دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mah e Ramzan Aur Ameer e Ahl e Sunnat | ماہ رمضان اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ

book_icon
ماہ رمضان اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ

ن کو ماہ ِ رمضان کی آمد مبارک ہو ، تمام عاشقانِ رمضا ن کو ماہ ِ رمضان کی آمد مبارک ہو۔ اَلحمدُ لِلّٰہ!جن سُہانی گھڑیوں کاانتظار تھا ، اللہ پاک نے ہمیں وہ عطافرمادیں ، ہم اُس کا جتنا شُکر ادا کریں کم کم اورکم ہے ، اللہپاک ہمیں ماہِ رمضا ن کی قدر نصیب فرمائےاورہمیں عبادت کی توفیق عطا فرمائے ۔ ( مدنی مذکراہ ، 1رمضان 1439 ھ)

الٰہی عشرۂ رحمت کی ہوگئی آمد                       ہمیں بھی بھیک دے رحمت کی یا خُدایارب

کرم سے عشرۂ رحمت کو پالیا ہم نے            تُوبخش عشرۂ رحمت کا واسطہ یارب

طفیلِ عشرۂ رحمت ہوساتھ ایماں کے          تِرے حبیب کے جلوؤں  میں خاتمہ یارب

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                                                                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

رمضان کی مبارکباد دینا سنّت ہے

رمضانُ المبارک کےآنے کی مبارک دیناحدیثِ پاک سے ثابت ہے۔ مشہور مُفَسِّرِ قرآن ، حضر تِ مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ حدیثِ پاک کے اِس حصے : اَتَاکُمْ رَمَضانُ شَھْرٌ مُّبارَکٌ یعنی ’’رَمضان کا مہینا آگیا ہے جو کہ نہایت ہی با برکت ہے‘‘کے تحت  مراٰۃ المناجیح میں فرماتے ہیں : برکت کےمعنیٰ ہیں بیٹھ جانا ، جَم جانا۔ اِسی لیے اُونٹ کے طَوِیْلے کو مبارَکُ الْاِبِل کہا جاتا ہے کہ وہاں اونٹ بیٹھتے بندھتے ہیں ۔ اب وہ زیادتیِ خیر(یعنی بھلائی کا بڑھنا) جو آکر نہ جائے برکت کہلاتی ہے ، چونکہ ماہِ رَمضان میں حسی(یعنی محسوس کی جاسکنے والی) برکتیں بھی ہیں اور غیبی برکتیں بھی ، اِس لیے اس مہینے کا نام’’ماہِ مبارَک‘‘ بھی ہے۔ رَمضان میں قدرَتی طور پر مومنوں کے رزق میں برکت ہوتی ہے اور ہر نیکی کا ثواب 70 گنا یا اس سے بھی زیادہ ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ماہِ رَمَضانُ الْمبارَک کی آمد (یعنی آنے) پر خوش ہونا ، ایک دوسرے کو مبارَک باد دینا سنت (سے ثابِت)ہے۔ (مِراٰۃ المناجیح ، 3 / 137)

اَبرِ رحمت چھا گیا ہے اور سماں ہے نور نور                      فضلِ رب سے مغفرت کا ہو گیا سامان ہے

رمضان المبارک کی پہلی رات امیرِاہلِ سنت کے مبارک چہرے پر چمک دَ مک کا عالَم ہی نرالا ہوتاہے ، نئے یا عُمدہ سوٹ کا اہتمام اورسحری و افطاری میں اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا  کاکیف و سُرورلفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ امیرِاہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ  فرماتے ہیں : مجھے بچپن ہی سےماہِ رمضان المبارک میں بہت مزہ آتاتھا۔ مجھےروزوں اور رمضان سےبہت پیار ہے ، رَمَضانُ المبارَک میں میری ایک خاص کیفیت ہوتی ہےجوساراسال نہیں ہوتی ، اِس لئےکہ رمضان المبارک نیکیاں کرنے والوں اور جنت میں جانے والوں کا سیزن ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ!میں عالمی مدنی مرکز (فیضانِ مدینہ) میں سحرو افطار کے وقت ہونے والی دُعاکی لذت  پاتا ہوں۔

آگیا رَمضاں عبادت پر کمر اَب باندھ لو        فیض لے لو جَلد یہ دِن تیس کا مہمان ہے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                                                         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

جشنِ ولادتِ  غوثِ اعظم

اے عاشقانِ غوثِ اعظم!ہمارے پیارے پیارے پیرومُرشد ، پیرانِ پیر ، پیرِ دستگیر ، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہیکم رَمَضَانُ المبارَک(1st) بروز پیرصبحِ صادِق کے وَقت دنیا میں تشریف لائے ، اُس وَقت ہونٹ آہِستہ آہِستہ حَرَکت کر رہے تھے اور اللہ اللہ کی آواز آرہی تھی۔ (الحقائق فی الحدائق ، ص139) جس دِن آپ رحمۃ اللہ علیہکی ولادت (Birth)   ہوئی اُس دن جِیلان شریف میں گیارہ سو(1100)   بچےپیدا ہوئے وہ سب کے سب لڑکے تھے اور سب وَلِیُّ اللہ  بنے۔ (تفریح الخاطر ، ص58)غوثُ الاعظم رحمۃ اللہ علیہ نے پیدا ہوتے ہی روزہ رکھ لیا اورجب سُورج غُروب ہوا اُس وقت ماں کا دودھ نوش فرمایا۔ سارا  رَمَضَانُ المبارک آپ رحمۃ اللہ علیہکا       یہی معمول رہا ۔ (بہجۃ الاسرار ، ص172) اللہ ربُّ الْعِزَّت کی غوثِ پاک پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم

پیدا ہو تے ہی رکھے رَمضاں   میں  روزے ، دن میں   دودھ                                                     کا نہ اک قطرہ پیا یاغوثِ اعظم دَسْتْگِیر

رمضانُ المبارک کی چاند رات

1432ھ مطابق2011ء کو رمضان المبارک کی پہلی رات(First Night)   ہونے والے مدنی مذاکرے  میں عاشقِ ماہِ رمضان امیرِاہلِ سنت  دامت برکاتہم العالیہ  نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ  مدینہ میں  پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف کرنے والے خوش نصیب سینکڑوں  عاشقانِ رسول کے درمیان کچھ یوں خوشی کا اِظہار فرمایا : اَلحمدُ لِلّٰہ!آج  ما ہِ رمضان المبارک کی چاند رات ہے ، کتنی حسین رات ہے گویا ہرطرف نور برس رہا ہے ، اللہ پاک رمضان المبارک کی محبت کا داغ ہمارے سینے میں سداقائم رکھےاوریہ داغ  قبرمیں بصورتِ چراغ ہمارے ساتھ رہےاور اِس سےقبر کا اندھیرادور ہو جائے ، اَلحمدُ لِلّٰہ!رمضانُ المبارک کی آمد پر ہر مسلمان خوش ہوتاہے ، اِس میں دُنیا بھر کے اسلامی ممالک میں مسلمانوں کا اندازِ زندگی بدل جاتاہے ، غیراسلامی ممالک میں مسلمانوں کےعلاقے ، محلوں میں اندا زتبدیل ہوجاتاہے یعنی یہ رمضان المبارک دُنیا بھر کےکروڑوں مسلمانوں کے حالات بدل دیتاہے ، اِن کو نمازوں اور تراویح میں کھڑا کردیتا ہے ، لاکھوں مسلمانوں کو اعتکاف کی صورت میں مسجد میں لابٹھاتاہے ، رمضانُ المبارک میں جو کچھ ہے وہ اِس کے علاوہ میں ہوہی نہیں سکتا ، رمضان المبارک بہت رحمتیں اور برکتیں لُٹاتاہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن