30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کام نہیں کیا۔ اس نے بس تحریک کاکام کیا اور وہ تحریک کے ساتھ چلتا رہا اور جس نے امیر اہل سنت کو آئیڈیل رکھاوہ کامیاب ہے ، ظاہر ہے جس نے امیر اہل سنت کو آئیڈیل رکھا اس نے کرنا وہی ہے جو امیر اہل سنت نے چاہا۔ اس نقطہ کو سمجھنے کی دیر ہے کہ ایک شخص تحریک کے لیے آیا اور ایک شخص اس طرح آیا کہ میرے پیر نے یہ کام کیا تو میں نے بھی یہی کام کرنا ہے امیر اہل سنت نے یہ کام کیا میں نے بھی یہی کام کرنا ہے اور ان ہی کے انداز سے ان کے طریقہ کارسے ان کے تجربہ رہا ہے ان سے جو طریقہ کار چلا ہے اس طریقہ کار میں کامیابی ہے اور اس طریقہ کار میں ہم نے بھلائی دیکھی اور جو اس سے ہٹ کر چلا اپنی عقل کو دخل دیتا رہا ' ظاہر ہے کہ اس کا دعوت اسلامی کے طریقہ کا ر سے ٹکراؤ ہوا۔ جب دعوت اسلامی کے طریقہ کار سے ٹکراؤ ہواتو اس طریقہ کار کوامیر اہل سنت نے دیا اس لئے آگے چل کر امیر اہل سنت کی سوچ سے ٹکراؤ ہوا ، کئی بار ذمہ دار اس بات کا ثبوت دیں گے امیر اہل سنت کبھی ایسوں سے الجھتے نہیں لیکن وہ آہستہ آہستہ ٹکرا ٹکرا کر آخر کار دم توڑ دیتے ہیں اور ماحول سے دور ہوجاتے ہیں تو ذہن اس بات کو تسلیم کرواتا ہے انہوں نے امیر اہل سنت کو معیار نہیں بنایا ۔ یقیناً یہ ایک اصولی گفتگو ہے کہ ہم جس تحریک کے ساتھ چلتے ہیں اس تحریک کے بانی امیر اہل سنت ہیں ، اب بانی کو پتا ہے کہ میں نے تحریک چلانی کیسے ہے؟ میں نے تحریک کو کس سمت لے کر جانا ہے؟ تحریک کو کس وقت کس جگہ پر ٹرن لینا ہے؟ ظاہر ہے کہ جو ڈرائیور جانتا ہے ساتھ بیٹھا ہوا نہیں جانتا۔ ساتھ بیٹھے ہوئے کو چاہیے کہ وہ ڈرائیور پر اعتماد کرے ۔ اور ڈرائیور بھی کون ہے ہمارا! سُبْحٰنَ اللّٰہ ۔ دعوت اسلامی ایک بس ہے یہ بس اپنے شعبوں کے پیہوں پر چل رہی ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس بس کے ڈرائیور میرے شیخ طریقت امیر اہل سنت ہیں اب یہ بس جس گلی سے جائے ہم نے اس بس میں بیٹھنا ہے اور اپنے ڈرائیور پر ہم نے اعتماد کیا اور اس ڈرائیور کی برکت ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہم دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہیں ، اللہ پاک کے کرم سے غوث پاک کے کرم سے ہمیں ہمارے امیراہل سنت ، ہماری منزل مقصود جنت تک لے جائیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ۔ اللہ کی رحمت سے اس کے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی میٹھی میٹھی پیاری پیاری شفاعت کے صدقے میں اِنْ شَآءَ اللہ ۔ لہٰذا تمام اسلامی بھائیوں کو یہ چاہیے کہ وہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کے لئے جو امیر اہل سنت نے طریقہ کار دیااس طریقہ کار کو تھام کر رکھیں عقل کو دخل نہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع