دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

                             برے انقلاب کی مثال اس کی لے سکتے ہیں۔ جیسے ابن سقہ بہت بڑا علامہ اورمناظر اسلام تھا۔ طویل واقعہ آپ نے سنا ہوگا اس نے اس وقت کے غوث کی بے ادبی کی ، غوث اعظم  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اس وقت جوان تھے تین افراد (غوث زمانہ کی)زیارت کے لیے گئے تھے ابن سقہ ، عبدُ اللہ اور حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سب نے مختلف نیتیں کی ، ابن سقہ نے کہا کہ میں ایسا سوال کروں گا کہ یہ میرا جواب دے ہی نہیں سکیں گے۔ عبدُ اللہ نے کہا کہ میں سوال کروں گا کہ دیکھتا ہوں کیا جواب دیتے ہیں۔ اور ہمارے غوث اعظم  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا کہ میں تو کوئی سوال نہیں کروں گا۔ میں بزرگوں کو آزماتا نہیں میں صرف زیارت کرو ں گا۔ جب یہ تینوں پہنچے تو وہ بزرگ جہاں تشریف فرما تھے وہاں سے غائب ہوگئے پھر دوبارہ ظاہر ہوئے ، پُرجلال نگاہ ابن سقہ پر ڈالی اور فرمایا کہ سن تیرا سوال یہ اور اس کا جواب یہ ، ابھی وہ سوال نہیں کرپایا تھاکہ اس کے دل کا سوال بھی سنا دیا اور جواب بھی سنا دیا اور فرمایا کہ میں تیرے اندر کفر کی آگ بھڑکتی ہوئی دیکھ رہا ہوں۔ عبدُ اللہ کو بھی غضب سے دیکھا مگر اس سے کم ، فرمایا میں دیکھ رہا ہوں کہ دنیا تیرے کانوں تک آگئی ہے اور پھر اپنی مسند پاک سے اٹھے اور میرے غوث پاک کو سینے سے لگا کر پیار کیا اور محبت فرمائی اور فرمایا کہ میں دیکھ رہاہوں بغداد معلیٰ میں آپ منبر پر رونق افروز ہیں اور یہ اعلان کررہے ہیں کہ '' میرا یہ قدم ہر ولی کی گردن پر ہے'' اس طرح انہوں نے بشارت دی۔ عبدُ اللہ جو اس واقعہ کے کے راوی ہیں وہ کہتے ہیں کہ واقعی مِن و عَن پیشن گوئیاں سچ ثابت ہوئیں۔ ابن سقہ پڑھ لکھ کر بہت بڑا علامہ بنا بہت بڑا مناظر اسلام بنا ذہین تھا عیسائیوں اور پادریوں کو ہرا دیتا تھا اسی طرح کسی ملک سے چیلنج ملا تو مناظرہ کرنے کے لیے وہاں پہنچا وہاں کے سب علما کو اس نے ہلا دیا اس کی شامت یوں آئی کہ بادشاہ کی بیٹی کے عشق میں گرفتار ہوگیا اور شادی کامطالبہ کیا بادشاہ نے کہا کہ عیسائی ہوجاؤ تو شادی کروائی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی صورت نہیں ہے اب آپ کو معلوم ہے کہ عشق اندھا ہوتا ہے چنانچہ اس میں شہوت کی وجہ سے اس نے عیسائیت قبول کی اور اسلام سے منحرف ہوا ۔ مَعَاذَ اللّٰہ مرتد ہوا اور اس نے نکاح کیا لیکن کب تک گلچھڑ ے اڑاتا آخر کار وہ سخت بیمار ہوا اور بادشاہ نے اٹھا کر اس کو پھنکوا دیا۔ شہر سے باہر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر بہت ہی بری موت مر گیااور عبدُ اللہ کہتے ہیں کہ میرے بارے میں پیشن گوئی یوں پوری ہوئی کہ میں علم دین حاصل نہیں کرسکا اور دنیا کے دھندوں میں پڑھ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن