30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زکوٰۃ دینا زیادہ اجرو ثواب کا باعث ہے۔ زکوٰۃ ادا نہ کرنے سے انفرادی و اجتماعی ، دنیاوی اور اُخرَوِی ہر طرح کا نقصان پہنچ سکتا ہے جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو قوم زکوٰۃ نہیں دےگی اللہ پاک اسے قَحْط میں مبتلافرمائے گا۔
(معجم اوسط،3/275، حدیث:4577)
نفلی صدقہ و خیرات بھی کیجئے
اے عاشقانِ رسول! اللہ پاک توفیق دے تو زکوٰۃ کے علاوہ بھی اس ماہِ مبارک میں رشتہ داروں،ہمسایوں اور غریب مسلمانوں پر اپنا مال خرچ کیجئے،انہیں سَحری اور افطاری کرواکر یا پھر ان کو راشن دے کریا عید کی خریداری کےلئے انہیں رقم پیش کرکے یا جس طرح بھی ممکن ہو اپنی مالی حیثیت کے مطابق ان پر مہربانی کیجئے، اللہ کریم دونوں جہاں میں آپ کے ساتھ مہربانی والا معاملہ فرمائے۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
راہِ خدامیں خرچ کرنے اور ایثار کرنے کی فضیلت
دو فرامینِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :(1)” اللہ پاک ارشادفرماتا ہے: اے ابنِ آدم! اپنا خزانہ (صَدَقہ کرکے) میرے حوالے کردے نہ جلے گا نہ ڈوبے گا اور نہ چوری ہوگا (قیامت کےدن)تیری شدید حاجت کے وقت تجھے لوٹادوں گا۔“ (الترغیب و الترہیب، 2/ 10 ، حدیث:30) (2)”جو شخص اُس چیز کو جس کی خود اِسے حاجت ہو دوسرے کو دیدے تو اللہ پاک اِسے بخش دیتا ہے۔“
(اتحاف السادۃ المتقین، 9/779)
سب سے بڑھ کر سخی
حضرت سَیِّدُناعبدُ اللہ ابنِ عبّاس رضی اللہ عنہ ما فرماتے ہیں :’’رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم لوگوں میں سب سے بڑھ کر سخی تھے اور رَمضان شریف میں آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع