دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

جواب : ایک شعر ہے :

عمر بھر کون کسے یاد کرتا ہے                                                                            وقت کے ساتھ خیالات بدل جاتے ہیں

                             یہ تو دیکھی بھالی چیز ہے کئی لوگ آپ نے بھی دیکھے ہوں گے۔ دعوت اسلامی کا بڑھ چڑھ کر کرتے تھے بعد میں ماڈرن بن جاتے ہیں پھر یہ کہ صبح آدمی کچھ ہوتا ہے اور شام کو ہوتا ہے۔ کسی جگہ مدنی قافلوں میں سفرکی ترغیب دلائی جائے میں اورایک دم کوئی جذبے میں 30 دن کے مدنی قافلے میں سفر کے لئے کھڑے ہوجائے تو شیطان بہکا تا ہے کہ یہ کیسے ہوگا ابھی توگھر جانا ہے میں تو مروت میں کھڑا ہوگیا ، ایک بولے گا کہ میں تو سمجھا ہی نہیں کہ کس لئے کھڑا ہونا ہے یوں ہی دیکھا دیکھی کھڑا ہوگیا ، کسی کو ماں یاد آجائے گی ، کسی کو باپ یاد آجائے گا ، کسی کو ماں باپ منع کردیں گے ، اس طرح کئی اسلامی بھائی ہوسکتا ہے کہ 30 دن کے قافلے سے اپنے آپ کو محروم کریں اور اب واقعی اگر کسی کی والدہ منع کریں اور کسی طرح اجازت نہ دیں تو اس کو رکنا ہی ہوگا ، لازمی ہے کہ ماں کی فرمانبرداری کی جائے ، کئی ایسے ہوں گے کئی سچے دل سے کھڑے ہوئے تھے آہستہ آہستہ دل بدل جائے گا۔ کئی ایسے ہوں گے جو کھڑے نہیں ہوئے تھے ارادہ بھی نہیں تھا لیکن جوش آجائے گا اور مدنی قافلے میں سفر کرجائیں گے۔

                             دل کو عربی میں قلب بولتے ہیں ، قلب کے معنی ہیں کہ بدلنے والا اس میں انقلاب آتارہتا ہے ، حدیث شریف میں اس کی مثال پرندے کے اس پر سے دی گئی ہے کہ جو میدان میں پڑا ہوا اور ہوا اس کو الٹ پلٹ کررہی ہو۔ ([1])  یعنی انسان کے دل کی مثال اس پرندے کے پر کی سی ہے جس کو ہوا ادھر سے ادھر الٹ پلٹ کرتی رہتی ہے۔ تو اس طرح انسان کا دل بھی بدلتا رہتا ہے۔ بعض اوقات اچھا بدلتا ہے ، بعض اوقات برا بدلتا ہے اچھا بدلنے والوں میں سیدنا فاروقٍ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کی بہترین مثال ہے۔ کائنات کی سب سے عظیم ہستی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم سرکار نامدار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کو شہید کرنے کے لیے ننگی تلوار لے کر چلے اور خود قربان ہوگئے ، دل بدل گیا اور مسلمان ہوگئے اور وہی تلوار اسلام کی حفاظت کے لیے قربان ہوگئی فاروق اعظم کا دل بدل گیااور اچھا بدلا ، دل میں مدنی انقلاب آیا۔


 

 



[1]    ابن ماجه ، کتاب السنة ، باب فی القدر ، ۱ / ۶۸ ، حدیث : ۸۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن