دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Main Naik kesay bana? | میں نیک کیسے بنا؟

book_icon
میں نیک کیسے بنا؟

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(10)ا عتکا ف کی برکت سے بیما ری سے نجا ت مل گئی

        بابُ المدینہ (کراچی) کے عَلَاقہ ملیر میں مقیم اسلامی بھائی کی تحریر کا لُبِّ لباب ہے کہ مَیں ایک عرصہ سے دِل میں یہ اُمید لئے گھوم رہا تھااس سال رَمَضانُ المُبارَک کے مہینے میں قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں اِجتماعی اِعتکاف کروں گا۔ لیکن رَجَبُ الْمُرَجَّب  میں مجھے سخت بخار ہو گیا،دن بدن کمزوری بڑھتی جارہی تھی ، میرا رات دِن کا سُکون کھو چُکا تھا، تقریباً میری راتیں جاگ کر گرزتی تھیں ۔بسااوقات ایسی صورتِ حال کا بھی سامنا کرنا پڑا کہ رات کے وقت میری سانس بھی رُک رُک کرآنے لگتی۔ علاج کروانے پر معلوم ہوا کہ خون کے وائٹ سل(White Cell) ختم ہوچکے ہیں ، ڈاکٹر نے کہا کہ اگر فوری ان کا علاج نہ کروایا گیا تو منہ سے خون آسکتا ہے جسے روکنا بَہُت مشکل ہو جائے گا۔ لہٰذا آپ کو جلدکسی اچھے سے ہسپتال میں ایڈمٹ ہونا ہوگاتاکہ بہتر طریقے سے علاج ہو سکے،  میں نے تو دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے سنّتوں بھرے اِجتماعی اِعتکاف کی نیت کی ہوئی تھی اور رمضان شریف کے آنے میں بھی چند ہی لمحے باقی تھے کہ رَمَضان المُبارَک اپنی بَرَکتیں لوٹاتا  ہواتشریف لے آیا۔

        چُنانچِہ میں نے اپنے پیرو مُرشِد کو یاد کر کے فیضان مدینہ بابُ المدینہ (کراچی)میں 30 روزہ اجتماعی اعتکاف میں مُعتَکِف ہو گیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اِعتکاف کی بَرَکت سے میں ایسا صحت یاب ہوا گویامیں بیمار تھا ہی نہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر میں مدنی قافلہ کورس کرنے کی سعادت حاصل کررہاہوں ۔   

اِنْ شَآءَ اللہ  ہر کام ہو گا بھلا،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

دُور ہو گی بفضلِ خُدا ہر بلا،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(10)تیس روزہ اِجتماعی اِعتکاف کی بَرَکت

        گجرات (پنجاب،پاکستان) میں مُقِیم ایک اسلامی بھائی اپنی زندگی میں آنے والی بہارکے متعلق کچھ اسطرح بیان کرتے ہیں : مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل،گانے باجے سننے اور فلمیں دیکھنے جیسی بُرائیاں میرامقدربن چکی تھیں ۔ میری عصیاں شعار زندگی میں نیکیوں کی کلیاں کچھ اسطرح کھلیں کہ   ہمارے علاقائی نگران  نے مجھ پر اِنفرادی کو شش کرتے ہوئے مجھے سنّتوں بھرے اِجتماعی اِعتکاف کا ذِہن دیا ۔چُنانچِہ ان سنّتوں کے پیکر اسلامی بھائی کی باتیں میرے دِل پر اَثر کر گئیں اور میں سنّتوں بھرے تیس( 30)روزہ اِجتماعی اِعتکاف میں شریک ہوگیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مہکے مہکے مشکبار مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے جب تیس دن کا اِعتکاف مکمل کرکے گھر جا رہا تھا تو میرے دل میں اِنقلاب برپا ہونے کے ساتھ ساتھ ظاہر بھی سنور چکا تھا جب گھر والوں کی مجھ پر نظر پڑی تو وہ اَنگُشْت بَدنداں (حیراں ) ہوگئے کیوں کہ میرے چہرے پر داڑھی شریف ،سر پر سبز سبز عمامہ کا تاج اور مَدَنی لباس میرے سُدھر جانے کامژدہ سنا رہاتھا جس پر سب گھر والے بے حد خوش تھے ۔ یہ سب تبلیغ ِقراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کا فیضان ہے ورنہ کہاں مجھ سا عصیاں شِعار اور کہاں یہ نیکیوں کی بہار…! اللہ   تَعَالٰی مجھے دعوت ِاسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول میں اِستقامت کی دولت عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

میٹھے آقا کی اُلفت کا جذبہ ملے،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

داڑھی رکھنے کی سنَّت کا جذبہ ملے،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(11)اُجڑے گُلشن میں بہارآگئی

        بابُ المدینہ(کراچی) پیرالہٰی بخش کالونی کے مُقِیم اِسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے کہ میری شادی کوپانچ سال کاعرصہ گزرچکاتھامگرمیں اولادکی نعمت سے محروم تھا۔ لوگوں کے ننھے مُنّے بچوں کومدرسہ جاتے دیکھ کر میرادِل بَہُت کڑھتا کہ کاش! میرابھی کوئی بیٹاہوتااورمیں اس کوسنّتوں کامُبلِّغ بناتا۔ ڈاکٹروں سے علاج کے باوُجُودجب اولادکی اُمیدکے آثارنظرنہ آئے تومَیں نے عاملوں کارُخ کیا مگر بے سود۔مَیں 2005ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اِجتماعی اعتکاف میں بَرَکتیں سمیٹنے عالمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ جاپہنچا۔دورانِ اعتکاف میں نے عاشقانِ رسُول کے وسیلہ سے خوب گڑگڑاکراولادِنرینہ کے لئے دُعائیں مانگیں جوکہاللہ    تَعَالٰی کی بارگاہ میں قبول ہوئیں اوراللہ   عَزَّوَجَلَّ نے کچھ ہی عرصہ بعدہمارے تاریک آنگن کوچاندجیسے مَدَنی مُنّے سے روشن فرمادیا۔

پیارے اسلامی بھائی چلے آؤ تم،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

خالی دامن مُرادوں کے بھر جاؤ،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

آپ بھی اِجتماعی اِعتکاف کی بَرَکتیں حاصل کیجئے

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ جُوں ہی رَمَضان المُبارَک کی آمد آمد ہوتی ہے ،مسلمانوں کی خوشیاں عروج پر ہوتی ہیں ۔قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کے فضل و کرم سے احیاء سنّت کیلئے دُنیا کے مختلف ممالِک میں مصروفِ عمل ہے ،دعوتِ اسلامی نے جہاں سنّتوں بھرے اِجتماعات، اجتماع ذِکر و نعت ،تربیتی کورس ،مدنی قافلہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن