30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دِلوں کی دِلی مرادیں بار آور ہوتی ہیں چنانچہ میں نے بھی اپنے مرض کے علاج کے لئے مدَنی قافلے میں سفرکا تہیّہ کر لیا۔ چنانچہ 15 اپریل 2010ء کو میں 12 دن کے مدَنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ہمیں مدنی تربیت گاہ سے مصطفٰے آباد (رائیونڈ) کی سمت دی گئی۔ چنانچہ ہمارا مدنی قافلہ مصطفٰے آباد پہنچا اور وہاں سنّتیں سیکھنے سکھانے میں مصروف ہو گیا۔ دورانِ مدَنی قافلہ مسجد میں درس دینے، علاقائی دورہ کے ذریعے لوگوں کو مسجد میں لانے، درس و بیان میں شرکت کروانے کا معمول رہتا۔ سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں تحصیلِ علمِ دین کا سلسلہ ہوتا اور یوں اپنی اور دیگر مسلمانوں کی اصلاح کا سامان ہوتا۔ رات کے آخری پہر شرکائے مدَنی قافلہ تہجد کے لئے بیدار ہوتے، مجھے بھی تہجد کی سعادت نصیب ہوتی۔ تہجد کے بعد میں بارگاہِ الٰہی میں اپنا خالی دامن پھیلاتا، گڑگڑاتا اشک بہاتا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ سے شفا یابی دُعا مانگتا۔ مدنی قافلے کے دوران میرا یہی معمول رہا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ 12 دن تہجد، اشراق و چاشت اور اوّابین کے نوافل پڑھنے کی بھی سعادت مُیَسَّر آئی۔
پھر جب مدَنی قافلے سے واپسی ہوئی تو مجھے چیک اپ کے لئے اسپتال جانا ہوا (جہاں میرے علاج کا سلسلہ چل رہا تھا) ڈاکٹر نے مرض کی نوعیت دیکھنے کے لئے میرا چیک اپ کیا۔ ٹیسٹ کے بعد جب رپورٹیں آئیں تو ڈاکٹر حیران و ششدر رہ گئے انہوں نے بتایا کہ حیرت انگیز طور پر کینسر اور دماغی دانوں کا مرض بالکل ختم ہوچکا ہے۔ یہ سُن کر میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدَنی قافلوں میں مانگی جانے والی دعائیں رنگ لائیں اور مجھے شفا نصیب ہو گئی۔ میرا یوں حیرت انگیز طور پر آناً فاناً ٹھیک ہو جانا ہر ایک کے لئے اچنبھے کی بات تھی۔ ڈاکٹر نے پوچھا آپ نے کہیں سے علاج کروایا ہے میں نے جب ڈاکٹر کو اپنے مرض کے ٹھیک ہونے کی اصل وجہ بتائی تو وہ بھی مدَنی قافلے کی بدولت مریضوں کو ملنے والی شفا کے بارے میں بتانے لگے۔ اسپتال کے دیگر ڈاکٹروں کو جب اس بات کاعلم ہوا تو وہ بھی حیرت کا اظہار کرنے لگے مدَنی قافلے کی یہ برکت دیکھ کر تین ڈاکٹروں نے ہاتھوں ہاتھ مدَنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا اور یوں میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ مدنی بہار سے بھی بہار آتی ہے۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اس مرض کی دوبارہ شکایت نہیں ہوئی اور میں بالکل صحت یابی کی زندگی بسر کر رہا ہوں ۔ اس وقت ایک سنّی دارالعلوم میں درجہ خامسہ (عالم کورس کے پانچویں سال) میں زیرِ تعلیم ہوں ، سر پر عمامہ شریف، زلفیں اور چہرے پر داڑھی شریف کی بہاریں ہیں، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل ہوتی رہتی ہے۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں ہونے والے 126 روزہ مُدَرِّس کورس کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو خوب خوب ترقی عطا فرمائے اور اسی مدنی ماحول میں ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! اس مدنی بہار میں کینسر سے شفا یابی کا ذکر ہے اس لئے کینسر کا علاج اور اس سے محفوظ رہنے کا نسخہ بھی ملاحظہ فرمالیجئے چنانچہ
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی تالیف ’’ گھریلوعلاج ‘‘ صفحہ 61 پر کینسر کا علاج تجویز فرماتے ہوئے لکھتے ہیں : (1) پِسا ہوا کالا زِیرہ تین تین گِرام دن میں تین مرتبہ پانی سے استعمال کیجئے (2) روزانہ چٹکی بھر پسی ہوئی خالِص ہلدی کھانے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلََّّ کبھی کینسر نہیں ہو گا۔
سگریٹ نوشی ، تمباکو، خوشبو دار میٹھی چھالیہ، الائچی کے خوشبو دار بیج، مین پوڑی، پان گُٹکا، سِٹی اور پان کے مختلف خوشبودار مَصالحے کا