30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال
دعائے عطّار: یاربّ المصطفےٰ! جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ ”ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال“پڑھ یا سن لےاُسے رمضانُ الکریم میں خوب نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار بار دُرُودِ پاک پڑھے گا وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنّت میں اپنا مَقام نہ دیکھ لے۔
(امالی، ص118، حدیث:56 )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
فیضانِ ماہِ رمضان
اے عاشقانِ رسول!خُدائے رَحمٰن کا کروڑہا کروڑ اِحسان کہ اُس نے ہمیں ماہِ رَمضان جیسی عظیمُ الشّان نعمت سے سَرفَراز فرمایا۔ ماہِ رَمضان کے فیضان کے کیا کہنے ! اِس کی تو ہر گھڑی رَحمت بھری ہے، سارے کاسارا رمضانُ الْمبارک عبادتوں ، رحمتوں ، برکتوں کی کان ہے ، اللہ پاک کا اپنے پیارے پیارےآخری نبی کی اُمّت پریہ بہت بڑا احسان ہے کہ اُس نے ماہِ رمضان جیسا عظیم ُالشّان ”مہمان“ عطا فرمایاہے۔عَرش اُٹھانے والے فرشتے روزہ دار کی دُعا پرآمین کہتے ہیں،اور فرمانِ مصطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مطابق ” رَمضان کے روزہ دار کیلئے مچھلیاں اِفطار تک دُعائے مغفرت کرتی رہتی ہیں ۔“
(الترغیب والترہیب،2/55، حدیث:6)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع