30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نے کئی بار دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران کو کچھ اس طرح مَدَنی پھولوں سے نوازا ہے کہ آپ سارا سال مدینہ ٔپاک کی حاضری دیں ،حج کریں ،عمرہ کریں مگر رمضان شریف میں مساجد میں نمازیوں کی بہت بڑی تعداد ایسی بھی آجاتی ہے جو سارا سال مسجد کا رُخ نہیں کرتی اگر سب ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت دینےکے ایسے اہم موقع پر مدینے کی طرف رُخ کرلیں گے تو اِنہیں آقائے مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنّتوں پر عامل )عمل کرنے والا ( کون بنائےگا؟کون انہیں پکّا نمازی اور سچَا عاشقِ رسول بنائے گا؟
اِس بات کو یوں سمجھیں کہ مختلف ایسے کاروبارکرنے والے جن کا سیزن رمضان شریف یا عیدُ الفِطْر ہوتا ہے جیسے مٹھائی بنانے والے،درزی وغیرہ ۔ اگر آپ اِن کو فِری میں بھی رمضانِ مدینہ (یعنی رمضان شریف میں عمرے )کا ٹکٹ دیں گے تو یہ نہیں جائیں گے کیونکہ انہیں پتا ہے کہ اِن دِنوں کام کرکے ہم شاید دس ٹکٹ کی رقم کما لیں گے ،مدینۂ پاک کسی اور مہینےمیں چلیں جائیں گے ،جب دنیا کی حقیر رقم حاصل کرنے کا جذبہ رکھنے والے مفت میں بھی رمضان ِمدینہ کی سعادت نہیں پارہےتو دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والا اس عظیم مقصد کو پورا کرنےکےلئے اپنے وطن میں اِس اہم موقع پر نیکی کی دعوت کےلئے کیوں نہیں رُکتا؟ اَلحمدُ للہِ الکریم ! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے آخری عشرے اور پورے ماہِ رمضان کے اِعتِکاف میں ہزاروں مُعتَکِفِیْن مساجد میں آجاتے ہیں اگر ذمّہ داران رمضانِ مدینہ کے لئے چلے جائیں گے تو اِن معتکفین میں ایک سے ایک بِگڑے ہوؤں کی اصلاح کون کرے گا؟ ان میں موجود صِرف رمضان شریف کے نمازیوں کو پورے سال کا نمازی کون بنائےگا؟ انہیں سنّت کے مطابق زندگی گزارنے والاکون بنا ئےگا؟ میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع