دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maflooj ki Shifa Yabi ka Raaz | مفلوج کی شِفایابی کا راز

book_icon
مفلوج کی شِفایابی کا راز

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  عاشقانِ رسول کو مسجد کے ادب و احترام کے حوالے سے اپنے مدنی مذاکروں میں ذہن دیتے رہتے ہیں ۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی نظرِ فیض کا اثر ہےکہ راہِ خدا  کے مسافر اسلامی بھائی مسجد کے ادب و احترام کے معاملے میں انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ امیرقافلہ مسجد کی صفائی، صفوں کی درستی، ضرورت سے زائد چلنے والے پنکھے اور لائٹیں بند کرنے کے لیے شرکائے مدنی قافلہ میں سے ایک عاشقِ رسول اسلامی بھائی کو مقرر فرما دیتے ہیں اور بالخصوص مدنی قافلے کی واپسی پر تمام عاشقانِ رسول مل کر مسجد کی مکمل صفائی کی سعادت حاصل کرکے خوب برکتیں پاتے ہیں جیساکہ مدنی بہار میں آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ مسجد کی صفائی کی برکت سے فالج زدہ عاشقِ رسول صحت یاب ہو گئے۔ ہمیں بھی مسجد کی صفائی کو اپنے لئے سعادت سمجھنا چاہئے کہ متعدد احادیث مبارکہ میں اس کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی چنانچہ

          حضرت سیدنا ابو سعید  خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  سے روایت ہے کہ خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ وَسَلَّم نے فرمایا: جو مسجد سے تکلیف دہ چیز نکالے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔  (ابن ماجہ، کتاب المساجد والجماعا ت، باب تطھیر المساجد، ۱ /  ۴۱۹، حدیث: ۷۵۷)

          حضرت سیدنا ابوقِرْصَافَہْ  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخزنِ جود و سخاوت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ وسَلَّمکو فرماتے ہوئے سنا کہ  ’’ مسجدیں بناؤ اور ان میں سے گرد و غبار نکال دیا کرو کہ جواللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رضا کیلئے مسجد بنائے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ  اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔ ‘‘ ایک شخص نے عرض کیا، یارسول اللہ! کیا مسجدیں گزر گاہوں پر بنائی جائیں ؟ ارشاد فرمایا:  ہاں ! اور ان میں سے گرد و غبار صاف کرنا حورعین کا مہر ہے۔  (مجمع الزوائد، کتاب الصلوۃ، باب بناء المسجد، ۲ /  ۱۱۳، حدیث: ۱۵۲۱)

          حضرت سیدنا عُبَید بن مَرزُوق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ مدینہ شریف میں ایک عورت مسجد کی صفائی کیا کرتی تھی، جب اس کا انتقال ہوا تو نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ وسَلَّم کو اس کے بارے میں خبر نہ دی گئی۔ ایک مرتبہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہ وسَلَّم اس کی قبر کے قریب سے گزرے تودریافت فرمایا: یہ کس کی قبر ہے؟ تو صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا، ام مِحْجن کی۔ فرمایا: وہی جو مسجد کی صفائی کیا کرتی تھی؟ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا : جی ہاں  ’’ آپ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ وسَلَّمنے لوگوں کو اس کی قبر پر صف بنانے کا حکم د یا اور اس کی نَماز جنازہ پڑھائی۔ پھر اس عورت کو مخاطب کر کے فرمایا کہ  ’’ تو نے کون ساکام سب سے افضل پایا ؟ ‘‘ صحابۂ کرام رضی اللہ تَعَالٰی عَنْہُم نے عرض کیا:   ’’ یا رسول اللہ! کیا یہ سن رہی ہے؟ ‘‘ ارشاد فرمایا:   ’’ تم اس سے زیادہ سننے والے نہیں ہو ۔ ‘‘ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر رسولِ اکرم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہ وسَلَّم نے فرمایا:  اس نے میرے سوال کے جواب میں کہا:   ’’ مسجد کی صفائی کو۔ ‘‘   (الترغیب والترہیب، کتاب الصلوۃ، الترغیب فی تنظیف المساجد وتطھیرھا الخ، ۱ /  ۱۲۲، حدیث: ۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{2} بُری عادتیں نکل گئی

          احمد رضا کالونی  (میلسی، ضلع وہاڑی پنجاب، پاکستان)  کے مقیم ایک اسلامی بھائی اپنی گناہوں بھری زندگی سے تائب ہونے کے احوال کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میرا شمار محلے کے اوباش لڑکوں میں ہوتا تھا۔ ہم چار دوستوں نے ایک ٹولی بنا رکھی تھی، چاروں دن بھر ٹیم کے ساتھ مل کر کرکٹ کھیلتے، کراٹے سیکھنے کا بھی جنون کی حد تک شوق تھا۔ جمعہ کو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن