دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Qalam Ki Anokhi Hikayat | مدنی قلم کی انوکھی حکایت

book_icon
مدنی قلم کی انوکھی حکایت

بھی لی جائے تب بھی کبوتر “ سَیِّد “ نہیں ہو جائے گا۔

رُکوع و سجود میں تسبیح کتنی بار پڑھی جائے؟

سُوال: نماز کے رُکوع اور سجود کی تسبیح  ایک بار پڑھنی ہوتی ہے یا تین بار؟ بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ ایک بار تسبیح پڑھ کر رُکوع اور سجدے سے اُٹھ جاتے ہیں۔

جواب:رُکوع و سجود میں ایک بار تسبیح پڑھنا مکروہ ہے اور سنَّت یہ ہے کہ طاق عدد میں پڑھیں یعنی تین ، پانچ  یا سات لیکن کم از کم تین بار تسبیح پڑھنی چاہیے۔ البتہ امام اتنا طول نہ دے کہ مقتدی گھبرا جائیں۔ ([1])ہاں اکیلا  نماز پڑھ رہا ہے تو تین بار کے بجائے سات بار پڑھےچاہے تو نو بار پڑھے۔

صَلوٰۃُ التسبیح میں سجدہ سہو واجب ہو جائے تو۔۔۔؟

سُوال:اگر صلوٰةُ التسبیح میں سجدہ سہو واجب ہوجائے تو کیا ان سجدوں میں بھی تسبیح (تیسرا کلمہ) پڑھنا ہوگا؟

 (گجرات سے فیضانِ مدینہ کراچی تشریف لائےہوئے اسلامی بھائی کا سُوال)

جواب:بہارِ شریعت جلد اَوَّل صفحہ نمبر684 پر ہے :  صَلوٰةُ التسبیح میں اگر سجدۂ سہو واجب ہو اور سجدہ کرے تو ان  دونوں سجدوں میں تسبیحات نہ پڑھی جائیں۔ ([2])

نِظام عالَم سنبھالنے والی ہستیاں

سُوال:قُطب کے کیا معنیٰ ہیں اور ان کا کیا  کام ہوتا ہے؟

جواب: “ قُطب “ اَولیائے کِرام   رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم   کی ایک قسم ہے ، یہ علاقوں کا اِنتظام سنبھالتے ہیں یعنی شہر اور بستیاں ان کے سپرد ہوتی ہیں۔ عام طور پر کہا جاتا ہے : اللہپاک کے نیک بندوں کی وجہ سے  دُنیا قائم ہے ورنہ ہم نے تو زمین کو گناہوں سے بھر دیا ہے۔ اَحادیثِ مُبارَکہ میں بھی ہےاَولیائے کِرام دُنیا کا نظام چلا رہے ہوتے ہیں ، ان کی مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں ہوتی ہیں([3]) اور ہمارے غوث پاک  رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ  تمام اَقطاب کے قُطب ہیں۔

سارے اقطاب جہاں کرتے ہیں کعبہ کا طواف

                             کعبہ کرتا ہے طوافِ درِ والا تیرا    (حدائقِ  بخشش)

پریکٹیکل کے لیے مَریض کا علاج کرنے میں اچھی نیت کر سکتے ہیں؟

سُوال: میڈیکل کےطلبا کو پریکٹیکل کے لیے بہت سارے  مَریضوں کا علاج بغیر کسی تنخواہ کے کرنا پڑتا ہے ، کیا وہ اس میں اچھی نیتیں کرسکتے ہیں؟ (سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)

جواب:پریکٹیکل کرنے کے لیے بغیر تنخواہ کے علاج کررہے ہوتے ہیں ان کو تو چاہیے مَریض کو دوا کے پیسے بھی دیں  ظاہر ہے اپنے مطلب کے لیے ہی کر رہے ہوتے ہیں ، مَریضوں کی خدمت مقصود نہیں ہوتی بلکہ ڈگری مقصود ہوتی ہے کہ بس یہ ہاتھ میں آجائے۔ بہرحال اگر کوئی  خوفِ خُدا والا ہے ، اچھی اچھی نیتیں  کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسی رِعایتیں بھی کرتا ہے جو عام طور پر نہیں کی جاتیں تو اچھی نیت کا ثواب ملے گا بشرطیکہ وہ نیت کا کوئی موقع محل  بھی ہو  اور کوئی شرعی خرابی نہ ہو۔ ورنہ ان کاموں میں شرعی خرابیاں بہت ہوتی ہیں۔

کیا معلوماتی سلسلے دیکھ کر عالِم بنا جاسکتا ہے؟

سُوال: کیا معلوماتی سلسلے دیکھنے سے آدمی عالِم بن سکتا ہے؟ (یوٹیوب کے ذَریعے سُوال)

جواب: دیکھنے سے کوئی کچھ  نہیں بنتا ، کتابیں گدھے پر لاد دو تو وہ ماہرِ نفسیات نہیں بن جاتا۔  عِلم حاصل کرنے سے عالِم بنا جاتا ہے۔ صرف  سِلسِلوں  کو دیکھے گا تو سب  سَر سے گزر جائے گا کچھ پَلّے نہیں پڑے گا ، اِس طرح چاہے ہزار (1000) سال تک دیکھتا رہے عالِم نہیں ہوسکتا۔

عالِم وہ شخص ہوتا ہے جو عالِم کی شرائط پر پورا اُترے مثلاً تمام عقائد سے واقف ہو اور اس پر مستقل ہو ، ضَروری مَسائل کا عِلم رکھتا ہو ، اپنی ضَرورت کے مَسائل کتابوں سے نکالنے کی صَلاحیت ہو۔ ([4])یہ الگ بات ہے کسی اور سے نکلوالے لیکن صَلاحیت رکھتا ہو۔ اب چاہے یہ عِلم اُستاد کے ذَریعے حاصِل کرے ، کسی سے سُن کر حاصِل کرے ، کتابیں پڑھ کر حاصِل کرے ، معلوماتی سلسلے دیکھ کر حاصِل کرے یا کسی اور ذَریعے سے حاصِل کرے ، جب اس کو عالِم کی تعریف کے مُطابق عِلم حاصِل ہو جائے گا تو یہ عالِم  بن جائے گا۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   فرماتے ہیں : سند کوئی چیز نہیں عِلم ہونا چاہیے۔ (2)

کمزورجسم کو موٹا کرنے کا وَظیفہ

 



[1]    فتح القدير ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، ۱ / ۲۵۹۔  ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ،  مطلب قراء ة البسملة...الخ ،  ۲ / ۲۴۲۔  

[2]    رد المحتار ، کتاب الصلاة ،  باب الوتر و النوافل ،  مطلب فی صلاة التسبيح ، ۲ / ۵۷۱ ۔

[3]    مسند امام احمد ، مسند علی بن ابی طالب ، ۱ / ۲۳۸ ، حدیث : ۸۹۶۔ المقاصد الحسنة  ، حرف الھمزة ، ص۲۲-۲۴ ، تحت الحدیث : ۸ ۔

[4]    احکامِ شریعت ، ص ۲۳۱ ، حصہ : ۲۔  2    فتاویٰ رضویہ ، ۲۳ / ۷۸۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن