30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس سے کہا کہ فرقے تو تمہارے یہاں بھی ہے اس کا جواب اس سے بن نہیں پڑا ، غالباً اس نے تسلیم کیا کہ ہاں یہ صحیح ہے ، میں نے کہا کہ یہ توہوتا ہے اس کا حل نہیں ہے ، میرے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے پہلے سے پیشن گوئی کرتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہوگی۔ پھر اس نے مجھ سے سخت کلامی بھی کی اور اس طرح وہ میرے ساتھ سخت کلامی کے ذریعے میرے حلم یا صبر کو آزمارہا تھا ۔ میرا ویسے ہی کچھ ایسا مزاج ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عموماسخت کلامی سہہ لیتا ہوں ۔ بعض اوقات غصہ بھی آجاتا ہے لیکن وہ سہنے والا موقع تھا ، پادری اس طرح غصے میں کہنے لگاکہ تم اپنے گھر کی عورتوں کو اس طرح روڈوں پر چھوڑ دیتے ہو ، ایسی مہمان نوازی کی ہے میرے ساتھ عورت ہے اور اس کو تم نے روڈ پر کھڑا کردیا ، جب اس نے مزید سختی سے بات کی تو میں نے کہا چلو بھئی اس عورت کو اپنے ساتھ لے آؤ۔ وہ اُسے لے آیا اور بیٹھ گیا ، میں نے بولا مطمئن ہوئے کہ نہیں؟ بولا پچاس فیصد ، میں نے کہا مسلمان ہوجاؤ ، بولا کیسے مسلمان ہوجاؤں؟ ابھی پچاس فیصد باقی ہے میں نے کہا ، چلو دعا کرتے ہیں ۔ اللہپاک آپ کو ہدایت دے ، دعا کے لیے میں نے ہاتھ اٹھائے اس نے بھی ہاتھ اٹھائے اور یہ اپنے انداز میں دعا کرنے لگا میں نے بھی اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کیا یا اللہ! یہ آگیا ہے خالی نہ ہی جائے ، دعا میں ، میں نے محسوس کیا کہ اس پر رقت تھی ۔ اور دعا کرنے کے بعد کہنے لگا کہ مجھے مسلمان کرو۔ یہ بھی مسلمان ہوگیا اس کی اہلیہ بھی مسلمان ہوگئی اور اس نے کچھ اور بھی باتیں بتائیں ، کہنے لگا : مجھے خواب میں عطار کی یہ نشانی بھی بیان کی گئی تھی کہ عطار نگاہیں اونچی نہیں کرے گا ، اس لیے میں خصوصا آپ کا امتحان لینے کے لیے اپنی بیوی کو لایا ہوں بلکہ ہر جگہ اپنی بیوی کو لے کر گیا ہوں آپ کے مخالف (یعنی بدمذہب) مجھے کم اور میری بیوی کو زیادہ گھورتے تھے ، میں سمجھ جاتا تھا کہ یہ عطار نہیں ہوسکتے ، میں نے آپ کا نظام الگ پایا آپ تو آپ ، آپ کا بیٹا بھی نگاہیں اونچی نہیں کررہا۔ الحمد ﷲ رب العالمین۔ (یہ بات اُس نے شہزادۂ عطارمولانا الحاج ابواُسید عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کے بارے میں کی تھی جو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب ہی تشریف فرماتھے)۔ پھر وہ بولا کہ میری ایک اور بیوی اور احباب ہیں اُنہیں بھی مسلمان کرنا ہے اپنے بیٹے کو میرے ساتھ بھیج دیں۔ میں نے حاجی عبید رضا کو اُس کے ساتھ بھیج دیا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ وہاں سب مسلمان ہوگئے وہ شخص گرجا کا پادری اور ڈاکٹر بھی تھا ۔ وہ انگلش
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع