30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رَمَضانُ الْمبارک میں تین راتوں میں اور آخری عشرہ کی ہر رات میں ایک قرآنِ پاک ختم کرتے تھے ۔
( حلیۃ الاولیاء، 2/385، حدیث: 2655)
تلاوت کی توفیق دیدے الہٰی گناہوں کی ہو دُور دل سے سیا ہی
زکوٰۃ و فطرہ
اللہ پاک کی رِضاحاصل کرنے کے لئے مال کے ايک حصّہ کا جو شَرَع نے مُقَرَّر کيا ہے مسلمان، فقير، غیرِ ہاشمی کو مالک بنا دينا زکوٰۃ کہلاتا ہے۔(بہارِ شريعت،1/874 ، حصہ: 5 ملخصاً) آزاد، مسلمان ،عاقِل، بالغ اور صاحبِ نصاب پر زکوٰۃ فرض ہے۔(بہارِ شریعت، 1/876-875، حصہ:5 ملخصاً) اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم دیا اور اس کی اہمیت بیان فرمائی ہے:جیساکہ
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ (پ1، البقرۃ: 43)
ترجمۂ کنز ُالعرفان : ”اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ ادا کرو “
پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے کئی احادیثِ کریمہ میں زکوٰۃ ادا کرنے کی ترغیب بھی دلائی ہے ۔
دو فرامینِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : (1)تمہارے اسلام کا پورا ہونا یہ ہے کہ اپنے اَموال کی زکوٰۃ ادا کرو۔ (معجم کبیر، 18/8،حدیث: 6) (2)اسلام کی بنیاد پانچ (5) چیزوں پر ہے، ان میں سے ایک زکوٰۃ ادا کرنا بھی ہے۔
(ترمذی،4/275، حدیث:2618 ماخوذاً)
زکوٰۃ سے مُتعلِّق چند ضروری مسائل
زکوٰۃ کی ادائیگی فرض ہے اور نہ دینے والا فاسق جبکہ ادا میں تاخیر کرنے والا گنہگار و مَردُودُ الشَّہادۃ ہے(یعنی اُس کی گواہی ناقابلِ قبول ہے)۔(بہارِ شریعت،1/874 ، حصہ:5ملخصاً) سب سے پہلے غریب،مِسکین اور مُفْلِس و نادار لوگوں کو ڈُھونڈ کر انہیں زکوٰۃ دی جائے،وقت پر زکوٰۃ ادا کرنے سے غریبوں کو فائدہ پہنچتا ہے،قریبی رشتے دار زکوٰۃ کے حق دار ہوں تو انہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع