دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mah e Ramzan Mah e Naik Aamal | ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال

ماہِ رمضان ماہِ قبولیت ِ دُعا

book_icon
ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال
            
حضرت عبد اللہ بِن عباس رضی اللہ عنہ ما فرماتے ہیں : مَدَنی سرکار، غریبوں کے غمخوار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے صَدَقَۂِ فطرمُقَرَّر فرمایا تاکہ فضول اور بے ہودہ کلام سے روزوں کی طَہارت (یعنی صفائی) ہوجائےنیز مساکین کی خورِش (یعنی خوراک)بھی ہوجائے۔ (ابوداؤد،2/157، حدیث: 1609) دنیا بھر میں دین کے مختلف شعبوں میں خدمت کرنے والی عالمگیر تنظیم دعوتِ اسلامی کو بھی اپنی زکٰوۃ ،صدقات ،عطیات اور فطرات دے کر نیکی کے کاموں میں حصہ ملائیے اورنیکی کی دعوتِ عام کرنے میں مدد فرمائیے۔

ماہِ رمضان ماہِ قبولیت ِ دُعا

اے عاشقانِ رمضان! عرش اُٹھانے والے فرشتے روزہ داروں کی دُعا پرآمین کہتے ہیں ،دعا عبادت کا مَغْز ،مومن کا ہتھیار ، دِین کا سُتُون اور آسمان و زمین کا نُور ہے ۔( مستدرک ، 2/162، حدیث : 1855 ) دعا بَلا کو اُترنے سے روکتی ہے۔(ترمذی، 5/322، حدیث: 3559ملخصاً) حدیث پاک کے مطابق تو روزہ دار کی دعاقبول ہوتی ہے ۔(شعب الایمان،3/415، حدیث: 3938) ایک حدیثِ پاک میں یوں ہے کہ بے شک روزہ دار کے لئے اِفطار کے وَقت ایک ایسی دُعا ہوتی ہے جو رَد نہیں کی جاتی۔‘‘( ابن ماجہ ، 2/350 ، حدیث: 1753 ) لہٰذا جب دعا کی اتنی برکتیں ہیں اور روزے دار کی دعا قبول ہوتی ہے تودعا مانگنے میں غفلت اور سستی کرنے کے بجائے اپنے اور اپنے اہل وعیال اور دیگر مسلمانوں کے لئے خوب دعائیں کیجئے،ربِّ کریم سے بے حساب مغفرت مانگئے،مکہ ومدینہ کی با ادب حاضری کی دعاکیجئے،دنیااور آخرت میں سلامتی ملنے کی دعاکیجئے۔اپنے ملک کے استحکام اور اس کی ترقی کی دعامانگئے اور دین کی خدمت کی توفیق ملنے کی دعا بھی لازمی کیجئے۔ اللہ پاک ہماری تمام جائز دعاؤں پر رحمت کی نظر فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن