30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پابندی کی برکت سے سارے صغیرہ (یعنی چھوٹے)گُناہ مُعاف ہوجائیں گے کیونکہ گناہ ِکبیرہ (یعنی بڑے گناہ) توبہ سے اور حُقُوقُ الْعِباد ( اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ کے ساتھ)حق والے کے مُعاف کرنے سے معاف ہوتے ہیں ۔
(مراٰۃ المناجیح،2/288)
امیرِ اہل ِسنّت اور تراویح
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!میرا حُسنِ ظن ہے کہ امیرِاہلِ سُنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا ہر لمحہ اللہ پاک کی ر ضا و فرمانبرداری والے کاموں میں ہی گزرتاہے ،ماہِ رمضانُ الْمبارک میں تو اِس قدر عبادت و ریاضت کا ذَوق وشوق بڑھ جاتاہے کہ اس کی مثال ملنا مشکل ہے ! تقریباً 78سال عمرمبارک ہوجانے کے باوجود بھی آپ رمضانُ الْمبارک میں روزانہ مکمل 20 تراویح ادا فرماتے ہیں۔(آہ! گزشتہ تقریباً تین یا چارسال سے گُھٹنوں میں تکلیف کی وجہ سے مفتی صاحب اور ڈاکٹر کے مشورے سے بیٹھ کر نماز ادافرمارہے ہیں۔ )نہ صرف تَراویح بلکہ کمزوری اور بڑی عمر کے باوُجود اِشراق و چاشت ، اوّابین وغیرہ کا اہتمام بھی فرماتے ہیں۔ رمضانُ المبارک کے سچّے عاشق، امیرِاہلِ سُنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ فرماتے ہیں: میری زندگی کے انتہائی خوشی کے تین مواقع ہیں:(1)ربیعُ الاوّل شریف کے پہلے 12 دِن، خصوصاً عیدِ میلادُالنَّبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم 12ربیع الاوّل شریف کا دِن (2) حاضریِ مدینہ اور (3) رَمضانُ المبارک کی آمد ۔
(امیرِاہلِ سُنّت اور ماہِ رمضان ص12)
تَراویح سے مُتعلِّق چند ضروری مسائل
(1)تراویح ہر عاقِل و بالغ مسلمان مرد و عورت کیلئے سنَّت ِ مُؤَکَّدہ ہے۔(دُرِّ مُختار، 2/ 596، بہار شریعت ،1/688، حصہ: 4)(2)تراویح کی بیس رکعتیں ہیں ۔مسلمانوں کے دوسرے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع