30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رمضان امیرِاہلِ سنت بارگاہِ رَبُّ الاَنام میں عرض کرتے ہیں :
میں رَحمت ، مغفرت ، دَوزخ سے آزادی کا سائل ہوں
مہِ رمضان کے صدقے میں فرمادے کرم مولیٰ
امیرِ اہل ِسنّت کی محبّتِ رمضان
پیارے اِسلامی بھائیو!بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اللہ پاک کےاُن نیک بندوں میں سے ہیں جنہوں نےسینکڑوں نہیں ، ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں مسلمانوں کو نہ صرف ماہِ رمضانُ المبارک کااَدب و احترام کرنے کا دُرست طریقہ بتایا ہےاور بلکہ حقیقی معنوں میں اِس بابرکت مہینےکی محبّت دِلوں میں پیدا فرمائی ہے۔ آپ فرماتے ہیں : مجھے ماہِ رمضان سے بے حد پیار ہے کیونکہ یہ اللہ پاک کا وہ مہینا ہےجس کی ہر گھڑی رحمت بھری ہے ، اِس میں گناہگاروں کی بخشش ہوتی ہے ، مجھے ساراہی سال ماہِ مبا رک کا انتظار رہتا ہے ، جب کسی کا نام’’رمضان ‘‘ سُنتا ہوں تومجھےبڑا اچھا لگتا ہے ، جب رَجَبُ المرجب کی آمد ہوتی ہے تو میرے اندر ایک خوشی کی سی کیفیت ہوتی ہے کہ رجب شریف آگیا گویا رمضانُ المبارک کا مین دروازہ کُھل گیا ہے ، لو ماہِ رمضان اَب آیا کہ اَب آیا ، آپ فرماتے ہیں : مجھے رَجَبُ المرجب ، شعبانُ المعظم اوررمضانُ المبارک کےمہینےبہت اچھے لگتےہیں ، کیونکہ اِن میں روزوں کی کثرت کی جاتی ہے۔ عاشقِ ماہِ رمضان کی رمضانُ المبارک سےمحبّت کا عالَم تو دیکھئےکہ آپ دامت برکاتہم العالیہ تقریباً ساراہی سال یہ دُعا مانگتے رہتے ہیں : اَللّٰھُمَّ بَلِّغْنَارَمَضَانَ بِصِحَّۃٍ وَّ عَافِیَہْ ، یعنی اےاللہ!ہمیں رمضان سےصحت وعافیت کے ساتھ ملا۔ لہذا ہمیں بھی چاہئے کہ ان دعاؤں کو پڑھتے رہا کریں ۔
واسِطہ رَمضان کا یارب! ہمیں تُو بخش دے نیکیوں کا اپنے پلّے کچھ نہیں سامان ہے
کاش! آتے سال ہو عطار کو رَمضاں نصیب یانبی! میٹھے مدینے میں بڑا ارمان ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رمضان !24شعبان المعظم 1431ہجری مطابق 5اگست 2010 ءکو عاشقِ رمضان امیرِ اہلِ سنت نےدعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک منفرد موضوع پر بیان فرمایا جس کا نام تھا : ’’استقبالِ رمضان‘‘اِس سنتوں بھرے بیان میں عاشقِ رمضان امیرِاہلِ سنت نےرمضان المبارک کی تشریف آوری سےقبل ہزاروں عاشقانِ رسول کے درمیان رمضان المبارک کے فضائل بیان فرماتے ہوئےیوں دعا مانگی : یااللہ پاک! تجھے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا واسطہ ہمیں رمضان المبارک کے تشریف لانے تک صحت و عافیت کے ساتھ زندہ رکھنا اورہمیں ماہِ رمضان سے محروم نہ کرناکہ ہمیں ماہِ رمضان بہت پیارالگتاہے ، ہمیں تو ابھی سے یوں لگتاہے کہ یہ تشریف لے جائے گاتو ہماراکیا ہوگا؟ ہم ابھی سے نیت کرتےہیں کہ رمضانُ المبارک کے سارے روزے رکھیں گے ، ساری تراویح پڑھیں گے ، ہرنماز باجماعت پڑھیں گے ، ان شاءاللہ ، اےاللہپاک! رمضان المبارک کی پہلی رات آنے والی ہے ، مجھ گنہگارپر رحمت کی نظر فرما۔ جتنے عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز میں جمع ہیں اِن سب پر رحمت کی نظرفرما ، مدنی چینل کے تمام ناظرین پر بھی رحمت کی نظرفرما۔ یااللہ پاک! ہمیں ماہِ رمضان کا قدردان بنادے۔ رمضان المبارک کے تشریف لانے سے پہلے پہلے ہمیں اچھا کردےاور ایسا اچھا کردے کہ ہم قبر میں بھی اچھے ہی پہنچیں۔ ہماری ساری بُرائیاں ، گناہوں کی گندگیاں دُھل جائیں اورہم صاف ستھرے پاک ہوکر رمضان المبارک کےچاند کو دیکھنے میں کامیاب ہوجائیں۔
اے عاشقانِ رمضان!امیرِاہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ ہلالِ مہِ رمضان (یعنی رمضان المبارک کا چاند)دیکھنے کیلئے بَہ نفسِ نفیس(یعنی خود)تشریف لے جاتے ہیں ، ہاتھوں میں مدنی پرچم لئے ، مُضْطَرِب قلب وجگر ، بڑی بے تابانہ آنکھوں سے ہلال ِ رمضا ن کو تلاش فرماتے ہیں ، جونہی ’’ہلالِ رمضا ن ‘‘نظرآتایا چاند دیکھے جانے کی اِطلاع ملتی ہےتو وارفتگی کے عالَم میں بعض اَوقات خوشی کے آنسو مبارک آنکھوں سے جاری ہوجاتے ہیں ، پھر اِسی پُر کیف سماں میں’’رَمَضان کی آمد مرحبا ‘‘کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔ ایک مرتبہ عاشق ِ رمضان امیرِاہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے ایک سُنتوں بھرے بیان میں اِرشاد فرمایا : میں ماہِ رمضان کے صدقے جاؤں کہ ہلالِ رَمضان (یعنی رمضانُ المبارک کی پہلی رات کے چاند ) میں ایسی کشش ہوتی ہے دِل کرتاہے کہ اِس کو پکڑ کر دِل میں اُتارلوں اورماہِ رمضان سے ایسے لپٹ جاؤں کہ اِس کو واپس جانے ہی نہ دوں یا پھر جائے تو مجھے بھی ساتھ لیتا جائے۔ (ماہ ِ رمضان کو روکنے اوراس کے ساتھ جانےکے الفاظ میں رمضانُ المبارک سے بے انتہا محبت کا اظہار ہے۔ )
ماہِ رمضان کی آمد مرحبا ماہِ صیام کی آمد مرحبا
شہَرِ رحمٰن کی آمد مرحبا ماہِ غفران کی آمد مرحبا
پیارے اِسلامی بھائیو!امیرِاہلِ سنت عاشقانِ رسول کو رمضانُ المبارک کی تشریف آوری کی مبارک باد دیتے اور خوشی میں تحائف وغیرہ بھی عنایت فرماتے ہیں ، 1439ہجری کے رمضان المبارک کی پہلی رات(First Night) ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیرِاہلِ سنت نے عاشقانِ رمضان کو اِس طرح مبارک باد دی : تمام عاشقانِ رمضا ن کو ماہ ِ رمضان کی آمد مبارک ہو ، تمام عاشقانِ رمضا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع