30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سُنّتِ قَبلِیہ اور نوافلِ بَعدیہ
اے عاشقانِ رمضان! اللہ پاک کی رحمت سے اِس ماہِ مبارک میں نَفْل کا ثواب فرض
کے برابر اور فرض کا ثواب 70گُنا یا اِس سے بھی زیادہ کردیا جاتا ہے۔ (ابن خزیمہ،3/191، حدیث: 1887 ) جب اس مبارک مہینے میں نفل کا ثواب فرض کے برابر ہے تو نیکیوں کے معاملے میں بالکل سُستی نہیں کرنی چاہئے ،فرضوں سے پہلے اور بعد والی سُنَّتیں اورنفل ادا کرکے اس کا اجروثواب لوٹئے ۔نبی ِکریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: ”جو روزانہ (فرائض کے علاوہ ) بارہ رکعتیں ادا کرے گا ، اس کے لئے جنّت میں ایک گھر بنایا جائے گا،چار رکعتیں ظہر سے پہلے اور دو رکعتیں ظہرکے بعد اور دو رکعتیں مغرب کے بعد اور دو رکعتیں عشا کے بعد اور دو رکعتیں فجر سے پہلے۔“
(ترمذی،1/424،حدیث:415)
میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی
میں پڑھتا رہوں سنتیں ، وقْت ہی پر ہوں سارے نوافِل ادا یاالٰہی
(وسائلِ بخشش، ص102)
سُنّتِ تَراوِیح
اے عاشقانِ رمضان! اَلحمدُ لِلّٰہ! رَمَضانُ الْمبارَک میں جہاں ہمیں بے شُمار نعمتیں مُیسَّر آتی ہیں انہی میں تراویح کی سُنّت بھی شامِل ہے ، تراویح کی نماز صرف سات،دس یا پندرہ روزہ نہیں بلکہ پورے ماہِ رمضان پڑھنی ہوتی ہے ۔اس کی فضیلت کی بھی کیا بات ہے، چنانچہ اللہ پاک کے آخِری نبی محمدِ عَرَبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اِرشاد فرماتے ہیں: جو رَمضان میں ایمان کے ساتھ اور طلبِ ثواب کے لیے قِیام کرے ،تو اس کے گُزَشْتَہ گناہ بخش دیئے جائیں گے ۔
(مسلم، ص298،حدیث:759)
حضر تِ مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہ علیہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : تراویح کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع