30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ماہِ رمضان کی فضیلت کےلئے یہ فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہی کافی ہے کہ : ”اگر بندوں کو معلوم ہوتا کہ رَمضان کیا ہے تو میری اُمت تمنّا کرتی کہ کاش!پورا سال رَمضان ہی ہو۔“
(ابن خزیمہ، 3/190،حدیث: 1886)
ماہِ رمضان کی آمد مرحبا ماہِ صِیام کی آمد مرحبا
شہَرِ رحمٰن کی آمد مرحبا ماہِ غُفران کی آمد مرحبا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
پیغامِ عاشقِ رمضاں
1444ہجری مطابق 2023 کو عاشقِ ماہِ رمضاں امیرِاہلِ سُنّت نے دنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو ماہ رمضاں ماہِ نیک اعما ل کے طور پر منانے کی ترغیب ارشادفرمائی اور اس سلسلے میں ایک پیغام جاری فرمایا جسے کچھ ضروری ترمیم کےساتھ پیش کیا جارہاہے آپ بھی پڑھئے اور اس کے مطابق آنے والا ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال کے طورپر منانے کی ترکیب فرمائیے،چُنانچہ امیرِاہلِ سُنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ فرماتے ہیں:
تمام عاشقانِ رسول سے درخواست ہے کہ اس مبارک مہینے (یعنی ماہِ رمضان)کو نیک اعمال کے مطابق گزاریں ،فرض روزے رکھیں، فرائض و واجبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ تلاوت ِقرآن ِکریم بھی کریں ،زیادہ سے زیادہ دُرود شریف پڑھیں۔
مدارسُ المدینہ اورجامعۃُ المدینہ (بوائز اور گرلز)کے طلبۂ کرام اورتمام اسلامی بھائی اوربہنیں اپنے اپنے نیک اعمال کےرسالے پُر کریں اور مہینا مکمل ہونے پر اپنے یہاں کے ذمّہ دار کو جمع بھی کرواتے رہیں اوراے کاش ! ہر مہینے رسالہ جمع کروانے کا معمول بن جائے۔ اللہ کرے!ماہِ رمضان المبارک میں نیک اعمال کی ایسی دھوم مچ جائے کہ شیطان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع