دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mah e Ramzan Aur Ameer e Ahl e Sunnat | ماہ رمضان اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ

book_icon
ماہ رمضان اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ

اے عاشقانِ رمضان!زِندگی بہت مختصر ہے ، عقلمند کو چاہئے جتنا دُنیا میں رہنا ہے اُتنی دنیا کی اورجتنا آخرت  میں رہنا ہے اُتنی آخرت کی تیار ی کرے ، ہم سب کو چاہئے کہ رمضان المبارک کے دِنوں میں اپنی  عبادات بڑھادیں بلکہ جس سے بَن پڑے وہ کام کاج چھوڑکر پورے ماہِ رمضان کے لئےاعتکاف میں بیٹھ جائے ، ہم ساراہی سال تو مال کماتے ہیں ، کیوں نہ اِس ماہِ مبارک کی تعظیم و احترام کرکے دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں عاشقانِ رسول کے ساتھ شرکت کرکے نیکیاں کمائیں اور اپنی قبر وآخرت کو سنوارنے کی کوشش کریں ، زندگی کاکیا پتاکہ دوبارہ رمضان  المبارک کی یہ بہاریں نصیب ہوں گی یانہیں؟کیونکہ ماہِ رمضان المبارک تو آئندہ سال بھی تشریف لائے گا ، ہمیں نہیں معلوم کہ ہم دُنیا میں رہیں گےیانہیں ، نیت کیجئے کہ اللہ پاک  نے چاہا تو ہم  ماہِ رمضان المبارک کا کوئی لمحہ بھی غفلت  میں نہیں گزاریں گے۔ عاشقِ رمضان امیرِ اہلِ سنت  دامت برکاتہم العالیہ  ارشادفرماتے ہیں : اے کاش! ماہِ رمضان کا چاند ہم اِس حال میں دیکھیں کہ ہم فیضانِ مدینہ میں ہوں اور اے کاش! پورا ماہِ رمضان ہم  اعتکاف سے مسجد میں پڑے رہیں کیونکہ رمضانُ المبارک  کا لُطف تو اللہ پاک کے گھر ’’مسجد‘‘میں ملے گابازار میں نہیں ملے گا۔ جومسجد میں رمضان کا مزہ لے کرجائے تو وہ ایسا میٹھا ہوجائے گا کہ ان شاء اللہ قبر میں بھی مٹھاس لے کر جائے گا۔ ( بیان ، استقبال ِرمضان)

بھائیو بہنو! کرو سب نیکیوں پر نیکیاں            پڑگئے دوزخ پہ تالے قید میں شیطان ہے

بھائیوبہنو! گناہوں سے سبھی توبہ کرو              خلد کے در کھل گئے ہیں داخلہ آسان ہے

کم ہوا زورِ گنہ اور مسجدیں آباد ہیں                  ماہِ رَمضانُ المبارَک کا یہ سب فیضان ہے

روزہ دارو ! جھوم جاؤ کیونکہ دیدارِ خدا               خلد میں ہوگا تمہیں یہ وعدۂ رحمٰن ہے

دو جہاں کی نعمتیں ملتی ہیں روزہ دار کو             جو نہیں رکھتا ہے روزہ وہ بڑا نادان ہے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                                                         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

فیضانِ رمضان کتاب

پیارے اِسلامی بھائیو! عاشقِ رمضان امیرِاہلِ سنت  دامت برکاتہم العالیہ کی رمضان سے بے مثال محبت کا عالم تو دیکھئے کہ آپ نے رمضان المبارک کے فضائل ومسائل پر مُشتمل کم و بیش ساڑھے چارسوصفحات(Pages450) پر ایک کتاب بنام’’فیضانِ رمضان     “   لکھی ہے جوکہ عالمی شُہرت پانے والی کتاب’’فیضانِ سُنت‘‘کا ایک باب ہے۔ ا س کتاب کو پڑھیئے ، اِن شاءَ اللہ! کئی شرعی مسائل کے ساتھ ساتھ آپ اپنے دِل میں رمضانُ المبارک کی محبت بڑھتی ہوئی محسوس فرمائیں گے کیونکہ یہ کتاب لکھنے والے کےقلبی احساسات کی ترجمانی کرنے والی ہے ۔

عالمی مدنی مرکز میں فیضانِ رمضان

 اللہ پاک توفیق دے تو سارا ماہِ رمضان اللہ پاک کے گھر میں گزارئیے ، دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رمضانُ المبارک کا رنگ ہی نِرالا ہوتاہےہر وقت چھماچھم رحمتوں کی بارشیں ہوتی ہیں ۔ کیونکہ ہزار و ں عاشقانِ رسول  مختلف شہروں ، گاؤں اورملکوں سے صِرف عاشقِ ماہِ رمضان کے ساتھ رمضانُ المبارک  کی بابرکت گھڑیاں گُزارنے کے لئے عالمی مدنی مرکزکا رُخ کرتے ہیں۔

عاشقِ رمضان کا عظیمُ الشان  اعتکاف

پیارےرمضان کےپیارے دیوانو! عاشقِ رمضان امیرِ اہلِ سنت کے فیوض و برکات  اور پُر خلوص کوششوں سےدعوتِ اسلامی کے اجتماعی اعتکاف میں لگاتار اضافہ ہوتاچلا جارہاہے ، آخری عشرے کا اِعتکاف تو یقیناً آپ نے سُنا ہوگا لیکن کہیں ہزاروں عاشقانِ رسول پورے  ماہِ رمضان کے لئےاجتماعی طور پر شریک ہوتے ہیں ایسی مثال شاید آپ کو کہیں نہ ملے ، اِس عظیم الشان دینی کام کا سہرا عاشقِ رمضان ہی کے سر ہے ، جنہوں نے ایک نہیں دو نہیں سو نہیں بلکہ ہزاروں عاشقانِ رسول کو پورا ماہِ رمضان اللہ پاک کے گھر میں بیٹھنےکا ذہن دے کر اللہ پا ک کے گھروں کو آباد کروایا۔

سارے مہینے کا اعتکاف

جنتی صحابی حضرت ابو سعید خُدْرِی  رضی اللہُ عنہ  سے روایت ہے : ایک مرتبہ سُلطانِ دوجہان ، شہنشاہِ کون و مکان ، رحمتِ عالمیان  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے  رَمضان  کی پہلی تاریخ سے بیس رَمضان تک اِعتکاف کرنے کے بعد ارشاد فرمایا : میں نےشبِ قدرکی تلاش کیلئے رَمضان کے پہلے عشرے کا اعتکاف کیا پھر درمیانی عشرے کااعتکاف کیا پھر مجھے بتایا گیا کہ شبِ قدر آخری عشرے میں ہے لہٰذا تم میں سے جو شخص میرے ساتھ اِعتکاف کرنا چاہے وہ کر لے ۔ (مُسلم ، ص457 ، حدیث : 2769)

معتکف گویا نمازی کی طرح ہے

پیارےاسلامی بھائیو! ہمیں زندَگی میں ایک بار تواِس ادائے مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کو ادا کرتے ہوئے پورے ماہِ رَمضانُ الْمُبارَک کا اِعتکاف کرہی لینا چاہئے۔ یوں بھی مسجِد میں پڑارہنابَہُت بڑی سَعادَت ہے اورمعتکف کی توکیا بات ہے کہ رضائے الہٰی پانے کیلئے اپنے آپ کوتمام مشاغِل سے فارِغ کرکے مسجدمیں ڈیرے ڈال دیتا ہے۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے : اعتکاف کی خوبیاں بالکل ہی ظاہِرہیں کیونکہ اس میں بندہ اللہ  پاک کی رِضا حاصل کرنے کیلئے مکمل طور پر  اپنے آپ کو اللہ  پاک کی عبادت میں مصروف کر دیتا ہے اور دنیا کے ان تمام کاموں سے دور ہوجاتا ہے جو اللہ پاک کےنزدیک ہونے کی راہ میں رُکاوٹ بنتے ہیں اورمعتکف کے تمام اوقات حَقیقۃ ًیا حکما ًنَماز میں گزرتے ہیں۔ (کیونکہ نَماز کا انتِظار کرنابھی نمازکی طرح ثواب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن