دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mah e Ramzan Aur Ameer e Ahl e Sunnat | ماہ رمضان اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ

book_icon
ماہ رمضان اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ

فرماتے ہیں ، فیضانِ مدینہ کےاجتماعی اِعتکاف کے پُرکیف مناظر دیکھنے کے لئے رمضانُ المبارک میں فیضانِ مدینہ تشریف لائیےاور اپنا کلیجہ ٹھنڈا کیجئے اگر تشریف نہیں لا سکتے تومدنی چینل کے ذریعے اِس اعتکاف کے مناظر دیکھئے ، اِنْ شاءَ اللہ! آپ کا ایمان تازہ ہوجائے گا۔ اَلحمدُ لِلّٰہ!اِس اجتماعی اِعتکاف میں اُخروی سعادتوں کے ساتھ ساتھ بارہا کئی عاشقانِ رسول کے دُنیاوی مقاصد بھی پورےہوجاتےہیں ، یہاں مانگی جانے والی دُعاؤں  کی برکت سے کسی بےروزگار کو رزقِ حلال  کمانے کا روزگار ملاتوکوئی بیمار صحتیاب ہوگیا ، کوئی بے اولاد نرینہ اَولادکی نعمت سے مالا مال ہوا توکسی پریشان حال کی پریشانی دور ہوئی۔ ایک بڑی ایمان اَفروز مدنی بہار ملاحظہ کیجئے :

مفلوج کی ہاتھوں ہاتھ شِفا یابی

رَمَضانُ المبارَک 1425ھ کےاجتِماعی اعتکاف میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کم و بیش 3100 معتکفین تھے ، اُن میں ضِلع چکوال (پنجاب ، پاکستان) کے 77سالہ بُزُرگ حافِظ محمد اشرف صاحِب بھی معتکف ہو گئے۔  حافِظ صاحِب کا ہاتھ اور زَبان مَفلوج تھےاور قوّتِ سماعت(سُننےکی طاقت)بھی جواب دے چکی تھی۔ وہ بڑے خوش عقیدہ تھے۔ اُن دِنوں  دورانِ اعتکاف سحری و افطار میں شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت کی مختلف عاشقانِ رسول کےپاس جاکرحلقوں میں کھانے کی ترکیب ہوتی  تھی۔ جس دن حافظ صاحب کے حلقے کی باری تھی تو اُنہوں نے اِفطار کےکھانے میں بڑے حُسنِ ظن سے امیرِاہلِ سنّت  دامت برکاتہم العالیہ  کا جُوٹھا کھانا لیکر کھایا اور دَم بھی کروایا۔ اُن کے حُسنِ ظن نے کام کر دکھایا ، رَحمتِ الہی کو جوش آیا اور اللہ پاک نے ان کو ہاتھوں ہاتھ  شِفا عطافرما دی۔ وہ بڑےحیران تھے ، اُنہوں نے ہزاروں اسلامی بھائیوں کی موجودگی میں فیضانِ مدینہ کےاسٹیج پر چڑھ کر اپنی اِس عقیدت ومحبت کاواقعہ سُنایا تو فَضا “ اللہ اللہ “ کے ذکرسےگونج اُٹھی ۔ اُن دِنوں کئی مقامی اَخبارات نےاِس اچھی خبرکو شائِع  کیا۔ اللہ ربُّ الْعِزَّت کی امیرِاہلِ سنت پر رَحمت ہو اور اُن کےصَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  ۔

بیمار! نہ مایوس ہو تُو حُسنِ یقیں   رکھ                دَم جا کے کرا لے کسی بیمارِ نبی سے

مومن کے جوٹھے میں شِفاہے

منقول ہے : سُؤْرُالْمُؤْمِنِ   شِفَا  ءٌ یعنی مؤمن کےجُوٹھے میں شِفا ہے۔ ( الفقہیۃ الكبری  ، 4 / 52)

فرض روزے رکھنے کی ترغیب

                             پیارے اِسلامی بھائیو! ماہِ رمضان المبارک کی آمد پر جہاں عاشقانِ رسول کی خوشیوں  کی انتہا نہیں ہوتی ، وہیں بعض بد نصیب ایسےبھی ہیں جو اِس ماہِ مبارک میں بھی اپنے آپ کو گناہوں سے نہیں بچاتے اور اِتنی رحمتوں والے مہینے میں نیکی کے راستے پرنہیں چلتے اورفرض نمازوں اور  روزوں  میں سُستی کرتے ہیں بلکہ بعض بدنصیب تو اِس قدر نادان ہوتے ہیں جو سرِ عام مسلمانوں کے سامنے رمضانُ المبارک کے دِنوں میں کھاتے پیتے نظر آتے ہیں ، یادرکھئے!رمضانُ المبارک کا ایک فرض روزہ بِلااجازتِ شرعی قضا کرنا گناہ وحرام  اورجہنّم میں لے جانے والا کام ہے ا ور اِس پر مزید دلیری یہ کہ سرِ عام اپنے گناہ کا اِعلان ، توبہ توبہ!!سچے دِل سے اپنے سارے گناہوں سے توبہ کر لیجئے اوریہ ذہن بنا لیجئے کہ مجھے ماہِ رمضا ن المبارک کے سارے روزے رکھنے ہیں ، ساری نمازیں باجماعت ادا کرنی ہیں بلکہ نوافل اداکرکےاجرو ثواب حاصل کرناہے۔

                             عاشقِ رمضان ، امیرِ اہلِ سنت  دامت برکاتہم العالیہ  رمضانُ المبارک  میں ہونے والے مدنی مذاکروں میں جہاں مختلف شرعی و معاشرتی مسائل کاحل بیان فرماتے ہیں ، وہیں امیرِاہلِ سنت مُسلمانوں کو گُناہوں سے بچانے اور رمضانُ المبارک کا فیضان پانے کے لئے روزہ رکھنے کی بھی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں ، ایک مدنی  مذاکرے میں ہزاروں عاشقانِ رسو ل  سےآ پ نے اِر شادفرمایا : بےعملی کادَوردورہ ہے ، ایسی اطلاعات ملتی ہیں کہ کئی ایسے علاقے ہیں جہاں رمضانُ المبارک میں دِن کے وقت ایسا ماحول ہوتا ہےکہ گویا رمضانُ المبارک نہیں ہے ، لوگ سرِ عام کھاتے پیتے ہیں ، ہر اسلامی بھائی یہ نیت کرلے کہ میں رمضانُ المبارک کے سارے روزے رکھوں گا اور کم ازکم ایک ایسا مسلمان جو روزہ نہیں رکھتا اُس پرانفرادی کوشش کر کے ، اُسےسمجھا کر روزے رکھنے کےلئےتیارکروں گا ، اِنْ شاء َاللہ! اِس سےبھی بہت فائدہ ہوگا۔ ( مدنی مذاکرہ ، 1رمضان بعد ِ عشا)

روزے رکھواؤ تحریک                  جاری رہے گی ، اِن شاءَ اللہ

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                                                         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن