دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Main Naik kesay bana? | میں نیک کیسے بنا؟

book_icon
میں نیک کیسے بنا؟

امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُم ُالعالیہ کا پہلا اِعْتِکاف

        دعوتِ اسلامی کے مَعرضِ وُجُود میں آنے سے دویاتین سال پہلے کی بات ہے کہ شیخِ طریقت امیرِاہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے عین شباب میں نُورمسجد کاغذی بازار میٹھادر بابُ المدینہ کراچی(جہاں آپ امامت بھی فرماتے تھے) میں رَمَضانُ المُبارَک کے آخری عشرہ میں اپنی زندگی کاپہلا اِعتکاف کیا ۔ پھر آئندہ سال آپ  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی اِنفرادی کوشش سے 2اسلامی بھائی آپ کے ساتھ اعتکاف کرنے کے لئے تیار ہوگئے ۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ملنساری کی چاشنی سے لبریز اِنفرادی کوشش کی بَرَکت سے اگلے سال یہ تعداد 28تک پَہُنچ گئی۔ اِس اجتماعی اعتکاف کی تو دُھوم مچ گئی کہ 28اور وہ بھی نوجوان اسلامی بھائی اِعتکاف میں بیٹھے ہوئے ہیں ، چُنانچِہ لوگ دُوردُور سے اِن عاشقانِ رسُول کی زیارت کے لئے آتے ۔ہر سال اجتماعی اعتکاف کا یہ سلسلہ جاری تھا کہ دعوتِ اسلامی کا سورج طُلوع ہوگیا ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرا اجتماعی اعتکاف

        دعوتِ اسلامی کے اوّلین مَدَنی مرکز گلزارِ حبیب مسجد (سولجر بازار باب المدینہ کراچی)میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پہلااجتماعی اعتکاف کیا گیا ۔جس میں 60 اسلامی بھائیوں نے امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی صُحبتِ مبارکہ میں اعتکاف کرنے کی سعادت پائی ۔ بڑھتے بڑھتے (تادمِ ِتحریر) یہ سلسلہ نہ صرف پاکستان بلکہ دُنیا کے مختلف ممالک میں پَہُنچ گیا ہے ۔یوں دُنیا کی بے شُمار مساجِد میں ماہِ رَمَضان  کے30دن اور آخِری عَشرہ میں اِجتماعی اِعْتِکاف کا اِہتمام کیا جاتا ہے۔اِن میں ہزارہا اسلامی بھائی علمِ دین حاصل کرتے ، سُنّتوں کی تربیت پاتے ہیں ۔ اجتماعی اعتکاف میں شریک ہونے والے اسلامی بھائیوں کو کیسی کیسی بَرَکتیں نصیب ہوئیں  ان کی کچھ جھلکیاں ملاحظہ کیجئے:

’’فیضانِ اِعتکاف‘‘کے11 حُرُوف کی نسبت سے مُعتَکفین کی11 مَدَنی بہاریں

(1)غفلت کا پردہ کسیے چاک ہوا؟

        گلستان جوہر (بابُ المدینہ کراچی)میں مُقِیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ ان دنوں میری عمر کم وبیش 18سال ہوگی ۔بد قسمتی سے میری دوستی ایک ایسے بدعقیدہ شخص سے ہوگئی جن کے مذہب میں صحابۂ کرام علیہم الرضوان کو مَعاذَاللّٰہ بُرا بھلا کہنا کارِ ثواب سمجھا جاتا ہے، وہ عمرمیں مجھ سے بڑاتھا،اپنے باطِل مذہب سے مانوس کرنے کے لئے مجھے اپنے گھر بھی لے جاتا، یوں ان لوگوں کی صُحبت کی نحوست سے مَیں اس ضلالت(گمراہی)میں پوری طرح پھنس گیا۔ مَیں نہ صرف بدعقیدگی کی دلدل میں پھنستاچلاگیابلکہ میرا کردار بھی اس طرح متأثر ہواکہ پہلے کبھی کبھار نماز پڑھ لیا کرتا تھااب توبالکل دِل نہیں چاہتا تھا۔ والدین کے سامنے زبان درازی کرنااور آوارہ دوستوں کے ساتھ رات گئے تک گھومنا عادت بن گئی تھی۔ اِتنی تبدیلی آنے کے باوُجُودبھی مَیں اسی کوشش میں لگا رہتا کہ کسی طرح میرے والدین بھی اسی مذہب کوقبول کرلیں ۔

        ۱۱رجب المرجب ۱۴۲۷ھ بمطابق 7 اگست 2006ء کی رات سوتے میں اچانک میری طبیعت خراب ہوگئی ،ایسا لگا جیسے ابھی میرا دم نکل جائے گا ۔ مَیں نے قرآنی آیات کی تلاوت شروع کی تو گویامیری جان میں جان آگئی مگر مجھ پر موت کا انجاناخوف طاری ہوگیاجس کی وجہ سے میری والدین کے ساتھ ناروا سُلُوک میں تبدیلی آناشروع ہوگئی مگرمیں اپنی بدعقیدگی پربدستورقائم تھا۔ ایسے میں خوش قسمتی سے میری ملاقات ایک عاشقِ رسُول(جنہوں نے سر پر سبز عمامہ سجا رکھا تھا ) سے ہوئی۔ ان کے ملنے کے دِلنشین انداز،نرمی ، عاجزی اور مسکراہٹ نے بَہُت متأثر کیا۔ انہوں نے بڑی محبت کے ساتھ تبلیغ قراٰن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ ،بابُ المدینہ (کراچی )میں رَمَضانُ المُبارَک ۱۴۲۷ھ  کو ہونے والے اِجتماعی اعتکاف کی دعوت پیش کی جسے میں نے بِلاتوقف قبول کر لیا اور عاشقانِ رسُول کے ساتھ مُعتَکِف ہو گیا۔ میں نے زندگی میں پہلی بار ایسا مَدَنی ماحول دیکھا تھا، سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا باقاعدہ جدول بنا ہوا تھا۔ صرف 10دن میں وہ کچھ سیکھاجو ساری زندگی نہ سیکھ پایاتھا۔ شَیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت ،بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے سُنَّتوں بھرے بیانوں ، رِقَّت انگیز دُعاؤں اورپُرکیف نعتوں کے فیضان نے میری کایا پلٹ دی ۔ 27ویں شب دورانِ ذکر مجھ پرعجیب کیفیت طاری ہو گئی ایسا لگاجیسے میرے دِل کی خباثت نکل گئی اور نُور داخل ہوگیا ہے۔ میری آنکھیں کھل گئیں ، غفلت کا پردہ چاک ہوگیا۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ باطِل عقائد سے توبہ کرلی، کَلِمَۂ طَیِّبَہپڑھا اور تادمِ حیات دعوت ِاسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہنے کی نیت کرلی ہے ۔

صحبتِ بد میں رہنے کی عادت چُھٹے،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

خصلتِ جرم وعصیاں تمہاری مِٹے ،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(2)شوگر کنٹرول ہو گئی

        مظفر گڑھ (پنجاب، پاکستان )میں مُقِیم اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے:  ’’مجھے شوگر کا مرض لاحق ہوگیا ،بَہُتیرا علاج کروایامگر شوگر کنٹرول نہ ہوئی بلکہ ’’مرض بڑھتا گیا جُوں جُوں دواکی‘‘ کے مِصداق مرض میں کچھ افاقہ نہ ہوا۔ اِدھر آمدِ رَمَضانُ المُبارَک پرکہیں مسلمان شاداں و فرحاں اِہتمامِ افطاری وسحری میں مصروف تھے توکہیں اِعتکاف کی تیاریاں جاری

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن