دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mahanama Khawateen (Web Edition) January-2022 | ماہنامہ خواتین (ویب ایڈیشن) جنوری-2022

Cancer Ki Tashkhees

book_icon
ماہنامہ خواتین (ویب ایڈیشن) جنوری-2022
سلسلہ: مدنی کلینک
موضوع: 

کینسر کی جَلد تشخیص کے لئے ہدایات

(Guidelines for early detection of cancer)
سرطان(Cancer)ایک ایسی بیماری ہے، جس میں جسم کے خلیے بہت تیزی سے نامناسب انداز میں بڑھنے اور پھیلنے شروع ہو جاتے ہیں، تقریباً دو سو سے زیادہ اقسام کے سرطان کی معلومات حاصل ہو چکی ہیں، جن کی وجوہات الگ الگ ہیں، ان میں سے کچھ اقسام بہت تیزی سے خون کے ذریعے پورے جسم میں پھیل جاتی ہیں۔
(1)چھاتی کا سرطان
(Breast cancer)
 40 سے 44 سال کی عورتوں کو میموگرام (چھاتی کا ایکسرے) کے ذریعے اسکریننگ (Screening) شروع کرنی چاہئے، 45 سے 54 سال کی عورتوں کو ہر سال میموگرام کرانا چاہئے، 55 اور اس سے زیادہ کی عورتوں کو ہر دو سال کے بعد میموگرام کرانا چاہئے، کچھ عورتوں کو ان کی خاندانی تاریخ، جینیاتی رجحان یا کچھ دوسرے عوامل کی وجہ سے میموگرام کے ساتھ ساتھ ایم آر آئی کے ذریعے بھی اسکریننگ کروانی چاہئے، (اس زمرے میں آنے والی خواتین کی تعداد بہت کم ہے) اس کے علاوہ اپنی لیڈی ڈاکٹر سے اپنے لئے اسکریننگ کے سب سے بہترین پلان کے بارے میں بات کریں نیز اپنا معائنہ خود بھی کرنا چاہئے اور کسی بھی قسم کی تبدیلی کی اطلاع فوری طور پر ڈاکٹر کو دیں۔
(2)قولون، ریکٹل سرطان اور پولپس
(Colon cancer and rectal polyps)
یہ بڑی آنت کے سرطان کا نام ہے، عموماً 50 سال سے زیادہ عمر کے مرد اور عورتوں دونوں کو ٹیسٹ کروانے کے لئے یہ پلان استعمال کرنا چاہئے، ہر 5 سال کے بعد سگموئیڈو سکوپی (Sigmoidoscopy)یا پھر ہر 10 سال کے بعد قولونو سکوپی (Colonoscopy)فضلے کا اوکلٹ بلڈ ٹیسٹ(Stool for occult blood test)، سالانہ یا پھر ہر تین سال کے بعد اسٹول ڈی این اے(Stool D.N.A)ٹیسٹ، اگر خاندانی تاریخ یا دوسرے عوامل کی بنیاد پر کسی کو قولون کے سرطان کا زیادہ خطرہ ہے تو پھر مختلف شیڈول کے مطابق بیرم اینیما (Barium enema) اور دوسرے ٹیسٹ جیسے، سی ٹی قولونوسکوپی (C.T colonoscopy) وغیرہ بھی ڈاکٹر سے مشورے کے بعد کروائے جاسکتے ہیں۔
(3)گریوے کا سرطان
(Cervical cancer) 
21 سال سے زیادہ عمر کی خواتین میں اس کینسر کی تشخیص کے ٹیسٹ شروع ہونے چاہئیں، 21 سال سے 29 سال کے بیج کی عورتوں کو ہر تین سال بعد پیپ ٹیسٹ(Pap smear test) کروانا چاہئے، 30 سے 65 سال کے بیچ کی عورتوں کو ہر پانچ سال کے بعد ٹیسٹ کے ساتھ ایک اور مخصوص ٹیسٹ ایچ پی وی (HPV test)بھی کروانا چاہئے اور 65 سال کے بعد جن عورتوں میں مسلسل ٹیسٹ ہوتے رہے ہیں، ان کے ٹیسٹ بند ہونے چاہئیں۔
(4)اینڈو مٹیریل (بچہ دانی کا)سرطان 
(Endometrial carcinoma)
اس کینسر کی تشخیص زیادہ تر بڑی عمر کی عورتوں میں جب کچھ خصوصی علامات ظاہر ہوتی ہیں، تب ہونی چاہئے، اس لئے اپنی خاندانی تاریخ اور اپنی علامات سے متعلق اپنی لیڈی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔
(5)پھیپھڑے کا سرطان
(Lung cancer)
سگریٹ نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے سرطان کا زیادہ خطرہ ہے، ایک شخص جس نے 30 سال تک روز سگریٹ کا ایک پیکٹ پیا ہو، اس کی اسکریننگ سالانہ لوڈوز سی ٹی اسکین (Low dose C.T scan)سے کی جاتی ہے۔
(6)پروسٹیٹ کا سرطان
(Prostate cancer) 
50سال کی عمر سے مردوں کو طبی ضروریات مہیا کرنے والے سے ٹیسٹنگ کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں بات کرنی چاہئے، تاکہ وہ اس بات کا فیصلہ کر سکیں کہ ٹیسٹنگ ان کے لئے صحیح انتخاب ہے، اگر آپ کے باپ یا بھائی کو 65 سال کی عمر سے پہلے پروسٹیٹ کا سرطان تھا تو آپ 45 سال کی عمر میں اپنے طبی معالج سے یہ بات کر لیں۔
 ٹیسٹ کروانے کے بعد اس کے لیول کی مدد سے یہ  فیصلہ ہوگا کہ آپ کو دوبارہ یہ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ تھائی رائیڈ(Thyroid)، اورل کیویٹی(Oral cavity)، لمف نوڈز (Lymph nodes) اور رحم کے سرطان (Vaginal cancer) کے لئے معائنے اور اس کے علاوہ کچھ اور ٹیسٹ بھی شامل ہونے چاہئیں۔
کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچنے کی احتیاطیں
کینسر جیسی مہلک بیماری سے خود کو بچانے کے لئے:
 (1)ہر قسم کے تمباکو سے دور رہیں، جس میں سگریٹ کے علاوہ مختلف طریقوں سے چبا کے کھانے والے تمباکو بھی شامل ہیں۔
(2)وزن صحت مند لیول پر ہو، ورزش کریں، صحت مند کھانا کھائیں، چکنائی اور نمکیات سے پرہیز کریں۔
 (3)پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔
(4)پیدل چلنے کی عادت ڈالیں۔ 
(5)اپنی خاندانی تاریخ(Family history) کو جانیں اور اسی کے مطابق اپنی علامات اور ان کے خطرات کو جانیں۔
 (6)باقاعدہ معائنہ کرائیں اور سرطان کے اسکریننگ ٹیسٹ بھی کروائیں۔
الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْن اَمَّابَعْدُفَاَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا اجمالی جائزہ

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے اکتوبر2021کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
دینی کام اوور سيز کارکردگی پاكستان کارکردگی ٹوٹل
انفرادی کوشش کے ذریعے   دینی ماحول سے منسلک ہونے والی  اسلامی بہنیں 2856 5320 8176

روزانہ گھر درس دینے والیاں 29599 73280 102879

مدرستہ المدینہ (اسلامی بہنیں) 2988 89381 92369

مدرستہ المدینہ (اسلامی بہنیں) میں پڑھنے والیاں 21769 4366 26135

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع 3519 51649 55168

شرکا ئے اجتماع 95689 9223 104912

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والیاں 25687 291883 317570

ہفتہ وار  علاقائی دورہ (شرکائے علاقائی دورہ) 11551 21388 32939

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والیاں 110368 530466 640834

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل 30364 58188 88552

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن