30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
9مرتبہ زیارتِ مصطفےٰ(مَدَنی بہار)
اے عاشقانِ رسول! اللہ پاک کے مقبول بندوں کی صُحْبت میں بیٹھنا ، اِ ن کے فرامین سننا اوراُن پر عمل کرنا بڑی سعادت کی بات ہے ، خوش نصیب ہیں وہ عاشقانِ رسول جو امیرِاہلِ سُنّت کے مَدَنی مذاکروں میں حاضرہوتے اورتوجہ کے ساتھ علمِ دین حاصل کرتے ہیں مدنی مذاکروں میں شرکت کی توکیا ہی برکتیں ہیں اور مدنی مذاکروں نے کیسے کیسوں کی زندگی بدل کر رکھ دی، اِس حوالے سے ایک مدنی بہارپڑھئے اور پورے ماہِ رمضانُ الْمبارک میں روزانہ ہونے والے 2 مدنی مذاکرے دیکھنے سُننے کی نیّت کیجئے:
پاکستان کی ایک اسلامی بہن نے امیرِاہلِ سُنّت کے نام لیٹر بھیجا جس میں لکھا تھا کہ وہ پہلےپہل بدمذہبیت پر ایسی جمی ہوئی تھیں کہ کوئی اِنہیں ہِلا بھی نہیں سکتاتھا ، وہ پیری مُریدی کےبھی سخت خِلاف تھیں ، اُن کے ذِہن میں مختلف سوالات و اعتراضات تھے ، گھر میں مدنی چینل دیکھتے ہوئے امیرِاہلِ سُنّت کےمدنی مذاکروں اور بیانات میں اُن کو اپنے اعتراضات اورسوالات کے جوابات ملنے لگ گئے ، اُن کوایسالگتاتھاکہ امیرِاہلِ سُنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ اُن کےہرسوال کو جانتے ہیں ، اُن کا کہنا ہے : جوسوال اُن کے ذہن میں پیداہوتا ، امیرِاہلِ سُنَّت کچھ ہی دِنوں میں مدنی چینل پراُس کا جواب اِرشاد فرمادیتے ، نتیجۃً مدنی چینل دیکھنا اُن کا معمول بَن گیا اوریوں آہستہ آہستہ وہ عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم ’’دعوتِ اسلامی“ کے دینی ماحول سے وابستہ ہوگئیں ، امیرِاہلِ سُنّت کے مدنی مذاکروں کی برکتیں ایسی ظاہر ہوئیں کہ اُنہوں نے مدنی بُرقع پہننا شروع کردیا اوردعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے لگ گئیں ، اللہ پاک کےفضل و کرم سے اُنہیں فیضانِ شریعت کورس کی مُعَلِّمَہ(ٹیچر)اور علاقے میں ڈویژن مُشاوَرت نگران بننےکی بھی سعادت ملی۔ اُنہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع