30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہمارےپیارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرت ابوذَر رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا:اے ابو ذر! تمہارااس حال میں صبح کرنا کہ تم نے اللہ پاک کی کتاب سے ایک آیت سیکھی ہو،یہ تمہارے لئے 100 رکعتیں نفل پڑھنے سے بہتر ہے اورتمہارااس حال میں صبح کرنا کہ تم نے علم کا ایک باب سیکھا ہوجس پر عمل کیا گیا یا نہ کیا گیا،تو یہ تمہارے لئے 1000 نوافل پڑھنے سے بہتر ہے۔
(ابن ماجہ،1/142،حدیث:219)
تفسیرِ قرآن سُننے یا پڑھنے اور فیضانِ سُنّت سے چار صفحات پڑھنے کے بعد مَنْظوم شجرۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ پڑھ کر اپنے مَشائخِ کرام،پیر و مرشد اور والدین کوایصالِ ثواب بھی کیجئے،شجرۂ عالیہ قادریہ سے صبح کے اَوراد و وظائف پڑھتے ہوئے اشراق و چاشت کے وقت تک ذِکرِ خُداوندی میں مشغول رہئےکہ اس کی بھی بڑی فضیلت ہے پھر وقت ہو جانے پر اشراق و چاشت کے نوافل ادا کیجئے۔
اشراق و چاشت کی فضیلت
اللہ پاک کے آخِری نبی محمدِ عَرَبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو فجر کی نماز باجماعت ادا کرکے ” اللہ کا ذکر“کرتا رہا یہاں تک کہ سورج بلند ہو گیاپھر دو رکعتیں پڑھیں تو اُسے پورے حج اور عمرہ کاثواب ملے گا۔(ترمذی،2/100،حدیث:586) اسی طرح نمازِ چاشت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو چاشت کی دو(2) رَکعتیں پابندی سے اَداکرتارہے اس کے گناہ مُعاف کر دئیے جاتے ہیں اگرچِہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔(ابن ماجہ،2/153،حدیث:1382)
(اشراق و چاشت کا وقت:سورج طلوع ہونے کے بیس منٹ بعد سے لے کر نِصفُ النہار ِشرعی تک ان نوافل کو ادا کرسکتے ہیں۔)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع