دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Qalam Ki Anokhi Hikayat | مدنی قلم کی انوکھی حکایت

book_icon
مدنی قلم کی انوکھی حکایت

بہت تنگ کرتی ہے اور تو کچھ نہیں بولتا ، پھر اس بے چارے کو ایسا غصہ آتا ہے کہ وہOne ,Two ,Three  ([1]) ہی بول دیتا ہے (یعنی تین طلاقیں دے دیتا ہے)لہٰذا ساس کو بھی چاہیے وہ اپنے بیٹے کو اِس طرح کے اِقدام پر نہ اُ کسائے۔ اگر میاں بیوی بھی آپس میں طے کرلیں کہ اگر خداناخواستہ ہمارے دَرمیان کبھی اَن بَن ہو جائے تو کوئی بھی اپنے اپنے گھر والوں سے کچھ نہیں کہے گا ، اگر اس پر خوب اچھی طرح عہد و پیمان کر لیں گے تو میرا خیال ہے کہ  گھر نہ صرف چلے گا بلکہ اِنْ شَآءَ اللّٰہ مدینے کی طرف اُڑنے لگ جائے گا۔ اگر دونوں اپنے اپنے گھر والوں کو دُکھڑے سناتے رہیں گے تو ایک دَم دُکھوں کا پہاڑ ان کے دَرمیان آجائے گا اور دونوں الگ الگ ہو جائیں گے۔ اللہکرے دِل میں اُتر جائے میری بات۔

بیوی کا شوہر کو کم پڑھا لکھا ہونے کا طعنہ دینا کیسا؟

سُوال: بیوی اپنے شوہر کو کہے کہ میں زیادہ پڑھی لکھی ہوں اور تم مجھ سے کم پڑھے لکھے ہو ، کیا اِس طرح کہہ کر وہ اس کی تَذلیل کر سکتی ہے؟

جواب:توبہ اَسْتَغْفِرُاللہ یہ کہنے سے شوہر کا دِل دُکھے گا اور عورت اپنا گھر تڑوالے گی۔ اس کے پاس کاغذ کی لکھی ہوئی سند ہو گی لیکن بعض اوقات شوہر کے پاس تَجرِبہ ہوتا ہے اگرچہ وہ پڑھا ہوا نہ ہو۔ بہرحال اس طرح کسی کو بولنا سخت دِل آزاری کا سبب ہو سکتا ہے۔ میں اپنے پاس ملاقات کے لیے تشریف لانے والے اسلامی بھائیوں کو دینے کے لیے رِسالہ رکھتا ہوں ، بعض اوقات ایسا بھی ہوتا  کہ کسی کو رِسالہ دینے لگتا ہوں تو دوسرا اسلامی بھائی بولتا ہے کہ  ان کو اُردو نہیں آتی ، میں نے ایسوں کو سمجھایا ہے کہ اس طرح نہ بولا کریں کیونکہ اس سے سامنے والے کا دِل دُکھ سکتا ہے ، ظاہر ہے پاکستان میں رہنے والے کو اُردو  نہ آتی ہوتو یہ تعجب کی بات ہے ، ہاں اگر وہ خود بول دے کہ مجھے اُردو نہیں آتی تو الگ بات ہے۔ میں نے ایسے لوگ بھی دیکھیں ہیں جو بہترین انگریزی جانتے ہیں ، عام پڑھا لکھا شخص ان کو دیکھ کر حیران رہ جائے لیکن وہ اُردو سے نا آشنا ہوتے ہیں۔

قرض دار پہلے قربانی کرے یا قرض ادا کرے؟

سُوال: اگر کسی پر پچاس ہزار کا قرض ہو اور اس کی کمیٹی نکلے تو وہ قرض ادا کرے یا قربانی کرے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ (SMSکے ذَریعے سُوال)

جواب:اگر قرض ادا کرنے کے بعد وہ صاحبِ اِستطاعت نہیں رہتا یعنی قربانی واجب ہونے کی حد تک اس کے پاس چیزیں اور مال نہیں رہتا تو اب اس پر قربانی واجب نہیں  ہو گی ، چاہے([2]) قرض ادا کرے یا نہ کرے۔  لیکن اس کو جلد از جلد قرض ادا کر کے بوجھ اُتار دینا چاہیے۔ ([3])

بھاؤ کم کروانا سنَّت ہے

سُوال: دکان پر گاہک آتا ہے ہم اس کو کسی چیز کی رَقم  بتاتے ہیں تو وہ کہتا ہے رعایت کریں کہ رعایت کرنا سنَّت ہے! کیا رعایت کرنا واقعی سنَّت ہے یا جَرح کرنا سنَّت؟ اورجو گاہک جَرح کرے تو  دکان دار پر اس کے لیے رعایت کرنا ضَروری ہو گا؟

جواب: فتاویٰ رضویہ میں ہے : بھاؤ کم کروانا سنَّت ہے۔ ([4])سامنے والا بھاؤ کم کرے یا نہ کرے یہ اس کی مَرضی ہے ، وہ اس پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ ہاں! حج کے لیے خریداری کرے  تو اس میں بھاؤ کم نہ کروانا بہتر ہے۔ (2)

غوث پاک کا پسندیدہ کھانا

سُوال: غوث پاک  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   کا سب سے پسندیدہ کھانا کون سا تھا؟

جواب:فاقہ ، یعنی کھانا نہ کھانا یا کھانا نہ ملنا ۔ اِس کو یوں سمجھیے کہ اگر غوث پاک   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کو رات کا کھانا نہیں ملتا تو آپ فاقہ فرما لیا کرتے تھے ، ایسا بھی ہوتا کہ آپ 80 دِن تک فاقہ فرمایا کرتے تھے حتّٰی کہ آپ اس وقت تک نہ کھاتے جب تک آپ کا رب آپ سے کھانے کا نہ فرماتا۔ آپ خود اِرشاد فرماتے ہیں : میرا  رَب مجھے قسم دے کر فرماتا ہے کہ عبدُالقادر کھالے۔ (3)اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   نے  اس کو ایک شِعر میں بیان فرمایا ہے :

قسمیں دے دے کے کھلاتا ہے پلاتا ہے تجھے

 



[1]    ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دینا شرعاً ناجائز و گناہ ہے ۔ البتہ ایک مجلس میں تین طلاقیں  دینے سے تین طلاقیں واقع  ہو جاتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کے رِسالے “ طلاق کے آسان  مَسائل “ کا مُطالعہ کیجیے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

[2]    بہار شریعت ، ۳ / ۳۳۳ ، حصہ : ۱۵۔

[3]    حضرتِ سَیِّدُنا ابوہریرہ   رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ   سے رِوایت ہے کہ نبیِّ کریم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   نے اِرشاد فرمایا : مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میرے پاس اُحد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور اِسی حالت میں تیسرا دِن آجائے اور میرے پاس ایک دِیناربھی بچا رہے ، سِوائے اُس دِینار کے جسے میں اپنا قرض ادا کرنے کے لئے روک لوں۔ (مسلم ، کتاب الزکاة ، باب تغلیظ عقوبة من لا یوذی الزکاة ، ص ۳۸۶ ،  حدیث : ۲۳۰۲) بزرگانِ دِینرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْھِم کا فرمان ہے کہ اگرچہ عجلت شیطانی عمل ہے لیکن چھ اُمُور میں عُجلت ضَروری ہے : (۱)نَماز کی اَدائیگی میں جب اس کا وقت ہو جائے (۲) میِّت کو دَفن کرنے میں جب حاضر ہو(۳)جب لڑکی بالغ ہو جائے تو اس کے بیاہ میں جلدی کی جائے(۴)قرض کو بھی جلد ادا کیا  جائے جب اَدائیگی کی طاقت حاصِل ہو۔ (۵)جب مہمان تشریف لائے تو اسے کھانا جلد کھلایا جائے(۶)جب گناہِ صغیرہ یا کبیرہ کا اِرتکاب ہو جائے تو توبہ میں عجلت کی جائے۔  (تفسیر رُوح البیان ، پ۱۵ ، بنیٓ اسرآءیل ،  تحت الآية : ۱۱ ،  ۵ / ۱۳۷ )

[4]    فتاویٰ رضویہ ، ۱۷ / ۴۷۰۔   2    فتاویٰ رضویہ ، ۱۷ / ۱۲۸۔   3    الحقائق فی الحدائق ، ص ۱۰۹ ماخوذاً ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن