30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
39…حضرت سیدنا عمر بن عبد العزیز کی 425حکایات( صفحات : 590) 40…حرص( صفحات232)
مَسلَک کا تُو اِمام ہے الیاس قادری [1] ؎
مسلک کا تُو اِمام ہے اِلیاس قادری تدبیر تیری تام ہے الیاس قادری
فکرِ رضا کو کر دیا عالَم پہ آشکار یہ تیرا اُونچا کام ہے الیاس قادری
سَر مستیٔ رضا کی ہر عالَم میں دھوم ہے ساقیٔ دورِ جام ہے الیاس قادری
فیضانِ سنّتِ نبی پھیلاتا ہے تیری تحریک کو دَوام ہے الیاس قادری
امریکہ، یُورپ، ایشیاء، افریقہ ہر زمیں کرتی تجھے سلام ہے الیاس قادری
سنّت کی خوشبؤوں سے زمانہ مہک اُٹھا فیضان تیرا عام ہے الیاس قادری
سر پہ عمامہ ماتھے پہ سجدوں کا نور ہے جو بھی تیرا غلام ہے الیاس قادری
ہے دعوتِ اسلامی کی دُنیا میں دھوم دھام مقبول تیرا کام ہے الیاس قادری
تنہا چلا تُو ساتھ تِرے ہو گیا جہاں میٹھا تیرا کلام ہے الیاس قادری
سایہ ہے تِرے سر پہ دُعائے خواص کا تُو مرجعِ عوام ہے الیاس قادری
ہے بدرِ ؔرضوی بھی تِرے کِردار کا اسیر اِس کا تجھے سلام ہے الیاس قادری
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع