30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ماہِ نزولِ قرآن
اللہ پاک کا مبارَک کلام قرآنِ مجید، فُرقانِ حمید ہے ، اِس کا پڑھنا پڑھانااور سُننا سُنانا سب ثواب کا کام ہے۔قرآنِ پاک کا ایک حَرف پڑھنے پر 10نیکیوں کا ثواب ملتا ہے ، اللہ پاک نے قرآنِ کریم کو رَمَضانُ المبارَک میں نازِل فرمایا ہے ۔ جیسا کہ پارہ 2 سورۃُ البقرہ کی آیت نمبر 185میں اللہ پاک ارشاد فرماتاہے :
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ
ترجمۂ کنزُ العرفان : ”رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ۔ “
اس ماہِ مبارک میں کم از کم ایک مرتبہ تو ختمِ قرآن کی سعادت پا ہی لیجئے ،ہمارے بزرگانِ دِین رحمۃُ اللہ علیہ م بھی اس مہینے میں نمازِ تَراویح اور اس کے علاوہ کثرت کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت فرماتےتھے ۔
بزرگانِ دِین اور شوقِ تلاوتِ قرآن
(1)کروڑوں حَنَفیوں کے امام حضرتِ امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃُ اللہ علیہ رَمَضانُ الْمبارَک میں مَع عیدُالفطر62 قرآنِ پاک خَتم کرتے ۔ (الخیرات ا لحسان ، ص50) (2) کروڑوں شافعیوں کے امام حضرت ِامام شافعی رحمۃُ اللہ علیہ ماہِ رَمَضان میں60 قرآنِ پاک ختم کرتے تھے اور سب نماز میں ختم کرتے ۔ (حلیۃ الاولیاء ، 9/142،رقم : 13426 )(3)حضرتِ اَبو اَشہب رحمۃُ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ِاَبُو رَجاء رحمۃُ اللہ علیہ رَمَضانُ المبارک میں ہمارے ساتھ حالتِ قیام میں 10دِنوں میں قرآنِ مجید ختم کرتے تھے ۔ ( الزہد للامام احمد بن حنبل ، ص319، رقم : 1839) (4)حضرتِ سیِّدُنا سلام بِن اَبِی مُطِیع رحمۃُ اللہ علیہ سے مَروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا قَتادَہ بِن دِعَامَہ رحمۃُ اللہ علیہ ( عام دِنوں میں ) سات راتوں میں ایک مرتبہ قرآنِ مجید ختم کیا کرتے ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع