30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے وابستہ ہو گیا۔ یہ اسی سنّتوں بھرے اِجتماعی اِعتکاف کی بَرَکتیں ہیں کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریرمیں دعوتِ اسلامی کے جامعات بنام ’’جامعۃ المدینہ‘‘ فیضان مدینہ میں درس نظامی (عالِم کورس) کرنے کی سعادت حاصل کررہاہوں ۔
اِنْ شَآءَ اللہ بھائی سُدھر جاؤ گے، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
مرضِ عصیاں سے چھٹکارا تم پاؤ گے،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(5)دورانِ اعتکاف کعبۃ اللّٰہ شریف کی زِیارت
بابُ المدینہ (کراچی) کے علاقہ قائد آبادکے مُقِیم اسلامی بھائی کی تحریر کالُبِّ لُباب ہے کہ مَیں مذہبی ذِہن نہ ہونے کے باعث داڑھی منڈانے کے کبیرہ گناہ میں مبتلاتھا ۔ایک مرتبہ خوش قسمتی سے ماہِ رَمَضان المُبارَک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنّتوں بھرے اِجتماعی اِعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت مل گئی۔یوں تواِعتکاف میں گزرنے والی ہرہرگھڑی رحمتوں بھری تھی مگر اللہ عَزَّوَجَلَّ کاخُصُوصی کرم مجھ پراس طرح ہواکہ 26 رَمَضانُ المُبارَک کی شب مُعْتَکِف اسلامی بھائی ذِکر اللہ کرنے میں مشغول تھے۔ میں نے دعوتِ اسلامی کے مُبلِّغِین سے سن رکھا تھاکہ دورانِ ذِکرکئی خوش نصیب اسلامی بھائیوں کوخانۂ کعبہ ،میٹھے میٹھے آقاصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اورگنبدِخضرٰی کا دِیدارنصیب ہواہے۔ چُنانچِہ میرے دِل میں بھی یہ اَرمان مچلنے لگے کہ کاش! مَیں بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہوجاؤں ۔ اسی لئے میں نے یکسوئی کے ساتھ دوزانو بیٹھ کر ذِکراللہ کرناشروع کردیا۔ کچھ ہی دیر گزری تھی کہ مجھ پرغنودگی طاری ہوئی اورمجھے کَعْبۃُ اللہ شریف کی زِیارت ہوگئی۔مَیں جونہی بیدارہوا تو میرے دِل کی دُنیاہی بدل چکی تھی میں نے اس سعادت مندی کے ملنے پر ہاتھوں ہاتھ نیت کی کہ آج کے بعداِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کبھی بھی داڑھی نہیں منڈواؤں گا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر اپنے یہاں ذیلی حلقہ سطح پر مَدَنی انعامات کے ذِمَّہ دارکی حیثیت سے پیا ری پیاری مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کی خدمت کرنے کی سعادت حاصل کررہاہوں ۔
دِل میں بس جائیں آقا کے جلوے مُدام ،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
دیکھو مکّے مدینے کے تم صبح و شام، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ کَلیان( مہارا شٹر، الھند ) کی میمن مسجد میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی جانب سے رَمَضانُ المُبارَک ( ۴۲۶ا ھ۔2005ء)میں ہونے والے اجتِماعی اِعتکاف میں ایک نَو مسلم نے (جو کہ کچھ عرصہ قبل ایک مبلِّغِ دعوت اسلامی کے ہاتھوں مسلمان ہوئے تھے)اِعتِکاف کی سعادت حاصل کی۔سنّتوں بھرے بیانات ، کیسیٹ اجتماعات اور سنّتوں بھرے حلقوں نے اُن پر خوب مَدَنی رنگ چڑھایا،اِعتِکاف کی بَرَکت سے اسلام کی دعوت کے عظیم جذبے کا روشن چراغ ان کے ہاتھوں میں آگیا چُونکہ ان کے گھر کے دیگر اَفراد ابھی تک کُفْر کی اَندھیری وادِیوں میں بھٹک رہے تھے چُنانچِہ اِعتِکاف سے فارِغ ہوتے ہی اُنہوں نے اپنے گھر والوں پر انفرادی کوشِش شُروع کردی۔ دعوتِ اسلامی کیمُبَلِّغین کو اپنے گھربُلوا کر دعوت ِ اسلام پیش کروائی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ والِدَین ، دو بہنوں اور ایک بھائی پر مُشتَمِل سارا خاندان مسلمان ہو کر سلسلۂ عالیّہ قادریّہ رضویّہ عطاریہ میں داخِل ہو کر حُضُورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا مُرید ہو گیا۔
ولولہ دیں کی تبلیغ کا پاؤ گے ،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اِعتِکاف
فضل ِربّ سے زمانے پہ چھا جاؤگے، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اِعتِکاف
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(7)داڑھی سجی ،’’سرسبز‘‘ہو گیا
ڈیرہ اللہ یار(صوبہ بلوچستان،پاکستان) کے مُقِیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبّ ِلُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں دن بدن گناہوں کی دَلدَل میں دھنستاہی چلاجارہاتھا۔فلمیں ڈرامے دیکھنا، چوری کرنا میری عادت میں شامل ہوچکاتھااسی پربس نہیں بلکہ میں دیگرکبیرہ گناہ میں بھی مبتلا تھا اوراس بات سے یکسرغافل تھاکہ وقتی لذّت کی خاطر کئے جانے والے یہ گناہ آخرت میں طویل غم کاسبب بن سکتے ہیں ۔الغرض معاشرے کاوہ کون ساایساگناہ تھاکہ میں جس کااِرتکاب نہ کرچکاتھامگرمجھے کبھی ان گناہوں پر ندامت تک نہ ہوئی ۔اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّکی نافرمانی کرتے کرتے شایدمیں اس دُنیا سے رُخصت ہوجاتالیکن شیخِ طریقت ،امیرِاہلسنّتدامَت بَرَکاتُہُم لعالیہ اوردعوتِ اسلامی پر اللہ عَزَّوَجَلَّکی رحمتوں کانُزُول ہوکہ انہوں نے مجھے تباہی کے گڑھے سے نکال کرجنت میں لے جانے والے راستے پرگامزن کردیا۔ ہوایوں کہ میں ایک روزماہِ رَمَضان المُبارَک میں نمازِجمعہ کی ادائیگی کے لئے فیضانِ مدینہ جاپہنچا ۔ نماز کے بعدایک اسلامی بھائی نے آگے بڑھ کرمجھ سے ملاقات کی اورمجھے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سُنَّتوں بھرے اِجتماعی اِعتکاف کی دعوت پیش کی جسے میں نے قبول
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع