دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

بہت صحیح باتیں ذہن میں بٹھائیں ، جو پہلے سے ہماری تھیں جس کو ہم نے بھلا دیاتھا۔ اس ٹریک پرقوم کو لگانے کے لیے جدوجہد کی ، اللہ پاک نے میری مدد فرمائی آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوت اسلامی میں ایسے بے شمار اسلامی بھائی ملیں گے جو فجر کی نماز تو کیا تہجد گزارہیں ، بے شمار ایسے لوگ ملیں گے جو صدائے مدینہ لگاتے ہیں گھر گھر جا کر لوگوں کو اٹھاتے ہیں۔ کہ مسجد بھرو تحریک چل گئی جو لوگ رمضان میں فرض روزے نہیں رکھتے تھے آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رجب و شعبان کے روزے رکھنے لگے۔ پورے پورے مہینہ رکھتے ہیں۔ دعوت اسلامی میں ایسے بھی ملیں گے کہ پورے پورے سال روزہ رکھتے ہیں مسلمانوں کو سنتوں کے ٹریک پر لانا تھا جو بھول گئے تھے۔ اللہپاک کی بارگا ہ میں صحیح معنوں میں جھکانے کی ترکیبیں کی ہیں کوششیں کی ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مجھے اسلامی بھائی ملتے چلے گئے ۔

میں تو تنہا ہی چلا تھا جانب منزل                                                                           مگر ایک ایک آتا گیا کارواں بنتا گیا

                             اس لیے مدنی مرکز جو آپ کو طریقہ کار دے رہا ہے وہ بالکل ہوا میں سے اٹھا کر ہوائی فائر نہیں ہے بلکہ یہ تجربہ کی روشنی میں ہے آپ کا ایک طرف ایک ذہن ہے ایک طرف مدنی مرکز کا منجھا ہوا ذہن ہے۔ آپ کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے مدنی مرکز جب تک نہ کہے ، جب تک شریعت کے خلاف نہ ہو آنکھوں کو بند کرکے کرتے رہیں۔ ہاں اگر شریعت کے خلاف ہو تو ہر گز نہ مانو اور مدنی مرکز کی بھی اصلاح کریں کہ یہ خلاف شریعت کام کیوں کررہے ہو ، مدنی مرکز میں اللہ کے فضل و کرم سے علما شامل ہیں ، ہمیں شرعی رہنمائی بھی ملتی رہتی ہے۔ شرعی رہنمائی لیتے بھی رہتے ہیں۔ خود اپنی مرکزی مجلس شوریٰ میں بھی عالم شامل ہیں مجلسوں میں علماء شامل ہیں۔ جتنا ہوسکتا ہے کوشش کرتے ہیں کہ کوئی غیر شرعی خلاف شریعت قدم نہ اٹھے۔ جیسے آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ملک کے حالات ہمارا انداز ۔ آپ کے ذہن کی ناپختگی کے باعث ۔ میں نے عرض کیا کہ میں نے جب شروع کیا تو یہ انداز تھا ہی نہیں گیارہ گیارہ بجے جلسے شروع ہوتے تھے اب بھی وہی انداز ہے دعوتِ اسلامی سے ہٹ کر لیکن دعوت اسلامی نے لاکھوں کا ذہن تبدیل کیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اجتماع دن کو دعا پر ختم ہوگیا ، لاکھوں نے شرکت بھی کی ۔  


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن