دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

بدلتا رہتا ہے ، ابن سقہ کا دل بدلا کہ وہ اتنا بڑا ایمان کا مناظر تھا محافظ تھا۔ کافر ہو گیا۔ عبدُ اللہ کا بھی تو دل بدلا اس نے جب بے ادبی کی تو اِ س کی بے ادبی اُس کی بے ادبی سے کم تھی تو دنیا داری میں مبتلا ہوگیا۔ حضرت ابو درداء رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کا کسی نے دل دکھایا تو آپ نے اس سے فرمایا کہ اللہ تجھے دنیا کی دولت سے مالا مال کرے اور تیرے جان میں تندرستی دے۔ ([1])

                             امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اس کا خلاصہ فرماتے ہیں : مال داری کی وجہ سے غفلت بڑھے گی اور صحت ہوگی تو تکبر آئے گا۔ ([2])جاندارافراد سینہ کھلا رکھتے ہیں اکڑ کر چلتے ہیں کمزور کو تڑیاں دیتے ہیں۔ اللہ پاک بس ہمیشہ کے لیے راضی ہوجائے۔  کب کس کا دل بدل جائے اس کا کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ولیوں کی بھی ولایت کے سلب ہونے کی روایات ہیں ، ولایت چھن جاتی ہیں ، یہ بھی واقعات ہیں۔ ([3])نبوت نہیں چھنتی ، کبھی بھی نبوت کو زوال نہیں لگتا۔ ([4])  نبی کے نبوت کو زوال ماننا صریح کفر ہے۔ ([5])  جو ایک بار نبی بن گیا وہ نبی ہی ہے ۔ اس کی نبوت سلب نہیں ہوتی ، اب کوئی نیانبی نہیں آئے گا۔ مگر چار نبی ابھی تک ظاہری حیات سے متصف ہیں حضرت عیسی عَلَیْہِ السَّلَام ، حضرت الیاس عَلَیْہِ السَّلَام ، حضرت خضر عَلَیْہِ السَّلَام ، حضرت ادریس عَلَیْہِ السَّلَام ۔ ([6])حضرت خضر عَلَیْہِ السَّلَام کی نبوت میں البتہ اختلاف ہے ، بعض ولی مانتے ہیں۔ ([7])  سرکار اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تحقیق یہ ہے کہ وہ نبی تھے۔ ([8])بس جو اعلیٰ حضرت کی تحقیق ہے وہی ہماری تحقیق نہیں بلکہ اعتقاد ہے۔

                             استقامت کیسے پائی جائے یہ ہے واقعی مشکل کام ، ہم نے تو اپنی زندگی میں کئی اسلامی بھائی دیکھے کہ دعوت


 

 



[1]    احیاء علوم الدین ، کتاب ذم البخل وذم حب المال ۳ / ۲۸۸۔

[2]    احیاء علوم الدین ، کتاب ذم البخل وذم حب المال ۳ / ۲۸۸۔

[3]    الفتاویٰ الحدیثیة ، باب فی التصوف ، ص۴۱۴ ۔

[4]    فتاوی رضویہ ، ۲۹ / ۱۱٠-۱۱۱۔

[5]    بہار شریعت ، ۱ / ۳۷ ، حصہ : ۱۔

[6]    تفسیر بغوی ، سورة مریم ، ۳ / ۱۶۷ ، تحت الآیة : ۵۷ ۔

[7]    فتاوی رضویہ ، ۳٠ / ۸۶۔

[8]    فتاوی رضویہ ، ۲۶ / ۴٠۱ ، ۲۸ / ۶۱٠۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن