دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mah e Ramzan Aur Ameer e Ahl e Sunnat | ماہ رمضان اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ

book_icon
ماہ رمضان اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ

ایک مرتبہ آپ نے رمضان المبارک کی پہلی رات کو اِرشادفرمایا : میں نے آج کی مکمل تراویح ادا کرنے کے بعد اللہ پاک کا شکرادا کرتے ہوئے سجدۂ شکر ادا کیا کہ یا اللہ پاک!تیرا شکر ہے کہ تونے مجھے پوری تراویح پڑھنے کی توفیق عطافرمائی۔ پھر تراویح سے محبت کا اِظہار کچھ اِ س طرح فرمایا : خدا کی قسم!تراویح رمضانُ المبارک  کابہت بڑا تحفہ ہے یوں سمجھئے کہ تراویح جنت میں لے جانے والاہمارا’’ گیٹ پاس ‘‘ہےکہ یہ سنّتِ مؤکدہ ہے۔ ہوسکے تو آپ بھی تراویح پڑھ لینے کے  بعد اللہ پاک کا شکر اداکیجئے کہ یا اللہ پاک!تیرا شکر ہے کہ تُونے مجھے مکمل  تراویح  پڑھنے کی توفیق عطافرمائی۔

تراویح کی سنّت

اے عاشقانِ رمضان! اَلحمدُ لِلّٰہ!رمضانُ المبارک میں جہاں ہمیں بے شمارنعمتیں میسر آتی ہیں انہی میں’’تراویح کی سنّت‘‘بھی شامل ہےاور سنّت کی عظمت کے کیا کہنے! اللہ پاک کے پیارے رسول ، رسولِ مقبول  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کافرمانِ جنت نشان ہے : جس نے میری سنت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔ (مشکاۃ ، 1 / 97 ، حدیث : 175)     تراویح سنّتِ مُؤَکَّدَہ ہے اور اِس میں کم از کم ایک بار ختمِ قراٰن بھی سنّتِ مُؤکَّدَہ ہے۔ (در مختار ، 2 / 596601-ملتقطا)

سینہ تِری سُنّت کا مدینہ بنے آقا              جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                                                         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مٹی کے پیالے نے داڑھی رکھوادی (مدنی بہار)

کراچی(پاکستان)کا رہنےوالاایک  نوجوان ، بڑافیشن ایبل تھا ، اُس کا مَعاذَ اللہ روزانہ ایک فلم دیکھنے کا معمول تھااور گانے باجے کا اس قدر شوق کہ بستر پر اپنے ساتھ چھوٹا سا ٹیپ ریکارڈر لیکر گانے سنتے سنتے سوتا اور صبح اُٹھ کر فوراً گانے سننا شروع کر دیتا ، کھیل کُود کا شوقین اور زبان کا اِس قدرتیز کہ اچھا بھلاقادرُ الکلام بھی اُس کی حاضر جوابی میں ہارجاتا ، نیز نیک لوگوں کی صحبت سے دوری کے سبب نمازوں وغیرہ سے بھی محرومی تھی ، نادان و بُرے دوستوں کے ساتھ سیروتفریح پرجانااورہوٹلوں پر کھانے کے مقابلے کرنا اُس کی زندگی کا حصہ تھا۔ اُس نوجوان کی زندگی کافیشن و بُری صحبت سے باعمل نیک   عاشقانِ رسول کی طرف یو ٹرن اِس طرح ہوا کہ کسی نے اُس کو امیرِاہلِ سنّت حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطار قادری  دامت برکا تہم العا لیہ  کا بیان ’’جہنم کی تباہ کاریاں‘‘سننے کیلئے دیا ، بیان سُن کر تَھرتَھر کانپنے لگا ، گناہوں سےسچی پکی توبہ کی۔ 1411ہجری  میں گلزارِ حبیب میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف  کے لئے کسی نے ذہن بنایا چونکہ زندگی میں کبھی اعتکاف کیا ہی نہیں تھا اِس لئے ایک دَم دس دِن کے اعتکاف  کا سُن کر جھٹکا سالگامزید نفس نے یہ بھی وسوسہ دیاکہ اِس طرح تو نائٹ کرکٹ میچ بھی چُھوٹ جائیں گے ، مگراللہ پاک اور اُس کے پیارے اور آخری نبی  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کی رحمت سے قسمت کا ستارہ چمک اُٹھا اور بالآخر ذہن بن ہی گیا۔ اُس نوجوان کے دوستوں کو جب اپنے ساتھی کے اعتکاف کا پتاچلا تووہ اپنے دوست سے ملنے آئے ، وہ اپنے دوست کی شرارتوں سے خُوب واقف تھے ، لہٰذا مذاق کرتے ہوئے ایک دوست اُس سے کہنے لگا : ’’اِن بے چارے مولاناؤں کو توچھوڑ!‘‘ یعنی تُو سب کو تو بے وقوف بناتا ہے ، اِن نیک لوگوں کو تو بے وُقوف مت بنا! مگر ان دوستوں کو یہ کہاں معلوم تھا کہ یہ و ہ پہلے والا ماڈرن نوجوان نہیں تھا بلکہ اِس پر تو مدنی رنگ چڑھ چُکا تھا ، اَلحمدُ لِلّٰہ!امیرِاہلِ سنت نے بھی وہاں اعتکاف  فرمایاہوا تھا ۔ دورانِ اعتکاف ایک دِن امیرِ اہلِ سنّت  دامت برکا تہم العا لیہ  نے مٹی کےایک  پیالے میں پانی پیا تو کئی معتکفین  اللہ پاک کے مقبول بندے ، ولیِ کامل امیرِاہلِ سنت کی نسبت کی برکتیں حاصل کرنےکے لئے اُس پیالے کو حاصل کرنے کے لئے بے قرار ہو گئے ، یہ نوجوان بھی اُن طالبین (یعنی پیالہ مانگنے والے) خوش نصیبوں میں شامل تھا۔ پھر یہ اِعلان ہوا کہ یہ پیالہ اُسے ملے گا جو اپنے چہرے پر سنّت کےمطابق داڑھی شریف سجانے کی نیت کرے گا۔ یہ سنتے ہی سابقہ ماڈرن نوجوان لپکا اور اس نیت کے ساتھ کے اَب میری گردن کٹتی ہےتونامِ مصطفےٰ  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  پر کل نہیں آج  کٹ جائے مگر  اِن شاء اللہ  داڑھی نہیں کٹنے دوں گا اور  امیرِ اہلِ سنّت  دامت برکا تہم العا لیہ   کا استعمال کیا ہواپیالہ  حاصل کرلیااورولیِ کامل کے تبرک کی برکت یوں ظاہرہوئی کہ  وہ سابقہ ماڈرن نوجوان نہ صرف داڑھی شریف سجانے کی سعادت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا بلکہ دیگر سنتوں پرعمل کرنے والابھی بن گیااور دعوتِ اسلامی کا ہو کر رہ گیا  اُس نوجوان کا نام ’’حاجی محمدعمران عطاری ‘‘ہے ، اللہ پاک کی رحمت اور اُس کے پیارے حبیب  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کی نظرِ عنایت اوراپنے مرشدِ کامل کی کامل اطاعت و فرمانبرداری سے وہ ترقی کرتے کرتے اَب  عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےنگران بن چکے ہیں۔ اللہ ربُّ الْعِزَّت کی امیرِاہلِ سنت پر رَحمت ہو اور اِن کےصَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  

کسی نے کیا خوب کہا ہے :

نگاہِ ولی میں وہ تاثیر دیکھی              بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                                                         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

روزی میں برکت کا وظیفہ

یکم (1st) رمضان  المبارک کومغرب کی نماز کے بعد جوکوئی21بار سورۃ القدر(اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْر) پڑھے تواُس کی روزی میں ایسی برکت ہوگی جیسے اونچی جگہ سے پانی نیچے کی طرف تیزی سے آتاہے اِس طرح اُس کی طرف   مال و دولت تیزی سے بڑھے گااوریوں اُس کی تنگدستی دور ہوگی۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                                                         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

رَمضانُ المبارک کی قدرکیجئے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن