دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maflooj ki Shifa Yabi ka Raaz | مفلوج کی شِفایابی کا راز

book_icon
مفلوج کی شِفایابی کا راز

          اُن اسلامی بھائیوں کی دین سے محبت اور نماز سے اُلفت کے سبب مسجد کی رونقیں بحال ہوگئیں مگر افسوس! یہ رونقیں دیرپا ثابت نہ ہوسکیں ۔ رفتہ رفتہ نمازی کم ہوتے گئے اور مسجد میں پھر سے ویرانی کے بادل منڈلانے لگے۔ دین کا درد رکھنے والے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اس کی رعنائیوں کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ بھی کارآمد ثابت نہ ہوسکیں ۔

          تیسری مرتبہ کوٹ مٹھن سے پھر اسلامی بھائیوں کا ایک مدَنی قافلہ اسی محلّہ میں تشریف لایا اور ان کی نگاہوں میں بھی مسجد کا یہ دل خراش منظرآیا۔ اُن نیک سیرت اسلامی بھائیوں سے مسجد کی ویرانی کا یہ دل سوز منظر دیکھا نہ گیا۔ بے ساختہ اُن کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ انہوں نے اس کی رونقوں کو بحال کرنے کا عزم بالجزم کیا اور وہاں دل و جان کے ساتھ مدَنی کام کاآغاز کردیا۔ نیکی کی دعوت کے ذریعے اُن عاشقانِ رسول نے لوگوں کو نماز کی اہمیت اور مسجد آباد کرنے کی فضیلت سے آگاہ کیا اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے لوگوں کو مسجد میں لانے، درسِ فیضانِ سنّت میں شرکت کروانے کا سلسلہ شروع کیا۔ اُن اسلامی بھائیوں کے اخلاص کی بدولت مسجد نمازیوں سے آباد ہونے لگی ۔ مسجد میں فیضانِ سنّت کا درس ہونے لگا۔ مدرسۃا لمدینہ کے قیام کے ذریعے دُرست مخارج کے ساتھ قرآن شریف پڑھانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  نمازیوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی اور پھر وہ دن بھی آیا کہ جس مسجد میں پانچ وقت دور کی بات ایک وقت کی بھی نماز نہ ہوتی تھی آج اس میں جمعہ کی نماز ہونے لگی ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو عروج عطا فرمائے اور بانیِ دعوتِ اسلامی کاسایہ تادیر قائم و دائم فرمائے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{8} کینسر سے جان چھوٹ گئی

          کالو والی  (منڈی بہاؤالدین، پنجاب )  کے مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا خلاصہ ہے کہ میں مرکز الاولیاء لاہور ڈیفنس میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں عالم کورس کر رہا تھا اسی دوران میری طبیعت خراب رہنے لگی، ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا، اس کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال کیا مگر خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا۔ روز بروز خراب ہوتی طبیعت کے پیشِ نظر مختلف طبیبوں اور ماہر حکیموں کا بھی سہارا لیا مگر سوائے مال و وقت کی بربادی کے کچھ ہاتھ نہ آیا۔ جامعہ کے بھی ناغے ہونے لگے ، جس سے میری پڑھائی متأثر ہونے لگی۔ اسی دوران ایک دن اچانک مجھے خون کی الٹیاں ہونا شروع ہوگئی جس نے مجھ سمیت سب گھر والوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ میری بگڑتی حالت والد صاحب سے دیکھی نہ گئی۔ والد صاحب چونکہ آرمی میں ملازم ہیں اس لئے مجھے مرکز الاولیاء لاہور کے C.M.H اسپتال لے گئے۔ ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کئے رپورٹ آنے تک گھر کا ہر فرد مضطرب تھا کہ نجانے کیا ہوگا۔ ڈاکٹروں کی کاروائی کے بعد جب رپورٹ آئی تو دِل ہلادینے والی یہ خبر مجھ پر قیامت بن کر ٹوٹی کہ مجھے کینسر ہو چکا ہے اور دماغ میں دانے بھی نکل آئے ہیں ۔ گھر والوں کو پتہ چلا تو وہ بھی شدید صدمہ سے دوچار ہوگئے۔ چونکہ کینسر کاجان لیوا مرض بعض اوقات جلد موت کا باعث بھی بن جاتا ہے اسی شدّتِ غم سے میری جان گھلنے لگی اور میں زندگی سے مایوس ہونے لگا۔ ذہنی رنج والم کے ساتھ ساتھ دماغی دانوں کی تکلیف میری آزمائش میں اضافہ کررہی تھی۔ میرے شب و روز کے معاملات بری طرح متأثر ہو رہے تھے۔ اکثر دردِ سر کے سبب میں جامعۃ المدینہ میں حاضر نہ ہو پاتا یوں پڑھائی کا شدید نقصان ہونے لگا۔ رفتہ رفتہ مرض اتنی شدت اختیار کر گیا کہ میں پڑھنے سے بالکل عاجز آگیا اور یوں جامعۃ المدینہ سے میرا سلسلہ منقطع ہوگیا۔

          دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول میں مدَنی بہاریں تو سن ہی رکھی تھیں کہ مدَنی قافلے میں لاعلاج مریضوں کو صحت نصیب ہوتی ہے، ٹوٹے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن