دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mah e Ramzan Mah e Naik Aamal | ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال

عاشقوں کی دُھن

book_icon
ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال
            
امیرِاہلِ سُنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ فرماتے ہیں:تمام اسلامی بھائیوں کی خدمت میں عرض ہے کہ ہو سکے تو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں پورے ماہِ رمضان شریف کا اعتکاف فرما لیجیےوگرنہ نوکری وغیرہ سے فراغت پا کر بقیہ تمام وقت مسجد میں گزاریں اِن شاءَ اللہ الکریم دنیا وآخرت کی بے شمار بھلائیاں ہاتھ آئیں گی ،میری مدنی بیٹیاں اپنے اپنے گھر میں ”مسجد ِبَیْت “ میں اعتکاف کریں مسجدِ بیت سے مُتعلِّق معلومات کے لیے مکتبۃُ المدینہ کے رسالے ”گھریلو مسجد بنانا سُنّت ہے “کا مطالعہ فرما لیجیے۔

عاشقوں کی دُھن

اے عاشقانِ رمضان! یوں تو اعتکاف کے بے شمارفضائل ہیں مگر عُشّاقْ کیلئے تواتنی ہی بات کافی ہے کہ آخری عشرہ کااِعتکاف سُنّت ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے:’’جس شخص نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔‘‘ (جامع صغیر، ص516، حدیث:8480)

روزہ کس پر فرض ہے؟

توحیدو رِسالت کا اِقرارکرنے اور تمام ضروریاتِ دِین پر ایمان لانے کے بعدجس طرح ہر مسلمان پر نماز فرض قراردی گئی ہے اسی طرح رَمضان شریف کے روزے بھی ہر مسلمان (مرد وعورت ) عاقل وبالغ پر فرض ہیں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳) (پ2،البقرۃ:183) ترجَمۂ کنز العرفان : اے ایمان والو!تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم پرہیز گار بن جاؤ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن