دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maflooj ki Shifa Yabi ka Raaz | مفلوج کی شِفایابی کا راز

book_icon
مفلوج کی شِفایابی کا راز

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!  صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

 {4} بگڑا نوجوان کیسے سُدھرا؟

          باب المدینہ  (کراچی) کے علاقے محمود آباد  (چنیسر گوٹھ)  کے مقیم اسلامی بھائی اپنی گناہوں بھری زندگی سے تائب ہونے کے احوال کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں :  بدقسمتی سے مجھے بچپن ہی میں بُرے دوستوں کا ساتھ مل گیا  ’’ بُرے کی صحبت انسان کو بُرا بنا دیتی ہے  ‘‘ کے مصداق مختلف برائیوں کا شکار ہو گیا۔ اسکول سے بھاگ جانا، چوری چکاری، مار پٹائی ، لڑائی جھگڑے کرنا میرے معمولاتِ زندگی کا حصہ تھے۔ گناہوں کا یہ سلسلہ بڑھتا گیا اور آخرکار میں نے اپنے دوستوں سمیت منشیات فروشوں کے گروہ میں شمولیت اختیار کر لی۔ والدین مجھے سمجھاتے مگر میرے نزدیک ان کی باتوں کی کوئی اہمیت نہ تھی۔ والدین میرے اس رویے سے پہلے ہی پریشان تھے کہ ایک دن میں نے ایک جگہ شادی کا مطالبہ کر دیا۔ گھر والوں نے یہ جان کر کہ شاید سُدھر جائے میری پسند کی شادی کروا دی مگر میں بھلا کہاں سُدھرنے والا تھا۔ اب تو ایک قدم اور آگے بڑھا اور چرس و شراب نوشی کے ساتھ ساتھ ڈکیتیاں مارنا شروع کر دیں ۔ والدین کی نافرمانی اور انہیں ستانا تو میرے لئے کوئی نیا کام نہ تھا۔ ماں باپ مجھے مسلسل سمجھاتے ، جب کبھی بُرے دوستوں کو چھوڑنے کا کہتے تو میں اپنے والدین کو چھوڑ کر دوستوں کے پاس ڈیرا ڈال لیتا اور ہفتہ ہفتہ گھر کا رُخ نہ کرتا۔ دن بدن میرے گناہوں کا سلسلہ بڑھتا گیااب میں ناجائز اسلحہ لئے اکڑتا پھرتا ، بدکاری کر کے  ’’ کالا منہ ‘‘  کرتا۔ پہلے کیا گناہ کم تھے جو اب چرس، شراب کے ساتھ پاوڈر پینا ، نیند آور گولیاں کھانا بھی شروع کر دیں ۔ گھر والے سمجھانے کی کوشش کرتے تو  ’’ اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ‘‘  کے مصداق ان سے لڑنا شروع کر دیتا، ناراض ہو جاتا۔ رشتے دار ، گلی محلے والے الغرض ہر ایک میری حرکتوں کے باعث مجھ سے بیزار تھا۔ کئی بار والد صاحب نے ڈنڈو ں سے مارا بھی مگر میرے کان پر جوں تک نہ رینگتی۔ میری والدہ مجھ سے ایسی تنگ آ چکی تھی کہ بارہا کہتی:  کاش تو پیدا نہ ہوا ہوتا۔ کوئی کہتا:  کاش تجھے موت آجائے تاکہ ہمیں سُکھ کا سانس نصیب ہو۔ شادی کے نو سال بعد اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے بیٹی کی نعمت عطا فرمائی ، والدین کو ایک آس لگی کہ شاید اب سُدھر جائے کہ بیٹی کی ولادت سے بڑے بڑے سُدھر جاتے ہیں مگرجب میرے معاملات میں کوئی فرق نہ آیا تو ان کی وہ آس بھی یاس میں بدل گئی۔ پھر چھ سال بعد اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے بیٹا عطا فرمایا مگر میں پھر بھی اپنی پرانی رَوِش پر قائم رہا۔ بالآخر میرے سُدھرنے کی سبیل یوں بنی کہ بوڑھے والدین کی منّت سماجت اور ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی کی مسلسل انفرادی کوشش کے سبب دعوتِ اسلامی کے راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل ہو گئی۔ مدنی قافلے میں تو کیا سفر کیا میری قسمت ہی سنور گئی۔میری خوش قسمتی کہ امیرِقافلہ مجھے اچھی طرح جانتے تھے، انہوں نے مجھے بہت سمجھایا کبھی احادیث سنا کر مجھے میری غلطیوں کا احساس دلاتے، والدین کا مقام و مرتبہ بتاتے تو کبھی مختلف واقعات بتا کر نیکیوں کے متعلق میری ہمت بندھاتے۔ زندگی میں پہلی بار مجھے اپنی غلطیوں کا احساس ہوا ، والدین کے ساتھ کی ہوئی زیادتیوں پر آج میں شرم سے پانی پانی ہوا جا رہا تھا۔ گناہوں کی ہولناک سزائیں سن کر میں نے  ربّ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنے تمام کرتوتوں سے توبہ کر لی اور اپنی اصلاح کی پُختہ نیّت بھی کر لی۔ دورانِ مدنی قافلہ ہی گھر والوں سے رابطہ کیا، والدین سے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ آئندہ سارے برے کام چھوڑ دوں گا۔ گھر واپس آتے ہی سب سے معافی مانگی بالخصوص والدین کے قدموں میں گر کر انہیں راضی کیا۔ رفتہ رفتہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے مکمل طور پروابستہ ہو گیا۔ سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجالیا۔ اب اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  میرے والدین مجھ سے بہت خوش ہیں اور دعوتِ اسلامی کے احسان مند ہیں کہ جس کی برکت سے میں گناہوں بھری زندگی سے تائب ہو کر سنّتوں بھری زندگی کی طرف مائل ہوا۔ تادمِ تحریر مدنی تربیتی کورس کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن