30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الحمدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم طبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
مدینے کی زیارتیں
(1)
دُعائے عطّار: یا اللہ پاک! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ”مدینے کی زیارتیں“پڑھ یا سُن لے اُسے مدینۂ پاک کی باادب حاضری نصیب فرما اور اس کو ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے ۔ اٰمِین بجاہِ خاتَم ِالنَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار بار دُرُودِ پاک پڑھے گا وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنّت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔
(الترغیب والترہیب، 2/328، حدیث:22 )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
مدینۃُ الْمُنوَّرہ کے فضائل
الحمدُ لِلّٰہ ! ذکرِ مدینہ عاشِقانِ رسول کے لئے باعِثِ راحتِ قلب و سینہ ہے۔ عُشّاقِ مدینہ اِس کی فُرقَت میں تڑپتے اورزیارت کے بے حد مشتاق رہتے ہیں ۔دنیا کی جتنی زبانوں میں جس قدر قَصیدے مدینۃُ الْمُنوَّرہ کے ہِجْر و فِراق اور اس کے دیدار کی تمنّا میں پڑھے گئے یا پڑھے جاتے ہیں اُتنے دنیا کے کسی اورشہر یا خِطّے کے لئے نہیں پڑھے گئے اور نہیں پڑھے جاتے، جسے ایک باربھی مدینے کا دیدار ہوجاتاہے وہ اپنے آپ کو بَخت بیدار سمجھتا اور مدینے میں گُزرے ہوئے حَسین لمحات کو ہمیشہ کے لئے یاد گار قرار دیتا ہے۔ کسی عاشقِ رسول نے کیا خوب کہا ہے! ؎
1 … یہ مضمون امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب ” عاشقان رسول کی 130 حکایات “ صفحہ 247 تا 266 سے لیا گیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع