30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ ہم عقیدت اور عشق ا ور محبت کے ساتھ عقل کو دخل نہ دیتے ہوئے جب تحریک کے ساتھ چلیں گے ، اللہ کی رحمت سے امیر اہل سنت کی نگاہوں سے اِنْ شَآءَ اللہ مفتی فاروق کا صدقہ پائیں گے ، کہ وہ جب کسی بات پر اپنا موقف بیان کردیتے تھے تو بڑے سے بڑے موقف پر بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رجوع کرلیتے تھے یعنی انہیں اگر یہ پتا چل جائے کہ امیر اہل سنت یہ چاہتے ہیں تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ وہ یہی کہتے ہوئے سنے گئے کہ میری عقل مانے نہ مانے امیر اہل سنت جو کہتے ہیں درست ہی کہتے ہیں۔ اللہ پاک دعوت اسلامی پرآپ کو بھی استقامت نصیب فرمائے آپ کے صدقے میں مجھے بھی۔ اللہ پاک سے دعا بھی کرتے رہنا چاہیے کہ ہمیں دعوت اسلامی پر استقامت نصیب فرمائے اور ایمان پر ثابت قدم رکھے ۔
سُوال : آپ کس اسلامی بھائی سے زیادہ محبت فرماتے ہیں؟
جواب : میری محبت کا معیار آپ دعوت اسلامی کا مدنی کام رکھیں جو دعوت اسلامی کامدنی کام زیادہ کرے وہ اتنا ہی میرا پیارا ہے۔
مدنی کام کا آغاز کس طرح کیا جائے ؟
سُوال : جہاں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام نہ ہورہا ہو وہاں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کیسے شروع کرنا چاہیے؟
جواب : یہ تو موقع محل کے مطا بق ہو تا ہے مدنی کام کی جان تو انفرادی کوشش ہے ، ظاہر ہے انفرادی کوشش کے ذریعے چند اسلامی بھائیوں کو اپنے قریب لائے پھر درس کی ترکیب اگر مسجد میں ممکن نہیں تو اپنے گھر میں اپنے کمرے میں جہاں نوکری کرتا ہے وہاں ، درس کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو قریب لائے آہستہ آہستہ جب دلچسپی بڑھے تو مسجد وغیرہ میں اجتماع وغیرہ کی ترکیب ہو لیکن یہ سارا کام مدنی مرکز کے ماتحت رہ کر کرنا ہے اور اسلامی بھائیوں کواپنا گرویدہ بنانے کے بجائے مدنی مرکز کا گرویدہ بنائے ۔ بعض کی کوالٹی ہوتی ہے کہ سب کو اپنا معتقد بنادیتے ہیں بیان میں بھی اپنے قصے سناتے ہیں میں نے یوں کیا تو یوں ہوگیا یہ دعا مانگی تو یہ دعا قبول ہوگئی۔ میرے دل میں القا ہوا کہ تم یوں نہیں یوں بول دو ہمارے بعض مبلغین کی یہ چیز نقصان دہ ہے ایسی باتیں نہ کریں جس سے اپنے فضیلت کی چھاپ اسلامی بھائیوں پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع