30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعائیں کرتے ہیں کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ میں نے اور بھی بدمعاش دیکھے جن کے نام تھے ، آج بھی دہشت گردوں کو دیکھیں عمر بڑی نہیں ہوتی جوانی میں ایک دوسرے کو قتل کردیتے ہیں ، مار ے جاتے ہیں۔ عموماً کوئی دہشت گرد نہیں دیکھا ہوگا جو بوڑھا ہو ، بھاگتے پھرتے ہیں ، ان کی زندگی سانپوں کی طرح ادھر ادھر بلوں میں چھپ چھپ کر گزرتی ہے پھر کوئی نہ کوئی ماردیتا ہے ، اللہ پاک بس ہمیں قبول کرلے اور تکبر سے بچائے ایسی صحت ہمیں نہیں چاہیے جو ہمیں غفلت میں ڈال کر اللہ اور اس کی نافرمانی میں اکسائے۔ جو صحت مند ہوتا ہے ، جیسے باڈی بلڈر وہ ہاف آستین کی قمیص پہنے گا ، گلا کھلا رکھے گا ، سونے کی چین پہنے گا تاکہ اس کی باڈی نظر آئے اور کرتب دکھائے گا نخرے کرے گااور اس کی چال بھی اکڑ والی ہوگی ، عموماً اس میں کتنی تباہی ہے کیونکہ جوباڈی بلڈنگ کرتے ہیں اور اس طرح کے کلبوں میں ورزش کرتے ہیں باکسر بنتے ہیں اس طرح کے جو ترکیبیں ہیں ان کا تکبر سے بچنا بہت ہی مشکل ہے ، ورزش کرنی چاہیے تاکہ اپنی صحت اچھی رہے لیکن اپنی باڈی بنانا اور یہ مختلف حصے ہلا کر کرتب سیکھنا اور باکسنگ سیکھنا بہت رسکی ہے۔ ایسوں سے شیطان کھیلتا ہے پھر آخر کار جلدی جلدی جوانی میں موت کے گھاٹ اُترجاتے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ تکبر اور اس طرح کے گناہ زندگی کو نچوڑ لیتے ہیں ، ان کی عمریں بالکل قلیل ہوتی جاتی ہیں اور بے چارے جلدی جلدی چلے جاتے ہیں بس اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے ہمارا ایمان سلامت رکھے۔
پیارے اسلامی بھائیو! غصے کا انجام صحیح نہیں لہٰذا مہربانی فرما کر کوشش فرمائیں کہ غصہ نہ ہوکہ غصیلے شخص کو دین کا کام کرنا بہت مشکل ہے ۔ بہت ہی مشکل ہے لہٰذا اپنے آپ کو نرم کرنے کی کوشش کریں اور مہربانی کرکے مکتبۃ المدینہ کا شا ئع کردہ ''غصہ کا علاج '' نامی رسالہ مطالعہ کرلیا تو پھر کرلیں ، اس کے آخر میں علاج دیئے ہوئے ہیں ان پر عمل کی کوشش کیجئے ، اللہ کرے کہ غصہ میں کچھ کمی آئے۔ اللہ پاک ہمیں بے جا غصہ سے بچائے۔
سُوال : وقت کے ساتھ ساتھ خیالات بھی تبدیل ہوجاتے ہیں۔ ہمیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول پر استقامت پانے کا کوئی نسخہ بھی عطا فرمادیجئے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع