دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mah e Ramzan Aur Ameer e Ahl e Sunnat | ماہ رمضان اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ

book_icon
ماہ رمضان اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ

اور روزانہ گھنٹوں علمِ دین  سکھانے ، نیکی کی دعوت عام  کرنے کے جذبے کےتحت دین و دُنیا کے بے شمار  اہم موضوعات پرمشتمل   ’’مدنی مذاکرہ‘‘فرماتے ہیں جس میں نماز ، وُضو ، غسل ، روزہ ، زکوٰۃ ، قربانی ، معاشرتی ،  کاروباری ، گھریلو اور شرعی مسائل بیان فرماتے ہیں۔ رمضانُ المبارک میں روزانہ بعدِ عصر و تراویح دو مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوتاہے۔

9مرتبہ زیارتِ مصطفےٰ(مدنی بہار)

پیارے اِسلامی بھائیو!اللہ پاک کے مقبول بندوں کی صحبت میں بیٹھنا ، اِ ن کے فرامین سُننا اوراُس پر عمل کرنا بڑی سعادت کی بات ہے ، خوش نصیب ہیں وہ عاشقانِ رسول جو امیرِاہلِ سنت کے مدنی مذاکروں میں حاضرہوتے اورتوجہ کے ساتھ علمِ دین حاصل کرتے ہیں ، مدنی مذاکروں میں شرکت کی توکیا ہی برکتیں ہیں اور مدنی مذاکروں نے کیسے کیسوں کی زندگیوں کو بدل  کر رکھ دیا ہے اِس حوالے سے ایک مدنی بہارملاحظہ کیجئے  اورجُھومئے!چنانچہ

پاکستان کی ایک اسلامی بہن نے امیرِاہلِ سنت کے نام لیٹر بھیجا جس میں لکھا تھا کہ وہ پہلےپہل بدمذہبیت پر ایسی جمی ہوئی تھیں کہ کوئی اِنہیں ہِلا بھی نہیں سکتاتھا ، وہ پیری مُریدی کےبھی سخت خِلاف تھیں ، اُن کے ذِہن میں مختلف سوالات و اعتراضات تھے ، گھر میں مدنی چینل دیکھتے ہوئے امیرِاہلِ سنت کےمدنی مذاکروں اور بیانات میں اُن کو اپنے اعتراضات  اورسوالات کے جوابات ملنے لگ گئے ، اُن کوایسالگتاتھاکہ امیرِاہلِ سنت  دامت برکاتہم العالیہ  اُن کےہرسوال کو جانتے ہیں ، اُن کا کہنا ہے : جوسوال اُن کے ذہن میں پیداہوتا ، امیرِاہلِ سنت کچھ ہی دِنوں میں مدنی چینل پراُس کا جواب اِرشاد فرمادیتے ، نتیجۃً مدنی چینل دیکھنا اُن کا معمول بَن گیا اوریوں آہستہ آہستہ  وہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘کے دینی ماحول سے وابستہ ہوگئیں ، امیرِاہلِ سنت کے مدنی مذاکروں کی تو کیا برکتیں ظاہر ہوئیں اُنہوں نے مدنی بُرقع پہننا شروع  کردیا اوردعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے لگ گئیں ، اللہ پاک کےفضل و کرم سے اُنہیں فیضانِ شریعت کورس کی مُعلّمہ(ٹیچر)اور علاقے میں ڈویژن مشاورت نگران بننےکی بھی سعادت ملی۔ اُنہیں دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول میں وہ کچھ ملا جوبیان سے باہر ہے وہ اپنا حلفاًبیان دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ اُنہیں خواب میں 9مرتبہ اللہ پاک کےآخری نبی ، مکی مدنی ، محمدِعربی  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کی زیارت نصیب ہوئی ، جس میں دو مرتبہ اِس طرح دیدارِ مصطفےٰ  صلی اللہ علیہ والہ وسلم  ہواکہ زمانے کےوَلی ، امیرِاہلِ سنت  بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں حاضر تھےاور حضورِ پاک  صلی اللہ علیہ والہ وسلم  امیرِاہلِ سنت سے بہت خوش دِکھائی دے رہے تھے ، اَلحمدُ لِلّٰہ!یہ ایمان اَفروز منظردیکھ کر اُن کا عقیدہ مضبوط ہوگیا کہ مسلک ِ حق اہل ِسنت ، مسلکِ اعلیٰ حضرت ہی دُرست ہے۔ اللہ پاک کی امیرِاہلِ سنت پر رحمت ہواور   اِن کے صدقے ہماری بےحساب مغفرت ہو۔

 اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم

خوفِ خدا وعشقِ مصطفےٰ                                    علم وعمل اِصلاحِ معاشرہ

فقہِ شریعت وطریقت کا                                   ہے مجموعہ مدنی مذاکرہ

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                                                                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

رَمضان کی شان

حکیمُ الاُمَّت ، حضر ت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : رمضان رَمضٌ سے بنا ہےبمعنی گرمی یا گرم ، چونکہ بھٹی گندے لوہے کو صاف کرتی ہے اور صاف لوہے کو پُرزہ بنا کر قیمتی کردیتی ہےاورسونے کو محبوب کے پہننے کےلائق بنادیتی ہے اسی طرح روزہ گنہگاروں کےگناہ معاف کراتا ہے ، نیک کار(یعنی نیک بندے)کے درجے بڑھاتا ہے اور ابرارکاقُرب ِالٰہی زیادہ کرتا ہے اس لیے اِسے رمضان کہتے ہیں ، نیز یہ کی رحمت ، محبت ، ضمان ، امان اور نورلے کر آتا ہے اس لیےرمضان کہلاتا ہے۔ خیال رہے کہ رمضان یہ پانچ ہی نعمتیں لاتا ہے اور پانچ ہی عبادتیں : روزہ ، تراویح ، اعتکاف ، شبِ قدر میں عبادات اور تلاوتِ قرآن۔ اِسی مہینے میں قرآنِ کریم اُترا اور اِسی مہینے کا نام قرآن شریف میں لیا گیا ۔

 (مِراٰۃ المناجیح ، 3 / 133)

تجھ پہ صدقے جاؤں   رَمضاں  !تُو عظیمُ الشان ہے            تجھ میں   نازِل حق تعالیٰ نے کیا قرآن ہے

تین خوشی کےمواقع

رمضانُ المبارک کے سچے عاشق ، امیرِاہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں : میری زندگی کےانتہائی  خوشی کےتین مواقع ہیں : (1)  ربیع الاوّل شریف کےپہلے 12دِن ، خصوصاً عیدِمیلادالنبی  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم       12ربیع الاوّل شریف کادِن(2) حاضریٔ مدینہ اور (3)  رَمضانُ المبارک کی آمد ۔ (مدنی مذاکرہ ، شوال 1435ھ مدنی پھول نمبر 10)

ساری دُنیا کانظام تبدیل

اے عاشقانِ رمضان!خوش نصیب  مسلمان اللہ پاک کے مہمان ماہِ رمضان کا بے حداحترام کرتے ہیں ، اِس مبارک مہینے کی آسمانِ دُنیا پر تشریف آوری سے سارے عالم کا رنگ ہی نرالا ہوجاتاہے ، مسجدیں نمازیوں سے بھرجاتی ہیں ، عاشقانِ ماہِ رمضان روزوں کا خوب اہتمام کرتےہیں ، سحری و افطار کے وقت ایسی پُرکیف فضاہوتی ہے کہ جس کا بیان ہی نہیں کیا جاسکتاگویا دُنیا کا نقشہ ہی بدل جاتاہے ، بچہ بچہ اِس مہینے کی آمد پر خوش ہوتاہےاورخوش کیوں نہ ہو کہ اِس مبارک مہینے میں اللہ پاک اپنے بندوں پر اپنے فضل وکرم کی ایسی برسات برساتاہے کہ روزانہ لاکھوں لاکھ گنہگاروں کو جہنم کی آگ سے آزاد فرماتا ہے ، آہ! کاش صدکروڑ کاش! عاشقِ رمضان امیرِاہلِ سنت کے فیضان سے ہم بھی ماہِ رمضان کےحقیقی قدردان بن جائیں ، ہم غفلت کے مارے اللہپاک کے پیارے پیارے مہمان کا اچھے انداز میں استقبال کریں اور اِس میں خوب نیکیاں کریں اوراے کاش!ماہِ رمضان ہماری بے حساب مغفرت کا سبب بن جائے۔ عاشقِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن