30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے : ’’ اچھی نیّت بندے کو جنَّت میں داخِل کر دیتی ہے۔‘‘(اَلجامِع الصَّغِیر ص۵۵۷ حدیث۹۳۲۶ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
’’فیضانِ عطارؔ ‘‘ کے نو حُروف کی نسبت سے اس رِسالے کو پڑھنے کی 9نیّتیں پیشِ خدمت ہیں : (۱)ہر بارحَمْد و (۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذو (۴)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔
( صفحہ نمبر 5کے اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ (۵) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور (۶)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا (۷)جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور(۸) جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پڑھوں گا(۹) دوسروں کویہ رِسالہ پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گااورحسب ِ توفیق اس رِسالے کو تقسیم بھی کروں گا۔
اللہ تَعَالٰی ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مَدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
شعبہ امیرِ اَہلسنّت مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی)
۱۹ رَمَضان المُبارَک ۱۴۳۰ھ، 10 ستمبر 2009ء اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
امامُ الصّابِرین ،سیّدُ الشّاکِرین،سلطانُ الْمُتَوَکِّلِین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ دِلنشین ہے: جِبرئیل (علیہ السلام) نے مجھ سے عرض کی کہ ربّ تَعَالٰی فرماتا ہے:’’ اے مُـحـمّد! (علیہ الصلٰوۃ و السلام)کیاتم اِس بات پر راضی نہیں کہ تمہارا اُمَّتی تم پر ایک بار دُرُود بھیجے،مَیں اُس پر دس رَحمتیں نازل کروں اور آپ کی اُمَّت میں سے جو کوئی ایک سلام بھیجے، مَیں اُس پر دس سلام بھیجوں ۔‘‘(مِشْکَاۃُ الْمَصَابِیح ج۱ ص۲۸۹ حدیث ۹۲۸ دارالفکر بیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
امیرُالْمُؤمِنِینحضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰیشیرِ خدا کَرَّمَ اﷲُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے کہ محمدمصطَفٰے،حبیبِ کبریا عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ خوشنُماہے: مَنِ اعْتَکَفَ فِیْ رَمَضَانَ کَانَ کَحَجَّتَیْنِ وَعُمْرَتَیْن یعنی ’’جس نے رَمَضانُ المُبارَک میں (دس دن کا)اعتِکاف کرلیاوہ ایسا ہے جیسے دوحج اوردوعمرے کئے۔‘‘
(شُعَبُ الاِیمان ج۳ ص۴۲۵ حدیث ۳۹۶۶ دار الکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
اُمّ الْمُؤمِنِینحضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا سے رِوایت ہے کہ سرکارِ ابدقرار،شفیعِ روزِ شمارصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ خوشبودارہے:مَنِ اعْتَکَفَ اِیْمانًا وَّاِحْتِسَابًاغُفِرَلَہ‘ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ یعنی ’’جس شخص نے ایمان کیساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتِکاف کیا اس کے تمام پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔‘‘
(جامِع صَغِیر ص۵۱۶ حدیث۸۴۸۰ دار الکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اعتِکاف کے اور بھی بے شُمارفضائل ہیں مگر عُشّاق کیلئے تواِتنی ہی بات کافی ہے کہ ہمارے پیارے آقا،مدینے والے مصطَفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ماہِ رَمَضان کاپورامہینہ بھی اعتِکاف فرمایاہے اورآخِری دس دن کا توبَہُت زیادہ اِہتِمام تھا۔یہاں تک کہ ایک بار کسی خاص عُذْرکے تَحت’’آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ رَمَضانُ الْمبارَک میں اعتِکاف نہ کرسکے توشَوّالُ الْمکرَّمکے آخِری عَشرہ میں اعتِکاف فرمایا۔‘‘(صَحِیح بُخارِی ج۱ ص ۶۷۱حدیث۲۰۳۱دار الکتب العلمیۃ بیروت)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ!دُنیا بھر میں مسلمانوں کی بَہُت بڑی تعداد رَمَضانُ المُبارَک میں مساجد میں اِعتکاف کرنے کی سعادت پاتی ہے ۔
اب تو غنی کے در پر بِستر جما دئیے ہیں
حضرتِسیِّدُناعطاء خُراسانی قدسَ سِرّہُ النُّورانی فرماتے ہیں :’’ مُعتَکِف کی مِثال اس شخص کی سی ہے جواللہ تَعَالٰی کے درپر آپڑا ہواوریہ کہہ رہا ہو: ’’یااللّٰہ عَزَّوَجَلَّجب تک تُو میری مغفِرت نہیں فرمادے گامَیں یہاں سے نہیں ٹلوں گا۔‘‘ (شُعَبُ الایمان ج۳ ص۴۲۶حدیث۳۹۷۰دار الکتب العلمیۃ بیروت)
ہم سے فقیر بھی اب پھیری کو اُٹھتے ہوں گے
اب تو غنی کے در پر بستر جما دیئے ہیں (حدائقِ بخشِش)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع