30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سر پیٹ کر رہ جائے۔
سداکے لیے ہو جا راضی خُدایا ہمیشہ ہو لُطف و کرم یا الٰہی
(وسائلِ بخشش،ص110)
ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال کے طورپر منانے والوں کےلئے دعائے عطّار
یا اللہ پاک!ماہِ رمضانُ الْمبارک میں نیک اعمال منانے والوں والیو ں،دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے والوں والیوں اورکسی بھی طرح اس کے لیے تعاون کرنے والوں والیوں کو دونوں جہانوں کی بھلائیوں سے مالا مال فرما ،یا اللہ پاک! اِن کی پریشانیاں تنگدستیاں دور فرما ،اولاد کے طلبگاروں کو اولاد کی نعمت سے نوازاوران کا سینہ مدینہ بنا ،بار بار زیارتِ مدینہ سے مُشَرَّف فرما ،یا ربِّ غفّار !ان کی ان کے والدین اور آنے والی نسلوں کی بےحساب مغفرت فرما ،یا ربَّ الْعالمین !یہ تمام دعائیں مجھ گنہگاروں کےسردار کےحق میں قبول فرما ۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
پورے ماہ کا اعتکاف ہی کرلیجئے
اے عاشقانِ رمضان! رَمَضانُ الْمُبارَک کی برکتوں کے کیا کہنے ! یوں تواس کی ہرہر گھڑی رَحمت بھری اور ہر ہر ساعت اپنے جِلو میں ( یعنی اپنے ساتھ )بے پایاں برکتیں لئے ہوئے ہے، مگر اس ماہِ محترم میں شبِ قدر سب سے زیادہ اَہمیّت کی حامل ہے۔اسے پانے کے لئے ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے رَمَضانِ پاک کا پورا مہینا بھی اعتکاف فرمایاہے اور آخِری دس دن کابہت زیادہ اہتمام تھا۔“(بخاری، 1/671 حدیث:2041) ”ایک مرتبہ سفرکی وَجہ سے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا اعتکاف رہ گیاتواگلے رَمضان شریف میں بیس دن کا اعتکاف فرمایا۔ “
(ترمذی، 2/212، حدیث:803 ملخصاً)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع