30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
درخواست ہى کرسکتاہوں،مدىنے کى حاضرىوں کے اور بھى مَواقِع ہىں، چلیں ایک بار رمضان ِ مدینہ کی سعادت حاصل کریں ۔
اللہ کرے دل مىں اُتر جائے مىرى بات
چاند رات
نبیوں کے سلطان صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ برکت نشان ہے: ’’جس نے عیدین کی رات (یعنی شبِ عیدالفطر اور شب عِیدُ الْاَضحیٰ)طلبِ ثواب کیلئے قیام کیا ،اُس دن اُس کا دِل نہیں مرے گا، جس دن (لوگوں کے) دِل مرجائیں گے۔‘‘
( ابنِ ماجہ، 2/365، حدیث: 1782)
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!لائقِ عذاب کاموں کااِرْتکاب کر کے ’’یومِ عید‘‘ کو اپنے لئے ’’یومِ وَعید‘‘ نہ بنائیے۔ اور یاد رکھئے!
لَیْسَ الْعِیدُ لِمَنْ لَّبِسَ الْجَدِیْد اِنَّمَاالْعِیْدُ لِمَنْ خَافَ الْوَعِیْد
(یعنی عید اُس کی نہیں ،جس نے نئے کپڑے پہن لئے ،عید تو اُس کی ہے جو عذابِ الٰہی سے ڈر گیا )
اےعاشقانِ رسول! رمضان شریف کی برکتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنےاورعیدِ سعید کی حقیقی خوشیاں پانے کےلئے دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتیں سیکھنے، سکھانے کے تین دِن ،بارہ دن ،ایک ماہ اور بارہ بارہ ماہ کے قافلوں میں سفر کیجئے اور دنیا بھر میں سُنّتوں کی دھوم مچائیے، اَلحمدُ لِلّٰہ! کئی معتکفین چاند رات فیضانِ مدینہ میں گزار کر راتوں رات یا صبح نمازِ عیدادا کرکے عاشقان ِ رسول کے ساتھ قافلوں کے مسافِر بنتے ہیں ۔ آپ بھی سُنّتوں بھرا سفر اختیار کیجئے اور دُعائے عطّار سےخُوب خُوب حصّہ پائیے۔
خوب روتاہے تڑپتا ہے غمِ رَمضان میں جو مسلماں قَدر دان و عاشقِ رَمضان ہے
(وسائلِ بخشش،ص702)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع