30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(از محبوب ِ عطارحاجی زم زم رضاعطاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ الباری)
پھر توجہ بڑھا میرے مرشِد پیا نظریں دِل پر جما میرے مرشِد پیا
نفس حاوی ہوا حال میرابرا تجھ سے کب ہے چھپامیرے مرشِد پیا
اب لے جلدی خبر تیری جانب نظر میں نے لی ہے لگا میرے مرشِد پیا
سخت دل ہوچلا ہوگا اب کیا میرا دے دے دِل کو جِلا میرے مرشِد پیا
تیری بس اک نظر دل پہ ہوجائے گر پائے گایہ شِفاء میرے مرشِد پیا
ایسی نظریں جھکیں پھرکبھی نہ اٹھیں دے دے ایسی حیامیرے مرشِد پیا
گرمیں چپ نہ رہا بولتا ہی رہا ہوگا نامہ بُرا میرے مرشِد پیا
بس تِری یاد ہو دِل میراشاد ہو مجھ کو مے وہ پِلا میرے مرشِد پیا
ایساغم دے مجھے ہوش ہی نہ رہے مست اپنا بنامیرے مرشِد پیا
ہربُرے کام سے خواہشِ نام سے دور رکھنا سدا میرے مرشِد پیا
مجھ گنہگار کو اس خطاکار کو تو ہی مخلص بنامیرے مرشِد پیا
شہوتوں کی طلب ختم ہوجائے اب کردو تقویٰ عطا میرے مرشِد پیا
جوملے شکرہو کل کی نہ فکر ہو ہوقناعت عطامیرے مرشِد پیا
ڈال دی قلب میں عظمتِ مصطفی تورضا کی ضیاء میرے مرشِد پیا
گلشنِ سنیّت پہ تھی مظلومیت تو نے دی ہے بقامیرے مرشِد پیا
تیرے احسان ہیں سنتیں عام ہیں دیں کا ڈنکابجامیرے مرشِد پیا
حکمتوں سے تِری ہر سُو دُھومیں پڑِ یں توجمالِ رضامیرے مرشِد پیا
ہے یہ فضلِ خداکہ ہے تجھ پہ فدا بچہ ہویا بڑا میرے مرشِد پیا
ہوں نمازیں ادا پہلی صف میں سدا ہوخُشوع بھی عطامیرے مرشِد پیا
نفل سارے پڑھوں اورادامیں کروں سنتِ قبلیہمیرے مرشِد پیا
باوضو میں رہوں ، اک رکوع بھی پڑھوں کنزالایماں سدامیرے مرشِد پیا
پورے دن ہونصیب سبزعمامہ شریف سنتِ دائمامیرے مرشِد پیا
قافلوں میں سفر کرلوں میں عمر بھر جذبہ ہووہ عطامیرے مرشِد پیا
مجھ سے بدکار سے اس گناہ گار سے رہنا راضی سدا میرے مرشِد پیا
آخری وَقْت ہے اور بڑاسخت ہے میرا ایماں بچامیرے مرشِد پیا
اِک عجب تھا مزاجب یہ تیرا گدا تیری جانب چلامیرے مرشد پیا
مَدَنی مشورہ : یہ اشعاریاد کرلیں اور روزانہ چند منٹ تصورِ مرشد ضرور کریں اور یہ اشعار پڑھیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی برکتیں آپ خود دیکھیں گے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد