30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خلیفہ حضرتِ عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کے عہد میں بیس رکعتیں ہی پڑھی جاتی تھیں ۔ (سننِ کبریٰ للبیہقی، 2/699، حدیث:4617) (3) تراویح کی جماعت سنّتِ مُؤَکَّدَہ عَلَی الْکِفَایَہ ہے، اگر مسجد کے سارے لوگوں نے چھوڑ دی تو سب اِساء َت کے مُرتَکِب ہوئے (یعنی بُرا کیا)اور اگرچند افراد نے با جماعت پڑھ لی تو تنہا پڑھنے والا جماعت کی فضیلت سے محروم رہا ۔ (ہِدایہ، 1/70)(4)تَراوِیح مسجِدمیں باجماعت ادا کرنا افضل ہے، اگر گھر میں باجماعت ادا کی توتَرکِ جماعت کا گناہ نہ ہوا مگر وہ ثواب نہ ملے گا جو مسجد میں پڑھنے کا تھا۔(فتاویٰ عالمگیری، 1/116) عشا کے فرض مسجد میں باجماعت ادا کرکے پھر گھر یا ہال وغیرہ میں تراویح ادا کیجئے اگر بِلا عذرِشرعی مسجد کے بجائے گھر یا ہال وغیرہ میں عشا کے فرض کی جماعت قائم کر لی تو ترکِ واجب کے گناہ گار ہوں گے ۔
(فیضانِ رمضان ، ص175۔ بہار شریعت، 1/582)
(5)نابالِغ امام کے پیچھے صرف نابالغان ہی تراویح پڑھ سکتے ہیں۔
(تراویح کے فضائل و مسائل، ص62)
اے ہمارے پیارے پیارے اللہ پاک ! ہمیں نیک ،مخلص اور دُرُست قرآنِ کریم پڑھنے والے حافظ صاحب کے پیچھے خُشوع وخضوع کے ساتھ تراویح ادا کرنے کی سعادت نصیب کر اور قَبول بھی فرما۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
تفسیر سُننے/ سُنانے کے حلقے میں شرکت کیجئے
اے عاشقانِ رمضان! فجر کی نماز کے بعد اپنے ہاں مسجد میں لگنے والے تفسیرِ قرآن کے حلقے میں شرکت کرکے قرآنِ کریم کے نور سے اپنے سینے کو مُنَوَّر(یعنی روشن ) کیجئے۔صبح کے وقت قرآنِ کریم کی ایک آیت سیکھنے یا علم کا ایک باب سیکھنے کی بڑی برکتیں ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع