دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Qalam Ki Anokhi Hikayat | مدنی قلم کی انوکھی حکایت

book_icon
مدنی قلم کی انوکھی حکایت

جواب:ایک شخص کے گھر میں چوہے ہو گئے وہ اس کو تنگ کرتے تھے۔ کسی نے مشورہ دیا آپ بلی پال لو ، اس نے کہا : بلی پالنے سے چوہے میرے گھر سے بھاگ کر میرے پڑوسی کے گھر میں چلے جائیں گے!میں یہ نہیں کر سکتا ، چوہے میرے گھر میں ہی ٹھیک ہیں۔ ([1]) جہاں اِس قدر اچھی سوچ والے ہیں ، وہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنی بَلا دوسروں پر ڈالنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں ، سامنے والا کل کے بجائے آج مرجائے  مگر ہماری جیب بھری رہے اور ہم سکون سے رہیں۔

پڑوسی کا بہت زیادہ حق ہوتا ہے اور پڑوسی صرف وہی نہیں ہوتا جو گھر کے برابر میں رہتا ہے بلکہ ایک ساتھ بیٹھے ہوئے شخص بھی ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں ، بس میں سفر کرتے وقت جو شخص سیٹ پر برابر میں بیٹھا ہے وہ بھی پڑوسی ہے ، اس کے بارے میں بھی قیامت کے دِن سُوال ہوگا کہ پڑوس کا حق ادا کیا یا نہیں؟ ان پڑوسیوں کو بھی آرام پہنچانا ہے ، یہ نہیں کہ خود پھیل کر بیٹھ جائیں اور برابر والے کو جگہ ہی نہ ملے ، عموماً رش میں ایسا ہوتا ہے خوب پھیل کر بیٹھتے اور ٹانگیں پھیلا لیتے ہیں۔ کاش یہ جَذبہ نصیب ہوجائے کہ ہم خود تکلیف اُٹھالیں لیکن اپنے بھائی کو آسانی پہنچائیں اگر ایسا کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ دُنیا و آخرت میں آسانیاں نصیب ہوں گی۔

”رَواداری“ کسے کہتے ہیں؟

سُوال: “ رَوا داری “  کسے کہتے ہیں؟

جواب: “ رَواداری “ فارسی  زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنیٰ ہیں کسی بات کو رعایت سے جائز رکھنا ، رَوا  رکھنا ، منظور کرنا ، ماننا یا  قبول کرنا ۔ ([2])

کیا  مُردوں کو عطر لگانا چاہیے؟

سُوال:کیا  مُردوں کو عطر لگانا چاہیے؟

جواب:اَعضائے سُجود پر خوشبو لگانی چاہیے یعنی  پیشانی پر ، ہتھیلیوں پر اور پاؤں کی ان انگلیوں پر جو سجدہ کرتے ہوئے زمین پر رہتی ہیں۔ ([3]) گھٹنے سَتْر میں داخل ہیں ان کو چُھپانے کا حکم ہے دیکھنا جائز نہیں ، چاہے زندہ ہو یا مُردہ اور جن چیزوں کو دیکھنا جائز نہیں ہے ان کو چُھونا بھی جائز نہیں ہے۔ ([4])اس کا حل یہ ہے کہ ہاتھ میں دستانے پہن لے یا کپڑا لپیٹ لے ، آج کل مختلف قسم کے دَستانے آتے ہیں ، رَبڑ کے بھی ہوتے ہیں اور پلاسٹک کے بھی ہوتے ہیں جو ڈاکٹر حضرات اِستعمال کرتے ہیں ان کو پہن کر خوشبو لگانے میں حرج نہیں۔  

کیا روزے میں خوشبو لگا سکتے ہیں؟

سُوال:اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ روزے کی حالت میں خوشبو نہیں لگا سکتے ، اِس  بارے میں راہ نمائی فرما دیجئے۔

جواب:اکثر لوگ تو یہ بات نہیں کہتے ، کوئی کوئی کہتا ہے! بہرحال روزے میں خوشبو لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔([5])

کبوتر کے انڈے پھینک دینا کیسا؟

سُوال: کبوتری اگر کھڑکی یا بالکونی میں انڈے دے دے جس کی وجہ سے گھر میں گندگی اور  تکلیف ہو تو کیا وہ انڈے پھینک سکتے ہیں؟

جواب:انڈے پھینکنے کی کیا ضَرورت ہے ، کبوتر حلال ہے اور اس کے انڈے بھی حلال ہیں ان کو کھا لیں ، ([6])اگر خود نہ کھائیں تو کسی اور کو کھلا دیں پھینکیں نہیں۔ ظاہر ہے حلال چیز پھینکیں گے تو اِسراف ہوگا ۔ عوام جو یہ سمجھتے ہیں کبوتر حلال نہیں ہے ، یہ غَلَط خیال ہے۔ ([7])

کیا کبوتر بھی ”سَیِّد“ ہوتا ہے؟

سُوال:عوام کبوتر کو “ سَیِّد صاحب “ کہتے ہیں کیا یہ دُرُست ہے؟([8])

جواب:عوام تو پھر عوام ہیں ، یہ کبوتر کو “ سَیِّد صاحب “ بولتے ہیں تو ان کو کہا جائے اگر کبوتر “ سَیِّدصاحب “ ہیں تو آپ اس کی دَست بوسی کیا کریں!یہ عجیب بات ہے بھلا جانور بھی “ سَیِّد “ ہو سکتا ہے۔ یاد رَکھیے!حضرتِ سَیِّدُنا امام حسن اور حضرتِ سَیِّدُنا امام حسین     رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُمَا   سے جو نسل چلی ہے وہ سب کے سب اِنسان ہیں ، جنات بھی “ سَیِّد “ نہیں ہوتے تو یہ کبوتر “ سَیِّد “ کیسے ہو گیا!اس پر ایک حکایت بھی بیان کرتے ہیں کہ جب امامِ عالی مقام حضرتِ سَیِّدُنا امام حسین   رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ   شہید ہو گئے تو کبوتر نے خون پاؤں میں لگالیا۔ اگر یہ حکایت مان



[1]    احیاء العلوم ، کتاب آداب الالفة  و الاخوة...الخ ، الباب الثالث  فی حق المسلم و الرحم...الخ ، ۲ / ۲۶۷۔ احیاء العلوم(مترجم) ، ۲ / ۷۷۱۔

[2]    فیروز اللغات ، ص۷۶۵۔ فرہنگ آصفیہ ، ۲ / ۳۷۷۔ ہر کَس و ناکَس (یعنی ہر آدمی) سے یکساں بَرتاؤ رکھنے  اور نرمی  سے پیش آنے کو “ رَواداری “ کہا جاتا ہے۔ رَواداری اسی حد تک بَرتنا چاہیے جہاں تک مذہب پر آنچ نہ آئے ۔ (اُردو  لغت ، ۱۰ / ۸۰۰ بتغیر قلیل)

[3]    فتاویٰ ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الحادی  والعشرون فی الجنائز ، الفصل الثالث فی التكفين ، ۱ / ۱۶۱ ۔ بہارِ شریعت ، ۱ / ۸۲۱ ، حصہ : ۴ ۔

[4]    ھدایة ، کتاب الکراھیة ،  فصل فی الوطء و النظر و المس ، الجزء : ۴ ،  ۲ / ۳۶۹ ماخوذاً۔ بہارِ شریعت ، ۳ / ۴۴۲ ، حصہ : ۱۶ ماخوذاً ۔

[5]    فتاویٰ امجدیہ ، ۱ / ۳۹۸ ۔

[6]    حیاة الحیوان ، باب الحاء ، الحمام ، ۱ / ۳۶۹ ۔

[7]    اعلیٰ حضرت  امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کی بارگاہ میں سوال ہوا کہ “ کبوتر کے کھانے میں کسی قسم کی کراہت ہے؟ “ تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ   عَلَیْہِ نے جواباً اِرشاد فرمایا : کچھ نہیں ۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۲۰ / ۳۲۱)

[8]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اَہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن