دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Qalam Ki Anokhi Hikayat | مدنی قلم کی انوکھی حکایت

book_icon
مدنی قلم کی انوکھی حکایت

              پیارا اللہ تِرا چاہنے والا تیرا (حدائقِ بخشش)

اب ڈوبتوں کو بچا غوث اعظم

سُوال :ایک شعر  کا مطلب بتا دیجیے :

نکالا ہے پہلے تو ڈُوبے ہوؤں کو

              اور اب ڈُوبتوں کو بچا غوثِ اعظم     (ذوقِ نعت)

جواب:شاید شِعر میں اُس حکایت کی طرف اِشارہ ہے جس میں ایک بڑھیا روزانہ دَریا کے کنارے آکر  اِنتظار کرتی اور  چلی جاتی تھی ایک بار وہاں سے  غوث پاک   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   کا گزر ہوا تو آپ نے اُس بڑھیا سے وجہ پوچھی  وہ کہنے لگی : میرے بیٹے کی بارات اس دَریا سے  واپس آنے والی تھی مگر وہ بارات دَرمیان ہی  میں ڈوب گئی۔ اُس کی یہ بات سُن کر میرے مُرشِد غوث پاک  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   نے دُعا کی اور باراتیوں کی ڈوبی ہوئی کشتی صحیح سَلامت نکال لی جس میں سارے باراتی بشمول دولہا زندہ ہو گئے اور  کشتی کنارے آلگی۔ ([1])استاذِ زَمَن مولانا حسن  رضا خان   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   غالباً اِسی کرامت کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے عرض کر رہے ہیں :

نکالا ہے پہلے تو ڈُوبے ہوؤں کو

اور اب ڈُوبتوں کو بچا غوثِ اعظم

بھنور میں پھنسا ہے ہمارا سفینہ

                  بچا غوثِ اعظم بچا غوثِ اعظم                                           (ذوقِ نعت)

”شَیْئاً لِلّٰہ یَا عَبْدَالْقَادِر“  کا مَطلب

سُوال:اِس شِعر کا مَطلب بتا دیجیے :

شَیْئاً لِلّٰہ یَا عَبْدَالْقَادِر                                                                                سَاکِنَ الْبَغْدَاد  یَا شَیْخَ الْجِیْلَانی

جواب:اس کا مَطلب یہ ہے کہ  اے بغداد شریف کے رہنے والے بزرگ شیخ عبدُالقادر جِیلانی!اللہ کے لیے مجھے کچھ عطا فرما دیجئے۔

کیا غوثِ اعظم، امامِ اعظم سے پہلے کے بزرگ ہیں؟

سُوال:کیا حضور غوث اعظم   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   امامِ اعظم   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   کے دور سے پہلے کے ہیں؟

جواب:نہیں ، حضور غوث پاک سیدنا شیخ عبدُالقادر جیلانی   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   بعد میں ہوئے ہیں([2])امامِ اعظم ابوحنیفہ        رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   پہلے کے ہیں۔ ([3])

”ماہِ فاخر“  کا کیا مَطلب ہے؟

سُوال: ماہِ فاخر اور قطبِ رَبّانی کا کیا مطلب ہے؟

جواب:ماہِ فاخر یعنی ایسا مہینا جس پر فخر اور ناز کیا جائے ، بہت اعلیٰ دَرجے کا مہینا۔ قطبِ رَبّانی یعنی اللہ پاک  کی طرف سے مقرر کیے ہوئے قُطب۔ جو بھی وِلایت ، قطبیت ، غوثیت اور اَبدالیت ہوتی ہے یہ سب اللہپاک کی طرف سے ہی عطا ہوتی ہے۔ اگر غوث پاک   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   نے کسی کو قُطب بنایا جیسے چور کو قُطب بنا دیا تھا تو یہ بھی حقیقت میںاللہ پاک کی طرف سے ہی ہے کہ اللہ پاک نے ان کو یہ طاقت دی تو انہوں نے اس کوقُطب بنا دیا۔

پیر صاحب کے وِصال کے بعد بھی بیعت باقی رہتی ہے

سُوال: اگر کسی کے پیر صاحب پَردہ فرماجائیں تو ان کی بیعت ختم ہو جائے گی یا باقی رہے گی؟           (دورۂ حدیث شریف کے طالبِ علم کا سُوال)

جواب:بیعت باقی رہے گی ، اور پیر کامل تھا تو اس کا فیض بھی باقی رہے گا۔

مزار شریف پر حاضری کے وقت کہاں کھڑا ہوا جائے؟

سُوال:ہمارے بھائی بغداد شریف جا رہے ہیں ، آپ یہ بتائیے کہ مزار شریف سے کتنا دور کھڑے ہونا چاہیے؟

 



[1]    اقتباس الانوار ، غوث الاعظم سیدنا محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی ، ص۲۰۸  ماخوذاً ۔ غوث پاک کے حالات ، ص ۶۳۔

[2]    سرکارِبغدارحضورِغوث پاک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کااِسمِ مُبارک “ عبدُالقادر “ آپرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کی کنیت “ ابومحمد “ اور القابات “ محی الدین ، محبوبِ سبحانی ، غوثُ الثقلین ، غوثُ الاعظم “ وغیرہ ہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ 470ہجری میں بغدادشریف کے قریب قصبہ جیلان میں پیدا ہوئے اور561ہجری میں بغدادشریف ہی میں وصال فرمایا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کا مزارِپُراَنوارعراق کے مشہورشہربغدادشریف میں ہے۔

(بهجةالاسرار و معدن الانوار ، ذکرنسبه وصفته ، ص۱۷۱۔ الطبقات الکبریٰ  للشعرانی ، ابو صالح سیدی عبدالقادرالجیلی ، ۱ / ۱۷۸)

[3]    حضرتِ سَیِّدُناامامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  کا نامِ نامی “ نُعمان “ ، والِدِ گرامی کا نام ثابِت اورکُنْیَت “ ابو حنیفہ “ ہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ    70ہجری میں عراق کے مشہور شہر’’کُوفے ‘‘میں پیدا ہوئے او ر 80  سال کی عمر میں  2شَعبانُ الْمُعظَّم  150ہجری میں وفات پائی۔ (نزھۃ القاری ، ۱ / ۱۶۹ ، ۲۱۹)اور آج بھی بغدادشریف میں آپ کا مزارِ فائض الانوار مَرجَعِ خَلائِق ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن