دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Main Naik kesay bana? | میں نیک کیسے بنا؟

book_icon
میں نیک کیسے بنا؟

تھیں ۔چونکہ میں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنّتوں بھرے اِجتماعی اِعتکاف میں رونما ہونے والے اِیمان افروزواقعات سن رکھے تھے۔ لہٰذا میرے دِل میں بھی شوق پیدا ہو ا کہ اس سال عالمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں اِعتکاف کرنے کی سعادت حاصل کروں ۔ چُنانچِہ میں اپنے شوق کی پیاس کو بجھانے کے لیے قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی) میں معتکف ہو گیا۔ خوش قسمتی سے ایک روزمجھے شَیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَاَمتْ برکاتُہُم ُالعَالِیہ کے ساتھ سَحری کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ،آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اپنی عادتِ مبارکہ کے مطابق مُعتَکِف اسلامی بھائیوں کو اپنے دستِ مبارک سے نوالے کھلائے ،مجھے جہاں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دستِ مبارک سے نوالے کھانے کی سعادت حاصل ہوئی وہیں مَیں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے جُوٹھے پانی میں سے اَزراہِ تبرّک کچھ پانی پی لیا۔

        اِجتماعی اِعتکاف سے واپسی پرمیں نے شوگرچیک کروائی تومیری خوشی کی اِنتہانہ رہی کہ اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِجتماعی اِعتکاف اور شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی صحبت کی بَرَکت سے میری شوگر کنٹرول ہو چکی تھی۔‘‘   

اِنْ شَآءَ اللہ  ہر کام ہو گا بھلا،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

دُور ہوگی بَفضلِ خدا ہر بلا،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(3)اِعتکاف کی بَرَکت سے سرکارصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دِیدار

       مرکزالاولیاء (لاہور)کے مُقِیم ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کالُبِّ لُباب ہے :میں نے دعوتِ اسلامی کے تحت  رَمَضانُ المُبارَک میں ہونے والے تیس روزہ اِجتماعی اِعتکاف میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔حسبِ معمول نمازِفجر کے بعد مدنی حلقہ کا سلسلہ ہواجس میں ترجَمۂ قرآن،کنزالایمان شریف سے تین آیات کاترجَمہ وتفسیر،فیضان ِ سنّت سے درس سننے اورشجرۂ قادریہ رضویہ عطاریہ کا وِرْد کرنے کی سعادت حاصل کی ، نمازِ اشراق وچاشت ادا کرتے ہی ہرطرف سے صدابلندہونے لگی ’’سوجائیے، مدینے کی یادوں میں کھوجائیے‘‘ میں نے مدینے شریف کاتصورکیااور سنّت کے مطابق لیٹ گیا،جونہی میری آنکھ لگی میں نے خواب میں دیکھاکہ فیضانِ مدینہ میں مُعتَکِف اسلامی بھائیوں کے مدنی حلقوں کی طرح خانۂ کعبہ شریف میں بھی حلقے لگے ہوئےہیں ،ہرطرف نُورہی نُورچھایاہے۔

       اِتنے میں ہمارے میٹھے میٹھے آقا،مدینے والے مصطفیٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایک جانب سے تشریف لارہے ہیں اورآپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیچھے پیچھے شیخِ طریقت، امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  بھی آرہے ہیں ۔ یکایک میں نے دیکھامیٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہرہرحلقے میں تشریف لے جاکراسلامی بھائیوں کواپنے دِیدار سے مُشرَّف فرمارہے ہیں ۔اچانک آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لَبہائے مبارکہ کو جنبش ہوئی ، رحمت کے پھول جھڑنے لگے الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے جن کا مفہوم کچھ یوں تھا: ’’الیاس!تم نے یہ بَہُت اچھا کام کیا ہے جواِتنے ساروں کو30 دن کے لیے یہاں اکٹھا کیا ہے ،  اللہ   عَزَّوَجَلَّ تم پر نظر ِرحمت فرمائے۔‘‘

گر تمناّ ہے آقا کے دِیدار کی،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

ہوگی میٹھی نظر تم پہ سرکار کی،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(4) فُحْش فلمیں دیکھنا محبوب مشغلہ تھا

        مدینۃُ الاولیاء (ملتان شریف )میں مُقِیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خُلاصہ ہے: میں نے F.A میں تعلیم کوخیربادکہہ کرایک دُکان پر کام کرنا شروع کردیا۔ بدقسمتی سے مجھے اُس دُکان پرایسے لوگوں کی صحبت مُیسَّرآئی کہ جوگانے باجے سننے کے عادی اورفلموں ڈراموں کے رسیا تھے۔ مشہور مثل صُحَْبَتِ طَالِحْ تُرَاطَالِحْ کُنَدْ( ترجَمہ:بُروں کی صحبت بُرا بنا دیتی ہے)کے مِصداق مجھ پربھی ان کی بُرائیوں کااَثرچڑھتا رہااوربالآخرحیاسوزفحش فلمیں دیکھنا میرامحبوب مشغلہ بن گیا۔اس طرح میں دُکان سے فارغ ہوتے ہی ہوٹلوں کارُخ کرتااور اپنی گناہوں کی عادت کوپوراکرتا۔

        ایک دن حسبِ معمول دُکان میں کام سے فارغ ہو کرفلم دیکھنے کے لیے جارہاتھا کہ خوش قسمتی سے میری ملاقات سبزعمامہ وسفیدلباس میں ملبوس ایک باریش مُبلِّغِ دعوتِ اسلامی سے ہوگئی۔ انہوں نے نہایت گرم جوشی سے مصافحہ کیااوردورانِ گفتگو مجھ پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنّتوں بھرے اِجتماعی اِعتکاف کی بَرَکتیں بتائیں اورمجھے اس پُر بہاراعتکاف کی دعوت پیش کی۔ میں ان کے دِل موہ لینے والے اندازِگفتگوسے پہلے ہی متأثر ہوچکاتھاچُنانچِہ مجھ سے اِنکارنہ ہوسکااورمیں نے نہ صرف اِعتکاف کی نیّت کرلی بلکہ دعوتِ اسلامی کے اجتماعی سُنَّتوں بھرے اِعتکاف میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مسجد میں پَہُنچ گیا۔ مَدَنی ماحول میں اجتماعی اِعتکاف کے کیا کہنے !وہ درس وبیان کی بہاریں ، وہ سحری واِفطاری میں رِقَّت انگیز مناجات کے پُرکیف مناظرکہ جن کی بَرَکت سے میرے دِل کی سیاہی رفتہ رفتہ دُھلتی چلی گئی اور مَیں اپنے سابقہ گناہوں سے تائب ہوکردعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن