30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شروع کیا تھا کچھ سالوں سے کرتے رہے پھر چھوٹی پڑ گئی پھر یہ جگہ اسلامی بھائیوں نے سوا دو کروڑ روپے میں خریدی اب شاید اس پلاٹ کی قیمت بیس ۲٥ کروڑ کی ہوچکی ہوگی۔ پانچ پانچ روپیہ دس دس روپیہ چندہ کرتے پھرتے تھے اسلامی بھائیوں نے بہت کوششوں سے یہ فیضان مدینہ کی عمارت بنائی ہے ، اوروہ تو جگہ سو ا دو کروڑ کی ، باقی عمارت اس سے زیادہ کی بنی ہے)میں ایک ذہن لے کر چلا ، اب لوگ بولتے تھے مغرب کے بعد اجتماع ؟ جلسے تو دس گیارہ بجے شروع ہوتے ہیں ، ہم لوگوں کی نوکریاں ہوتی ہیں ، میں نے سوچا کچھ بھی ہو میں نے مغرب کی نماز میں اجتماع کرنا ہے۔ میں یہاں عصر کے بعد آجاتا تھا یا مغرب میں پہنچ جاتا تھا مغرب میں مجھے تو ہمیشہ ہی پہنچنا ہوتا تھا ، اس وقت مبلغ تو ہوتے نہیں تھے سب میں ہی کرتا تھا نہ ہی مجلسیں تھیں جو کرنا ہوتا تھا مجھے ہی کرنا ہوتا تھا۔ جو پہلا اجتماع ہوا مغرب کے بعد جو اہل سنت کی تاریخ کا مغرب کے بعدپہلا اجتماع تھا ، کسی کو سمجھ ہی نہیں آتی تھی کہ لوگ کاروبار میں مشغول ہوتے ہیں میں نے کہا کہ جس کو آنا ہے آئے گا ۔ رسول پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی محفل ہے ، جس کا جی چاہے آئے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہاجتماع ہوا ، جس کو آنا تھا آئے ٹھیک ٹھاک آئے ، پہلے اجتماع میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ وہ رقت عنایت ہوئی کہ اس میں لوگ پھوٹ پھوٹ کر روئے اور ایک شور مچ گیا کہ دعوتِ اسلامی بن گئی اور یہاں اجتماع یوں ہوتا ہے ، لوگ آتے گئے ، سوالات بھی اور مختلف تقریبات کے اعلانات بھی آتے گئے میں نے فیصلہ کیا کہ میں اعلان نہیں کروں گا ، ناراض ہوتے ہیں تو ہوں ، مجھے جب آپریشن کرنا ہے تو تکلیف تو ہوگی۔ اس قوم کا ذہن بنانا ہے مجھے کسی نے کہا تھا کہ تم لوگوں کہ ذہن کابھی خیال رکھو اور حالات کا بھی خیال رکھواور اس معاشرے کا بھی خیال رکھومیں نے کہا کہ وہ مرد نہیں ہے جو معاشرے کے پیچھے چلے مرد وہ ہے کہ معاشرہ جس کے پیچھے چلے ، مجھے لوگوں کا ایک ذہن بنانا ہے ' اور اس انداز سے مجھے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے عشق کی شمع لوگوں کے دلوں میں روشن کرنا ہے۔ مجھے وہ انداز نہیں چاہیے کہ دو بجے تک جلسہ چلے اور فجر کی نماز قضا ہوجائے مجھے وہ انداز چاہیے کہ سب جلدی جلدی نبٹ جائیں اور ہماری قوم تہجد پڑھنا سیکھ جائے۔ تہجد کا تصور کہاں ہے ، ننگے سروالوں کو عمامہ باندھنا تھا داڑھی رکھوانی تھی ، مجھے لوگ سمجھاتے تھے کہ داڑھی نہ رکھو یہ ہوجاتا ہے وہ ہوجاتا ہے الحمدﷲ وہ جذبہ ملا کہ جب سے نکلی میں نے کاٹی نہیں اللہ کا کرم میں نے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس قوم کا ذہن بنانے کی کوشش کی مگر میں نے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کوئی غلط بات ذہن میں نہیں بٹھائی میں نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع