دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maflooj ki Shifa Yabi ka Raaz | مفلوج کی شِفایابی کا راز

book_icon
مفلوج کی شِفایابی کا راز

سجا لیا۔ سنّت کے مطابق سفید لباس پہننا شروع کر دیا۔ مدنی قافلے میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا ایسا جذبہ ملا کہ میں نے اپنی جامع مسجد میں فیضانِ سنّت سے درس دینا شروع کر دیا۔ گھر میں فلموں ڈراموں کی بجائے نعتیں اور امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیانات چلنے لگے۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر ڈویژن مشاورت میں شعبہ تعلیم کے ذمہ دار کی حیثیت سے مدنی کام کر رہا ہوں ۔

          شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  بچوں کی مدنی تربیت کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے! اِرتکِابِ گناہ کی مادرپِدر آزادی ، کیبل، وی سی آر اور انٹرنیٹ کی دستیابی، رَقص وسُرُود کی مَحفِلوں کی آبادی اوربگڑا ہوا گھریلوماحول ، یہ سب کچھ مل کر کِردار کی عظمتوں کو بے اِنتہاداغدار کردیتے ہیں اور پھر ایسے انسان سے پاکیزہ اَفعال کا صدور مُحال نہ سَہی مگر نہایت دشوار ضرور ہو جاتا ہے۔اِس لئے والِدَین کو چاہئے کہ اپنی اَولاد کی ظاہِری زَیب و زینت، اچّھی غذا، عُمدہ لباس اور دیگر ضَروریات کی کَفالَت  (یعنی ذمّے داری نبھانے ) کے ساتھ ساتھ ان کی مَدَنی تربیَّت کے لئے بھی کوشاں رہیں ، اور صِرف اولادہی کی نہیں اپنی اصلاح کی بھی فکر کرنی چاہئے کیونکہ جو خود ڈُوب رہا ہو وہ دوسروں کو کیا بچائے گا!جو خود خوابِ غفلت میں ہو وہ دوسروں کو کیا جگائے گا ، جو خود پَستیوں کی طرف لُڑھک رہا ہو وہ کسی اورکوبُلندیوں پر کیونکر پہنچائے گا ! لہٰذا خود بھی نیکیاں اپنانا ، رضائے الٰہی پانا، اپنے آپ کو گناہوں سے محفوظ بنانا، جہنَّم کے ہولناک عذابوں سے بچانا اور رحمتِ الٰہی  عَزَّ وَجَلَّ  سے جنّت الفردوس میں جانا ہے اور اپنی پیاری پیاری اولاد کو بھی اِسی ڈَگر  ( یعنی راہ )  پر چلانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ایک زبردست نعمت ہے ۔ قراٰن واحادیث اور اقوالِ بزرگانِ دین رَحمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن   کی روشنی میں اولاد کی تربیّت کاطریقہ جاننے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 188 صفحات پر مشتمل کتاب،  ’’ تربیتِ اولاد ‘‘  کا ضَرور مُطالَعَہ کیجئے۔  (نیکی کی دعوت، ص ۵۴۸)

سُونا جنگل رات اندھیری ، چھائی بدلی کالی ہے

سونے والو جاگتے رہیو چوروں کی رَکھوالی ہے    (حدائقِ بخشش شریف)

 {3}  19سال پرانا مرض

          باب المدینہ  (کراچی)  کے علاقے ناظم آباد کے مقیم ایک عمر رسیدہ اسلامی بھائی مدنی قافلے سے حاصل ہونے والی برکات کا کچھ اس طرح تذکرہ کرتے ہیں کہ میں تقریباً 19 سال سے سانس کے مرض میں مبتلا تھا۔ بسا اوقات مرض کی شدت کی وجہ سے مجھے  شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا۔ کبھی آدھی رات کو طبیعت بگڑ جاتی تو اسی وقت ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا الغرض میں بے حد پریشان رہتا تھا۔ علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔ ہر روز کم و بیش 150 روپے دوائیوں پر خرچ ہوتے جس سے وقتی طور پر تو آرام ہو جاتا مگر مجھے مستقل سکون میسر نہ تھا۔ ہر وقت اسی فکر و پریشانی میں رہتا کہ اس مرض سے کیونکر شِفا ملے گی۔ میری خوش قسمتی کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل ہوئی۔ مدنی قافلے کی برکت سے جہاں میرے روز و شب عبادتِ الٰہی میں گزرے اورعلمِ دین حاصل کرنے کا موقع ملا۔ وہیں مجھے دیگر برکات بھی نصیب ہوئیں ۔   اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان تین دن میں  مجھےانجکشن کی حاجت پیش آئی نہ ہی کسی ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا بلکہ مدنی قافلے میں ایسا اطمینان اور سکون ملا کہ جو اس سے پہلے کبھی نہ ملا تھا۔   اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے کی برکت سے میرے 19سال پُرانے مرض میں نمایاں کمی آئی۔ اب میں نے نیّت کر لی ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کروں گا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن