دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mah e Ramzan Aur Ameer e Ahl e Sunnat | ماہ رمضان اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ

book_icon
ماہ رمضان اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ

رکھتاہے)اور اعتکاف کا مقصودِ اصلی جماعت کے ساتھ نَماز کا انتظار کرناہے اورمعتکف ان(فِرشتوں) سے مُشابَہَت رکھتاہےجواللہ پاک کےحکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو کچھ انہیں حُکم ملتاہے اسے بجا لاتے ہیں ، اور ان کے ساتھ مُشابَہَت رکھتا ہے جوشب و روز اللہ  پاک کی پاکی بیان کرتے رَہتے ہیں اوراس سے اُکتاتےنہیں ۔ (فتاوی عالمگیری ، 1 / 212)

1440ہجری2019 ءکےرمضان المبارک میں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے تشریف لانے والے عاشقانِ رمضان کے ایمان اَفروز تاثرات

(1)پاکستان کےصوبہ بلوچستان سےتشریف لانے والے ایک گورنمنٹ ملازم ’’تاج محمد‘‘ صاحب کا کہنا ہے میں اِس لئے عاشقِ رمضان  امیرِاہلِ سنت کے ساتھ اعتکاف کرنے آیا ہوں کہ یہاں ایک بہت اچھا نظام بنا ہواہے کہ گناہوں سے حفاظت ہوسکتی ہے۔

(2)کراچی  کے علاقے شاہ فیصل کالونی سےتعلق رکھنے والے ایک عاشقِ رسول کا کہنا ہے کہ دوسال قبل میں نے اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اعتکاف میں شرکت کی ، مجھے اِتنا مزہ آیا کہ میں نے نیّت کی کہ آئندہ سال بیس دِن کا اعتکاف کروں گااور اِس سال اَلحمدُ لِلّٰہ! میں پورے ماہِ رمضان کے اعتکاف کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی حاضر ہوچکاہوں۔

(3)پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقےبدین سےتعلق رکھنے والے ایک عاشقِ رسول کا بیان ہے : میں آرمی میں ٹیچرہوں میں یہاں  پہلے بھی دوبار اعتکاف میں حاضر ہوچکاہوں ، اَلحمدُ لِلّٰہ!یہاں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اعتکاف میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتاہے ، مزید عاشقِ ماہِ رمضان امیرِاہلِ سنت یہاں بَہ نفسِ نفیس(یعنی خود) موجودہوتے ہیں۔

(4)پاکستان کےصوبہ پنجاب کےشہرساہیوال سےتعلق رکھنے والےایک خوش نصیب عاشقِ رمضان کاکہنا ہے : اَلحمدُ لِلّٰہ!میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں پندرہ بار معتکف ہوچکا ہوں ، یہاں عاشقِ رمضان  امیرِاہلِ سنت  خود اعتکاف فرماتے ہیں  اُن کی  محبت یہاں کھینچ لائی ہے ، اِن شاء  َاللہ! اُن کی برکتیں حاصل کریں گے ، زندگی کا پتا نہیں کم از کم ایک بار توعاشقِ رمضان امیرِاہلِ سنت کے ساتھ اعتکاف ہوناچاہئے ۔

(5)پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ سے مختلف شہروں (سوات ، چارسدّہ ، مردان ، شانگلہ ، دِیر وغیرہ)  سے عاشقانِ رسول ایک پوری بس بھر کر ماہِ رمضان  کا اعتکاف کرنے کے لئے عالمی مدنی مرکز کراچی حاضر ہوئے ، اِن میں سوات سے تعلق رکھنےو الے ایک وکیل صاحب نے بتایاکہ میں عاشقِ رمضان امیرِاہلِ سنت کےساتھ پورا رمضان گزارنے کے لئے آیا ہوں اورنیت کی ہے کہ یہاں رہ کر مکمل طورپر برکتیں حاصل کروں۔ اللہ پاک مجھے اِس پر عمل کی توفیق عطافرمائے۔

(6)کراچی یونیورسٹی میں پڑھنے والےایک ایم ایس سی پٹرولیم کے طالبعلم پورے ماہِ رمضان کے اعتکاف کے لئے حاضر ہوئے ، اُنہوں نے بتایا کہ میری امی جان مدنی چینل بڑے شوق سے دیکھتی تھیں ، میں بزنس بھی کرتاہوں ، رمضان المبارک ہمارا کمانے کا سیزن ہوتاہے ، میں نے نیت کی ہے کہ بس مجھےاِس ماہ  میں اللہ پا ک کی عبادت کرنی ہے ۔

(7)پرائیوٹ اسکول کے ایک ٹیچر نے کچھ اِ س طرح تاثرات دئیے کہ رمضانُ المبارک میں عالمی مدنی مرکزکے حسین و دِلکش نظارے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے میں  ’’ مدینے “       میں ہوں ۔ ( مدنی مذاکرہ ، 1رمضان بعد ِ عشاء)

رحمتیں لُوٹنے کے لئے آؤ تم                       مَدنی ماحول میں کرلو تم اعتِکاف

سنّتیں سیکھنے کے لئے آؤ تم                                           مَدنی ماحول میں کرلو تم اعتِکاف

اِنْ شَاءَاللہ  ہر کام ہوگا بھلا                             مَدنی ماحول میں کرلو تم اعتِکاف

مان بھی جاؤ عطار کی التِجا                                مَدنی ماحول میں کرلو تم اعتِکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                                                         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

فیضانِ رمضان اورمدنی چینل

اے عاشقانِ رمضان !دُنیا بھر میں قرآن و سنت کا دُرست پیغام گھرگھر میں عام کرنے والا دعوتِ اسلامی کا الیکٹرونک مبلغ’’مدنی چینل ‘‘بھی رمضانُ المبارک کی آمد پر لوگوں کی خوب اصلاح کا سامان کرتاہے ، سوفیصد شریعت کے مطابق چلنے والا مدنی چینل پچھلے چند سالوں سے رمضانُ المبارک میں اپنی ٹرانسمیشن کم وبیش 20گھنٹے لائیو آن ائیر(Live Onair)   کرتا آرہا ہے ، جو گھروں ، دُکانوں ، فیکٹریوں میں کام کرنے والوں  اور  بیرونِ ملک رہنے والے اسلامی بھائیوں  اور اسلامی بہنوں  کو فیضانِ رمضان سے فیض یاب کرتا ہے۔ شاید یہ دُنیا کا پہلا ایسا چینل ہے جو رمضان المبارک میں اِتنی لمبی ٹرانسمیشن لائیو کرتا ہے۔

مدنی چینل کے لئے جو ساتھ دے عطار کا     اُس پہ ہو رحمت خُدا کی اورکرم سرکارکا

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                                                         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اجتماعی اعتکاف کی برکات

اے عاشقانِ رمضان! سالہا سال سے دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک ماہِ رمضان المبارک کی برکات پانے کے لئے اجتماعی اِعتکاف کا سلسلہ جاری ہے ، دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی کےاجتماعی اعتکاف کی توکیا ہی بات ہے کیونکہ اِس میں دُنیائے اِسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت امیرِاہلِ سنت ہزاروں معتکفین کے ساتھ اعتکاف

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن