دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Main Naik kesay bana? | میں نیک کیسے بنا؟

book_icon
میں نیک کیسے بنا؟

کیااوراِجتماعی اِعتکاف کی بہاریں سمیٹنے میں شامل ہوگیا۔دورانِ  اِعتِکاف عاشقانِ رسول کے داڑھیوں اورعماموں والے نورانی چہروں اوران کی مَحبّتوں اورشفقتوں نے مجھے دعوتِ اسلامی سے کافی مُتَأَثِّرکیا۔ شَبانہ روز عاشقانِ رسول کی صُحبت میں وہ کچھ سیکھنے کوملاجوبیان سے باہَرہے۔ سنّتوں بھرے بیانات اوررِقَّت انگیز مناجات نے میرے دِل کی دُنیاکو زیروزبر کرکے رکھ دیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ 27ویں شب میں نے اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کی اور داڑھی اورزلفیں رکھنے کی نیت کے ساتھ سبزسبزعمامہ شریف کاتاج سجا کرمدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا اور تادمِ تحریرجامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی (عالِم کورس)کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں ۔

سنّتوں کی تم آکر کے سوغات لو،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

آؤ بٹتی ہے رَحمت کی خیرات لو،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(8) میں نیک کیسے بنا؟

        صوبہ پنجاب (پاکستان) کے شہر اوکاڑہ میں مُقِیم ایک اسلامی بھائی کے مکتوب کا خُلاصہ ہے کہ مَیں معاشرے کابگڑاہوااِنسان تھا۔دِینی ماحول مُیسَّرنہ آنے کی وجہ سے گناہوں کی دلدل میں ایساپھنس چکاتھاکہمَعَاذَاللّٰہ والدین کادِل دُکھانا،انہیں تکلیفیں دینامیری پہچانِ بدبن چکی تھی۔رات دن فلمیں ڈرا مے دیکھنا گانے سننا اورعورتوں کاپیچھاکرنامیرامحبوب مشغلہ تھا۔میرے شب وروزاسی غفلت میں گزر رہے تھے کہ رَمَضانُ المُبارَک کا مہینہ تشریف لے آیا ، میں نے سوچاکیوں نہ اس سال اِعتکاف ہی کرلیاجائے ۔چُنانچِہ میں نے اپنے اِرادے کا اِظہار اپنے دوست سے کیاتواس نے میری حوصلہ افزائی کی اورمجھے دعوتِ اسلامی کے مُشکبارمَدَنی ماحول میں ہونے والے اِجتِماعی اِعتکاف میں شرکت کا مشورہ دیا۔اس نے بتایاکہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں سنّتوں بھرے اِجتماعی اِعتکاف کرنے کی خُصُوصیت یہ ہے کہ اس میں مُعْتَکِفِینکونماز و روزہ کے مسائل کے ساتھ ساتھ میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری سنّتیں بھی سکھائی جاتی ہیں ۔چُنانچِہ میں اپنا سامان لے کرمقررہ تاریخ کودعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اِجتماعی اِعتکاف میں شریک ہوگیا۔پہلے ہی دن وہ کچھ سیکھنے کوملا جوساری عمرنہ سیکھ پایاتھا۔ اب مجھے رہ رہ کرخیال آرہاتھاکہ میں نے اپنی زندگی کے قیمتی لمحات غفلت میں گزاردئیے ہیں ۔ دورانِ اِعتکاف ہونے والے مُبلِّغِین کے اصلاحی بیانات، اِفطارسے قبل رِقَّت انگیزمناجات اوراِسلامی بھائیوں کی ملنساری کے اَندازنے میرے ضمیر کو جھنجھوڑکررکھ دیا۔   

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  دورانِ اِعتکاف ہی میں نے اپنے سابِقہ تمام گناہوں سے توبہ کرکے سرپرسبزسبزعمامہ شریف کاتاج سجالیااورتادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق حلقہ نگران کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت  کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔

چھوٹ جائے گی فلموں ڈراموں کی لَت،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

خوش خدا ہو گا بن جائیگی آخِرت،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(9) رہائی مِل گئی

         بابُ المدینہ (کراچی ) کے علاقے ڈرگ روڈکے رہائشی اسلامی بھائی کی تحریر کا خُلاصہ کچھ اسطرح ہے: میرے بھائی فوج میں ملازم تھے لیکن صحت مند  نہ ہونے کی وجہ سے کچھ ہی عرصہ کے بعد بغیر بتائے گھر چلے آئے اور فوج میں یہ قانون ہے کہ جو بغیر اِطّلاع کے بھاگ جاتا ہے تو فوج اس کو گرفتارکرکے جیل میں ڈال دیتی ہے کیونکہ یہ ملک کا ایک حَسّاس ادارہ ہے لہٰذا کچھ دنوں کے بعد فوج کے چند سپاہی بھائی کو پکڑ کر لے گئے اور جیل میں بند کر دیا ۔گھر والے یہ سب کچھ دیکھ کر بَہُت پریشان ہوئے ۔ خیر رَمَضان المُبارَک کی آمد آمد تھی ۔ مسلمانوں نے روزے رکھنے ، تراویح و اِعتکاف کی بہاروں کو پانے کے لئے تیاریاں شروع کردیں ۔تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائی اِجتماعی اِعتکاف کی تیاری کے سلسلے میں اپنے علاقے کے اسلامی بھائیوں سے مختلف اوقات میں ملاقات کر کے اِنفرادی کوشش کرتے اور انہیں اِجتماعی اِعتکاف کی بَرَکتیں اور فیضان سے آگاہ کرتے ۔ چُنانچِہ ایک دن خوش قسمتی سے ابتدائِ رَمَضانُ المُبارَک ہی میں میری ملاقات ایک اسلامی بھائی سے ہو گئی۔ اُن کی اِنفرادی کوشش پر مَیں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنّتوں بھرے اِجتماعی اِعتکاف میں شرکت کی نیّت کرلی کہ اِنْ شائَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں اِجتماعی اِعتکاف میں شرکت کر کے خوب خوب دُعائیں مانگوں گاکہ جو آفتیں و مصیبتیں  گھیرا تنگ کئے ہوئے ہیں ان سے چُھٹکارا نصیب ہوجائے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ نیّت اِعتکاف کی بَرَکت ہاتھوں ہاتھ ظاہر ہوئی 19رَمَضانُ المُبارَککو خوشخبری ملی کہ بھائی کو رہائی مل گئی ہے۔

        اُس اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول میں سنّتوں بھرے اجتماعی اعتکاف کرنے کی نیَّت کے فیضان کا یہ عالَم ہے تو جو خوش نصیب اس میں مُعتَکِف ہو جائے اس کی تو قسمت کا ستارہ چمک اُٹھے گا ۔ اللہ    عَزَّوَجَلَّ ہمیں ہر سال اِخلاص کیساتھ سنّتوں بھرے اِجتماعی اِعتکاف میں شرکت کی سعادت عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

پیارے اسلامی بھائی چلے آؤ تم،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

خالی دامن مُرادوں کے بھر جاؤ،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن